Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126
Pakistan.Zindabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Pakistan.Zindabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 6 نومبر، 2023

‏اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی

 ‏اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی


ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی،ذرائع


صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا ،ذرائع


جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی،ذرائع 


خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے،ذرائع 


بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا،ذرائع 


جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں،ذرائع


اتوار، 31 مئی، 2020

وفاقی حکومت اس مجرمانہ حرکت پہ نوٹس لے ملک اطہر یار اعوان کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے۔وفاقی حکومت اس غیر قانونی کاروائی پہ مذکورہ پھنے خان کے خلاف کاروائی کرے۔عوامی حلقے دندہ شاہ بلاول

وفاقی حکومت اس مجرمانہ حرکت پہ نوٹس لے
ملک اطہر یار اعوان کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے۔وفاقی حکومت اس غیر قانونی کاروائی پہ مذکورہ پھنے خان کے خلاف کاروائی کرے۔عوامی حلقے

دندہ شاہ بلاول۔

دندہ شاہ بلاول میں ایس ڈی او واپڈا اجمل نذیر کو گزشتہ دنوں ان کے دفتر میں معروف سیاسی شخصیت کے بیٹے ملک اطہر یار اعوان نے شدید زدو کوب کیا۔اس واقعے کے خلاف عوامی حلقے میں شدید غم و غصے کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔چکڑالہ،ڈھوک نور شاہ کی سیاسی و سماجی شخصیات،ملک اللہ یار،ملک سہیل،محمد ناصر،محمد جاوید،محمد یعقوب اور دیگرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا کہ ایس ڈی او اجمل نذیر پر تشدد کرنے والے مافیا کی سرکوبی کی جائے۔اگر کوئی غریب کا بچہ ملزم ہو تو اسے پکڑا جاتا ہے جب کہ امیر قانونی ہتھکنڈوں اور پیسے کی بدولت بچ جاتا ہے۔ہمیں اگر انصاف نہ دیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔اس لئے وفاقی حکومت اور عدلیہ سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک اطہر یاراعوان نامی اس شخص کو قرار واقعی سزا دی جایے۔واضع رہے کہ ایس ڈی او دندہ شاہ بلاول اجمل نذیر کو معروف سیاسی شخصیت ملک اللہ یار نمل  کے بیٹے نے ملک اطہر یار اعوان آف نمل نے ان کے دفتر میں جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ایس ڈی او کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

پیر، 18 مئی، 2020

ـ’’ہم نہ ہوں گے تو ہمیں یاد کرے گی دنیا‘‘ آہ! حاجی محمد وحید (آف تلہ گنگ) (کچھ یادیں کچھ باتیں) صاحب تحریر: سراج الدین راہیؔ (سینئر صحافی)





ـ’’ہم نہ ہوں گے تو ہمیں یاد کرے گی دنیا‘‘

آہ! حاجی محمد وحید
 (آف تلہ گنگ)

(کچھ یادیں کچھ باتیں)


صاحب تحریر: سراج الدین راہیؔ (سینئر صحافی)

معاونت و تصویری تعاون: ظفر اعوان (صحافی)

کتنی مشکل زندگی ہے، کس قدر آسان موت
گلشن ہستی میں مانند نسیم ارزاں ہے موت
نے مجال شکوہ ہے، نے طاقت گفتار ہے
زندگانی کیا ہے، اک طوق گلو افشار ہے

قارئین محترم! علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی والدہ محترمہ کی وفات پر جو مرثیہ لکھا ، مندرجہ بالا اشعار اسی میں سے لئے گئے ہیں۔ بے شک موت دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ جسے ہم اکثر جھوٹ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیتے ہیں ۔ لیکن بلاشبہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھ کر اس فانی دنیا سے چلے جانا ہے ۔ چونکہ ہر یاک کے لئے موت کا وقت مقرر ہے اسی بناء پر سب ساکنان عالم اپنی اپنی زندگی کا وقت مکمل کرکے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جن میں سے اکثر لوگ تو اپنی جوانی اور بڑھایا دیکھ کر دنیا سے سیر ہو کر رخصت ہوتے ہیں اور اُن کی موت پر بہت زیادہ افسوس نہیں کیا جاتا ۔ لیکن وہ لوگ جو عالم شبات میں اچانک دنیا سے ناگہان کنارہ کر جاتے ہیں اُن کی موت نہ صرف ان کے لواحقین اور پس ماندگان کے لیے بہت اذیت ناک اور ناقابل برداشت صدمہ ہوتی ہے بلکہ ایسی حسرت ناک موت سب کے لئے دلخراش ہوتی ہے۔


رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ہو ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

٭ ماضی میں ایسی ہی مرگ ناگہانی کاشکار ہونے والے میرے نہایت پیارے بھانجے اور داماد جوان سال محمد اقبال مرحوم اور میرے بھتیجے عبدالرحیم مرحوم کے بعد اب میرے انتہائی قریبی عزیز ، رشتے میں نواسے اور میری پیاری بھانجی کے سرتاج وسہاگ 38سالہ نوجوان حاجی محمد وحید کا 6رمضان المبارک بروز جمعرات اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال پر ملال ایک ایسا صدمہ ہے جو ہمیشہ دلوں پر نقش رہے گا بلکہ ہر دلعزیز مرحوم کی ناگہانی موت تمام خاندان کے لیے ایک ایسا خلا ہے جو شاید کبھی پُر نہ ہوسکے گا۔

یوں تیری جدائی کا  نہ تھا وہم و گمان بھی

٭ محمد وحید مرحوم تلہ گنگ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد رفیق مرحوم کے گھر کے چشم و چراغ اپنے بھائیوں محمد توصیف ، محمد ظہیر ، محمد شکیل اور محمد مدثر کا دست و بازو ، والدہ کی آنکھوں کا تارا ، بیوی کا محبت کرنے والا شوہر نامدار اور چار معصوم بچوں محمدبدر ، محمد سمیع ، محمد باسط ، محمد صائم کا شفیق باپ ہونے کے علاوہ ورلڈ یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری، روزنامہ نوائے بھکر ، عوام کی عدالت اور روح عصر ایڈیٹر ظفر اعوان کا بہنوئی ور حاجی محمد بشیر المعروف سندھی کا داماد تھا۔ صوم وصلوٰۃ کا پابند اور والدین کا نہایت خدمت گزار و فرمانبردار حاجی محمد وحید مرحوم اپنے بھائیوں کا کاروبار میں شریک کارہونے کے ساتھ ساتھ کوہ نور ٹی وی اور پُرامن اخبار تلہ گنگ۔تلہ گنگ ٹائم ۔الوجود صحافتی تنظیم کا ممبر  اور  معروف نیو ز رپورٹر بھی تھا۔
٭ خدمت والدین کے حوالے سے مرحوم کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ ان کے والدمحمد رفیق مرحوم جب تک بستر علات پر رہے وہ ان کے نہ صرف گھر میں بلکہ تلہ گنگ ، چکوال اور روالپنڈی کے ہسپتانوں میں علاج معالجہ اور دیکھ بھال کے لیے دوش بدوش رہے اور اپنے آپ کو اس عظیم خدمت کے لیے وقف کئے رکھا جبکہ والد کی وفات کے بعد محمد وحید نے روزمرہ امور کی انجام دہی کے لے گھر سے باہر جانے سے پہلے والدہ محترمہ کی خدمت میں باقاعدہ حاضری دینے ان کے ہاتھ پائوں چومنے اور ان کی دعائیں لینے کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیا تھا۔
٭ آج محمد وحید کی والدہ محترمہ جو ابھی اپنے شوہر مرحوم کی وفات حسرت آیات کا غم بھی بھول نہ پائی تھی۔ جو تقریباً نوماہ قبل ہی انھیں داغ مفارقت دے کر راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔ اپنے جواں ہمت اور پُراوصاف بیٹے کی اچانک موت پر حیران و پریشان ہے اس کے آنسو آنکھوں میں ساکن اور اس کا دل و دماغ اپنی برسوں کی محنت سے پالے ہوئے لخت جگر کی ناگہاں جدائی پر ماتم کناں ہے اور ہر ایک سے کہہ رہی ہے جائو میرا بیٹا مجھے لادو ۔

۔لیکن بقول صوفی شاعر وارث شاہ ؒ۔
ایسا کوئی نہ ملیامیں ڈھونڈ تھکی
جہیڑا گیئاں نوں موڑ لیا وندا ای

٭ رسم زمانہ ہے کہ جوان بیٹے
 بوڑھے ماں باپ کے جنازوں کو کندھا دیتے ہیں لیکن یہاں تو بوڑھی ماں کو جوان بیٹے کے جنازے کا دل شکن منظر دیکھنا پڑگیا ہے۔ خدایا ! تو اس دکھیاری کو صبر اوربرداشت کی توفیق عطا فرما۔

٭ کچھ ایسی ہی پُردرد کیفیت سے ہماری بچی مرحوم وحید کی بیوہ بھی دو چار ہے جو اس المناک اور ناگہانی حادثے پر معروف صوفی شاعر شاہ حسین ؒ کے ان اشعار کی عملی تفسیر بن کر رہ گئی ہے۔ کہ

جنگل پہلے پھراں ڈھڈیندی شوہ ملے تاں ہواں نہال نی
مائے نی میں کنوں آکھاں درد و چھوڑے دا حال نی

٭ یہی حالت زار غم سے نڈھال وحید مرحوم کے ساس ، سسر اور بھائی ظفر اعوان کی بھی ہے۔ جن کے لیے وحید سے یہ جدائی عمر بھر کا روگ اور بیٹی کا دکھ ناقابل برداشت ہو کر رہ گیا ہے۔
٭ کہتے ہیں کہ دنیا میں بھائی ایک دوسرے کے سہارے ہوتے ہیں۔ ایک بھائی کے مرنے سے دوسروں کے بازوکم ہوجاتے ہیں ۔ مرحوم حاجی وحید کے بھائی بھی اس کی موت پر ادھورے اور اپنے آپ کو کم ہمت محسوس کررہے ہیں ہمیشہ ان کی ہمت بندھانے والا بھائی آج ان میں موجود نہیںہے۔

 بقول صوفی شاعر میان محمد بخشؒ
بھائی بھائیاں دے درد ونڈا ئوندے بھائی بھائیاں دیاں باہنواں
باپ سراں دے تاج محمد ؒ مانواں ٹھنڈیاں چھانواں
گویا!
گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن بہت اداس بہت سوگوار گزرے گی

٭ ادھر مرحوم کے چار معصوم بچے پھٹی پھٹی نظروں سے ہر روز دروازے پر یہ آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں ک ابھی ان کے پاپا اچانک کہیں سے نمودار ہوں گے انھیں گلے سے لگا کر پیار کریں گے اور حسب عادت و حسب روایت انھیں گھمانے پھرانے باہر لے جائیں گے لیکن ان بھولے بھالے پیاروں سے بچوں کو کیا خبر کہ ان کے پاپا تو وہاں چلے گئے ہیں ۔ جہاں سے آج تک کوئی پلٹ کر نہیں آیا۔

