رپورٹ //ظفر اعوان //
سعدیہ ہما شیخ نائب صدر سرگودھا بار۔مصنفہ۔ شاعرہ ۔کالم نگار کی آل پاکستان رائیٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام پاک ہیری ٹیج ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے والی 7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ میں بطور گیسٹ اسپیکر شرکت ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں زیر سرپرستی زبیر احمد انصاری(سرپرست اپوا)اور زیر نگرانی ایم ایم علی (صدر و بانی۔اپوا ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام 7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں سعدیہ ہما شیخ نائب صدر سرگودها بار ۔معروف شاعرہ۔مصنفہ۔کالم نگار ۔نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ادیب ناصر ڈی ایس پی ظفر اعوان صائمہ اکرم فائزہ شہزاد ہارون الرشید تبسم افتخار افی اوریا جان مقبول ڈار گل نوخیز اختر
حسیب پاشا
راشد محمود کے علاوہ ملک بھر سے معروف صحافیوں ۔پروفیسر ۔موٹیویشنل اسپیکر ۔اور سینئر لکھاریوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔سعدیہ ہما شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور اپوا کا ساتھ اس وقت سے ہے جب یہ ایک ننھا سا پودہ تھا اج ایک تناور درخت بن چکا ہے جس میں ملک بھع سے ادیب اور شاعر شرکت کرتے ہیں فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے یوے کہا ہم اگر میدان میں جہاد نہیں کر سکتے تو اپنے نفس کا جہاد تو کر سکتے ہیں اسرائیلی ہراڈکٹس کا بائکاٹ کر کے میکڈونلڈ کیباہر لمبی قطاریں دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں