Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126
ranews512 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ranews512 لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 9 اپریل، 2020

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے۔

*صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے* 
 01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔ 
 02: اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔  03: سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔  04: گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔  05: اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔  06: ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔  07: کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔  08: باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔  09: اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔

  10: کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔  11: لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔  12: کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔  13: ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔  14: گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔  15: ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔  16: حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔  17: حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔  18: آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔  19: زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔  20: اپنے محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔  21: گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔  22: مسجد کی ٹوپیاں گھرلا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔  23: مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔  24: گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔  25: اس پیغام کو دوسروں کو بھیج کر صدقہ خیرات پر آمادہ کیجیئے  صدقہ احادیث کی روشنی میں  1. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  2. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  3. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  4. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 

 5. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  6. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  7. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  8. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]  9. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]  10. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]  11. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]  12. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]  13. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]  14. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]  15. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]  16. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]  17. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]  18. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]  19. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]  20. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]  21. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]  22. خود کھانا صدقہ ہے۔ 

[نسائی - کبری: 9185]  23. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]  24. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]  25. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]  26. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]  27. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]  28. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]  29. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]  30. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]  31. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]  32. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]  33. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]  34. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]  35. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]  36. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]  37. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]  38. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]  39. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]  اس پیغام کو لوگوں تک پہنچا کر صدقہ جاریہ کا حصہ بن جائیں. دعاگو غلام عباس سیال شورکوٹ

#پاکستان_کا_شہر_تلہ_گنگ تلہ گنگ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ یہ ضلع چکوال کی سب سے بڑی تحصیل ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔تلہ گنگ کے بہادر لوگ پاکستان فوج میں شمولیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ تلہ گنگ کی تاریخ تلہ گنگ تا ریخی اعتبار سے صو بہ پنجاب کے شمالی ضلع چکوال کی ایک تحصیل ہے۔ضیاءالحق کے دور اقتدار میں جب 1985ء میں ضلع چکوال بنایا گیا تو تحصیل تلہ گنگ کو ضلع اٹک سے الگ کر کے ضلع چکوال سے ملا دیا گیا۔ آزادی پاکستان سے قبل تَلہ گَنگ میں وسیع تعداد میں"گَنگ نامی ہندو قوم آباد تھی. یہ علاقہ سطح زمین سے نیچے تها جس کی وجہ سےاس علاقہ کو"تَلہ"کہا جاتا تها اور"گَنگ چونکہ ہندؤ قوم آباد تھی اور ہندؤں نےاس علاقہ کو تَلہ گَنگ کا نام دےدیا جو آج بهی تَلہ گَنگ کے نام سے جانا جاتا ہے. جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو تمام ہندؤ تَلہ گَنگ سے بهارت کی طرف ہجرت کر گئے.جو ہندؤ تَلہ گَنگ میں ره گئےانهوں نے اسلام قبول کرلیا. تَلہ گَنگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سیّد اعوان بھٹی بلوچ اور پٹھان شامل ہیں. تَلہ گَنگ کی مونگ پھلی پورے پاکستان میں مشہور ہے. تَلہ گَنگ میں دهنی نسل کے بیل پائے جاتے ہیں. تَلہ گَنگ کی خاص قسم کی کهیڑی(چپل)اورکهسہ مشہور ہے. کاروبار،صنعت اور معیشت کے اعتبار سے تَلہ گَنگ چکوال سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے. غازی میاں محمد شہید چوک تَلہ گَنگ میں ایک مشہور چوک جو اب ٹریفک چوک کے نام سے مشہور ہے.ٹریفک چوک تلہ گنگ کا نام” غازی میاں محمد شہید چوک“ہے جسےتَلہ گَنگ والےبھول چکے ہیں۔ تلہ گنگ میں آباد قومیں سید اعوان ملک بھٹی بلوچ چوہدری ارائیں راجپوت مغل شیخ معلومات یہ چکوال سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ جبکہ موٹروے M2 سے 30کلومیٹر پر واقع ہے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تقربیاً237 کلومیٹر پر واقع ہے۔جبکہ پاکستان کےدارالحکومت اسلام آباد سے تقربیاً 112 کلومیٹر پر واقع ہے۔تلہ گنگ مرکز بھی کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ یہاں سے کراچی ، لاہور ، پشاور، راولپنڈی ،اسلام آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان کے لیے ہر وقت ٹریفک کا گزر بسر ہوتا ہے۔ زبان تلہ گنگ کی عوام کی مادری زبان پوٹھواری پنجابی ہے۔ اس کے علاوہ اردو بھی بولی جاتی ہے۔ گاؤں تلہ گنگ تقریباَ 23 یونین کونسلوں اور 140 سے زیادہ دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ جن میں لاوہ نکہ کہوٹ مورت ادلکہ ڈہوک منگیال ڈہوک جمال کوٹ سارنگ جسیال مرجان ڈہوک پٹھان نرگھی ترگڑ سنگوالہ اکوال #بھلومار ملکوال کڑک والی چوکھنڈی پیڑہ فتحال ٹمن تھوہا محرم خان پچنند پتوالی دھولر موگلہ ڈھیرمونڈ ڈھوک بازا سگھر ٹہی بلال آباد کوٹ سارنگ ملتان خورد شاہ محمد والی ڈھیرمونڈ چنجی کوٹیڑہ ڈھرنال جھاٹلہ بدھڑ ونہار میال ترحدہ دندہ شاہ بلاول کوٹ قاضی وغیرہ نامی گرامی گاؤں ہیں تعلیم تعلیم کے لحاظ سے تلہ گنگ کافی ترقی کر چُکا ہے۔ یہاں پر سرکاری اسکولز کے علاوہ پرائیوٹ اسکول کی کافی تعداد بھی ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر مرد و خواتین کے اسکولز اور کالجز الگ الگ ہیں۔ 2014ء کے سروے “الف اعلان“ کے مطابق ضلع چکوال تعلیمی اعتبارسے پنجاب کا سب سے پہلے نمبر پر رہا مشہور شخصیات ائیر مارشل نورخان میجر ملک منورخان اعوان ستارہ جرات کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔ تلہ گنگ کا سب سے پہلا اعزاز۔ تلہ گنگ ایشاء کا سب سے پہلا شہر ہےجسکے میاں اور بیوی دونوں جنرل تھے ۔جنرل اسد اور جنرل شاھدہ ملک کاتعلق بھلومار گاٶں سے ہے۔ اہم مقامات تلہ گنگ شہر میں اہم مقامات کو دیکھا جائے تو ٹریفک چوک ، مکہ پلازہ، الکرم پلازہ ، مندیال چوک ، صدیق آباد چوک ، قاضی مارکیٹ ، گلی مہاجرین ، گلی سٹھیاں ، نیو و پرانا لاری اڈا ، سنی مارکیٹ اور ٹیلی فون ایکس چینج اہم مقامات تصور کیے جاتے ہیں…!!