اب لوٹ کے نہیں آنے والا گھر کھلا چھوڑ کے جانے والا

٭ مرحوم و مغفور محمد وحید کو اللہ نے بہترین خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا تھا وہ بڑے حوصلہ مند اور بہادر نوجوان تھا کسی بھی قسم کی مشکل یا محنت سے قطعاً گھبرانے والا نہیں تھا بلکہ اپنے عزم اور ارادے کا پکا اور عزیز واقارب اور دوست احباب کے ہر مشکل میں مدد و تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا تھا۔ بطور سماجی کارکن اور پریس رپورٹر عوامی مسائل کے حل کے لئے شبانہ و روز بھر پور مسائمی جمیلہ انجام دینے وا لے نہایت ملنسار حاجی محمد وحید زندگی میں تو ہمیشہ باوقار مقام سے سرفراز رہا۔ لیکن اللہ نے 6رمضان المبارک بروز جمعرات افطاری سے چند ہی لمحے پہلے روز ے کے ساتھ ناگہانی موت کو بھی اس وقت قابل رشک بنا دیا کہ اگلی صبح بروز جمعۃ المبارک ان کے نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر عوام و خواص کا جم غفیر دیکھ کر چشم فلک بھی حیران رہ گئی ۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

٭ ایک بزرگ کا قول ہے کہ اے انسان اس وقت کو یاد کر جب تو اس دنیا میں روتا ہوا آیا تھا لیکن لوگ تیری پیدائش پر خوشیاں منا رہے تھے ۔ اب تو اس دنیا میں اس طرح زندگی گزار اور ایسے اعمال کر کہ جب تو اس دنیا سے جائے تو ہنستا ہوا جائے لیکن لوگ تیری موت پر دھاڑیں ما ر مار کر رو رہے ہوں۔یقینا رقت آمیز مناظر نوجوان حاجی محمد وحید کی بے وقت موت پر ان کی تحہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے موقع پر دیکھنے کو ملے ۔ ہر کوئی مرحوم کا آخری دیدار کرنے کو بے قرار ، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار نظرآیا۔
راولپنڈی ، تلہ گنگ ، ڈھرنال ، مرگلہ ، سگھر ، بلال آباد، دھندہ شاہ بلاول، بھکر ، سکا ، ڈھیر مونڈ ، بڈھیال اور دیگر مقیم وسیع برادری کے افراد کے ساتھ ساتھ شہر تلہ گنگن سے سیاسی سماجی ، مذہبی ، عوامی اور صحافتی حلقوں نے مرحوم وحید کے جنازے اور قل خوانی میں شرکت کرکے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ پسماندگان اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعائیں کیں۔
٭ اُدھر تلہ گنگ کی تمام صحافی برادری کی طرف سے مقامی پریس کلب میں محمد وحید کی المناک وفات کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوکر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کی بطور صحافی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعدازاں وہ مرحوم حاجی محمد وحید کے گھر بھی گئے اور تمام اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔
بس آخری میں یہی دعا ہے کہ اللہ کریم ہمارے نوجوان بچے حاجی محمد وحید کو کروٹ کروٹ جنت دے اور گھر کے تمام افراد کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق بخشے (آمین ثم آمین)
آسماں تیری لحد پر شبنم افسانی کرے
سبزہٗ نور ستہ اس گھر نگہبانی کرے

منگل، 7 اپریل، 2020

بھکّر(ظفر اعوان+حسن چھینہ ) کوارڈینیٹر ٹو پراٸم منسٹر عمران خان احمد خان نیازی اور ضلعی صدر پی ٹی بھکر فرحان مستی خیل کا بھکر ڈی ایچ کیو اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ۔ضلعی جنرل سیکرٹری اسلم خان بلوچ ۔ڈویژنل وومن مسرت یاسمین ۔رمضان خان بلوچ ۔و دیگر ممبران نےان کا بھرپور استقبال کیا ۔ دورہ کے دوران انہوں نے سب سے پہلے قرنطینہ سنٹر گورنمنٹ بواٸز کالج بھکر کا وزٹ کیا انکے ہمراہ رہنما پاکستان تحریک انصاف بھکر ضیا ٕ محمود اعوان ،خلیل الرحمن صاحب اور سجاول شاہین ٹمی بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر احمد خان نیازی اور فرحان خان مستی خیل نے قرنطینہ سنٹر کے تمام عملے بلخصوص جناب نصراللہ خان نیازی کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ اس موقع پر اے سی بھکر طلحہ سعید صاحب بھی موجود تھے انکی خدمات کو بھی سراہا گیا۔جسکے بعد قاٸدین نے ڈی ایچ کیو بھکر کا وزٹ کیا اور میڈیا سے بات کی۔ضلعی صدر فرحان مستی خیل اور کوارڈینیٹر ٹو پراٸم منسٹر عمران خان نے کہا کہ ہم کورونا واٸرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اور عمران خان انشا ٕ اللہ اس ملک کو اللہ پاک کی مدد سے اس واٸرس سے نجات دلواٸیں گے۔تحریک انصاف کے ورکرز کا کرادر انتہاٸی اہم ہے اور ہم تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف ریکسیو 1122 پنجاب پولیس پاک آرمی ٹریفک پولیس اور محکمہ مال سمیت تمام محمکوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور انشا ٕ اللہ بہت جلد ہم یہ جنگ جیت جاٸیں گے۔جسکے بعد قاٸدین نے ڈی سی بھکر میٹنگ کی اور اہم امور بلخصوص ٹاٸیگر فورس اور احساس کفالت پروگرام پر گفتگو ہوٸی۔جبکہ اس سے پہلے تمام رہنماٶں نے کلورکوٹ ہسپتال اور دریاخان ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔اور تمام محکموں کو یقین دلوایا کہ عمران خان اور حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کا تعاون کرے گی۔


ہفتہ، 28 مارچ، 2020

بھکّر (ظفر اعوان + حسن چھینہ)آر اے نیوز میڈیا گروپ کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ سعید سے خصوصی ملاقات۔۔موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔ایڈیٹرظفر اعوان/ محمد اسلم خان ۔بیوروچیف آئی کے ٹائمز و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی/ بھکّر۔کرائم رپورٹر حسن چھینہ۔نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ غریبوں/دیہاڑی داروں/ مزدوروں کے لیے حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کے اعلان کے مطابق اور اس کی پالیسی کے تحت لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔جس سے گورنمنٹ پالیسی کے تحت امداد کی جائے گی۔انہوں نے مخیر حضرات کے لئے کہا کہ کسی بھی غریب کی امداد کرتے ہوئے فوٹو سیشن یا کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے غریب غریب انسان کی عزت سے نفس مجروح نہ ہو ۔۔بلکہ سنت نبوی کے مطابق اگر ایک ہاتھ دے رہا ہے تو دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے۔۔۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہر علاقے سے نوجوان رضا کاروں کی اس وقت ضرورت ہے ۔جو اپنے اپنے علاقہ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔اور اپنے علاقہ سے مخیز حضرات اور غریبوں کی لسٹ بنا کر ہمیں دیں۔تاکہ کسی بھی غریب کا چولحہ ٹھنڈا نہ ہو۔۔۔مزید انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔اللہ پاک سے مغفرت کی دعائیں کرتے رہیں ۔تاکہ جلداز جلد اس بیماری پر قابو پاکر اس کا خاتمہ کیا جاسکے۔۔۔آخر پر انہوں نے میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

Wellcom

منگل، 10 مارچ، 2020

ہسپتال اہم ٹیلی فون نمبرز ۔


کورونا وائرس کی وباء اور آپ کے حالیہ بیرون ملک کے سفر کے پیش نظراگر آپ کو وائرس کی علامات یعنی کھانسی، ذکام، نزلہ، بخار، سانس میں دشواری یا جسم درد ھو تو: پمز ہوسپٹل اسلام آباد(03345476759) بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی(03005226950) سروسز ہوسپٹل لاہور (03334262959) نشتر ہوسپٹل ملتان (03336119093) علامہ اقبال ہوسپٹل سیالکوٹ الائیڈ ٹیچنگ ہوسپٹل فیصل آباد (03336728968) شیخ زید ہوسپٹل رحیم یار خان (03006700882) سول ہوسپٹل کراچی یا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(JPMC) فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہوسپٹل کوئٹہ(03009381854) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور (KTH) لیڈی ریڈنگ ہوسپٹل پشاور(03339315665) باچہ خان میڈیکل کمپلیکس صوابی (03339228854) سول ہوسپٹل ہنزہ (03555550546) DHQ ہوسپٹل گلگت (03469691473) عباس انسٹیٹیوٹ عباس اف میڈیکل سائنس (03365551043) DHQ ہوسپٹل میرپور (03427111444) SKBZ ہوسپٹل میرپور (03462236128) سے رابتہ کریں۔ وزارت صحت

منگل، 25 فروری، 2020

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے ؛ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 ؛ کی منظوری دے دی ۔

: ‏وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے ؛ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 ؛ کی منظوری دے دی ۔

‏ہرصحافی کوذاتی زندگی اوراہل خانہ اورامورکارمیں مداخلت سےبچاؤکا حق حاصل ہوگا، بل
 ‏کوئی بھی صحافی کسی ایسےموادکےپھیلاؤ میں شامل نہیں ہوگاجوجھوٹااورحقائق کےمنافی ہو، بل
: ‏حکومت کسی ادارے،شخص یااتھارٹی کی طرف سے صحافی کی کردارکشی،تشددیااستحصال سے تحفظ دےگی،بل
 ‏صحافی اپنےخلاف کردارکشی،تشدداوراستحصال پر14دن کےاندرکمیشن کوشکایت درج کرائےگا،بل
‏کسی صحافی کوآزادانہ طورپرپیشہ ورانہ امورنمٹانے کیلئے رکاوٹیں نہیں کھڑی کی جائیں گی،بل ‏صحافی کےذرائع کوخفیہ رکھنےکیلئے حکومت قانون کےذریعے تحفظ فراہم کرےگی، بل
‏صحافی کواس کےذرائع بتانے کیلئے نہ مجبورکیاجائےگانہ ہی
زبردستی کی جائےگی، بل
 ‏حکومت صحافیوں کوہراساں کرنےکےخلاف ان کےتحفظ کویقینی بنائےگی،بل

‏صحافیوں کی تربیت اوران کی انشورنس کیلئے جرنلٹس ویلفیئراسکیم شروع کی جائےگی، بل

‏جرنلسٹس ویلفیئراسکیم کےتحت ہرمیڈیامالک ایک جامع تحریری تحفظ پرمبنی پالیسی دینےکاذمے دار ہوگا، بل

‏صحافیوں کودھمکی دینے،تشددکرنےکااقدام فوری،موثرتفتیش اورپراسیکیوشن سےمستثنانہیں ہوگا،بل

‏وفاقی حکومت صحافیوں کےتحفظ کے لیے 7رکنی کمیشن قائم کرے گی، بل

‏صحافیوں کےتحفظ کےلیےکمیشن کاچیئرپرسن سپریم کورٹ کا سابق جج ہوگا، بل


‏کمیشن کے4ارکان پی ایف یو جےکےنامزد کردہ ہوں گے،بل


‏کمیشن میں رکن نیشنل پریس کلب کانامزدکردہ ہوگا، بل2020


‏کمیشن وفاقی اورصوبائی حکومتوں،انٹیلی جنس ایجنسیوں اورکسی بھی ادارے سےمعلومات لے سکاگا،بل


‏کمیشن گواہان کوطلب کرنےاوران سےحلف پر بیان لینے کا مجاز ہوگا، بل


‏صحافیوں کےتحفظ کیلئے کمیشن کوسول کورٹ کےبرابراختیارات حاصل ہوں گے، بل


‏کمیشن کوئی بھی معاملہ متعلقہ مجسٹریٹ کو پیش کرنےکامجازہوگا، بل2020


‏صحافیوں کےتحفظ کےایکٹ کا اطلاق مسلح تصادم،داخلی تصادم اوردورامن میں بھی ہوگا، بل


‏میڈیامالک ہرصحافی کی زندگی اورصحت کی انشورنس فراہم کرنےکےذمے دار ہوں گے، بل