ہفتہ، 4 اپریل، 2020

اوباڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک) اباوڑو کے قریب رونتی تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں ہماری پچاس ایکڑ گندم کی فصل کو رونتی پوليس نے آگ لگا دی مقامی لوگ ہم اے پی سی میں جوابداروں کو گرفتار کرنے جا رہے تھے کہ اچانک شر برادری کے مسلحہ افراد نے ہم پر راکٹ لانچر کے گولے فائر کیے جس سے گندم میں آگ لگ گئی ہے. رونتی ایس ایچ او شفقت قناسر تفصیلات کے مطابق. اوباڑو کے قریب رونتی تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں ساجن شر کی تقریباً پچاس ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی مقامی لوگوں کا گندم کو آگ لگانے کا پولیس پر الزام عائد کر دیا ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے گندم کی فصل کاٹنے کے پیسے مانگے تھے جو ادا نہیں کیے جس کی بنا پر پولیس نے آگ لگائی ہے پچاس ایکڑ گندم جل کر راکھ ہو گئی ہم نے بڑی کوشش کی آگ بجھانے کی پر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا. جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کچھ عرصہ پہلے میرپور ماتھیلو مہر گروپ کے سرگرم کارکن اور سماجی شخصیت حاجی ممتاز چھجن کو قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ راونتی کچے کے علائقے کے رہائشیوں عمر خان ولد کریم خان شہزادو ولد عمر خان نادر ولد عمر خان علی حسن ولد ساجن شاہنواز ولد دین محمد اور پانچھ نامعلوم افراد پر درج کیا گیا تھا جنہیں ہم گرفتار کرنے کے لیے ہم اے پی سی میں جا رہے تھے کہ ہم پر اچانک راکٹ لانچر کے فائر کیے گئے جس کے باعث گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔


جمعہ، 27 مارچ، 2020

دوش سرور تیری ابتدا یاحسین ///کلام محمد شاہد مبشر ///


السلام علیکم مومنین !ہر حسینی کو ضامن بقائے لا الہ کی آمد مبارک ہو بارگاہ حسین میں چند اشعار دوش سرور تیری ابتدا یاحسین ابتدا میں ہوئی انتہا یاحسین دیپ بجھتے گئے چہرے روشن ہوئے نور کردار میں آگیا یا حسین میں نے دیکھا نہیں پر سنا بارہا ساتھ اللہ نے میرے کہا یاحسین تو الف کی ہے توحید کا پاسباں میم کا مرکزی مدعا یا حسین تیرا معرا ج پہ اب تلک راج ہے آگیا کیبریا کربلا یا حسین ہے حدیث کساء کا خلاصہ یہی یاحسین انما,انما یا حسین کون مرتا ہے تجھ سے کفن مانگ کر کربلائی کفن ہے بقا یا حسین مولا مہدی کو آنے کا کہہ دیجئے مصطفی مرتضی مجتبیٰ یا حسین واضع دشمن کے چہرے پہ ہوگی ا جل میں نے جب جوش میں کہہ دیا یا حسین دے مبشر کو طاقت وہ کہتا رہے برملا یاعلی برملا یا حسین کلام! محمدشاھدمبشر

جمعرات، 26 مارچ، 2020

بھکر(سمیع اللہ شاکری سے )الخدمت فاؤنڈیشن بھکر نے کرونا وائرس کی وجہ سے ھونے والے لاگ ڈوان سے متاثرہ غریب افراد مزدور , دہاڑی دار طبقہ جو اس حالات میں شدید متاثر ھوا ان میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے صدر نوید احسن نیاز نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق ان افراد تک مخیر حضرات کے تعاون سے پہنچنے کی پھرپور سرگرمی کررہی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ھونے حالات کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ھوا ہے انشاء اللہ ہم ہر فرد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جو ان حالات میں معاشی طور پر کمزور ھوا ہے الحمداللہ پورے ملک میں الخدمت فاؤنڈیشن کے منظم نیٹ ورک موجود ہے اور ہر جگہ رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ہم ضلع کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں اس کارخیر میں حصہ لیں اور آگے بڑھیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں


بھکر(سمیع اللہ شاکری سے )الخدمت فاؤنڈیشن بھکر نے کرونا وائرس کی وجہ سے ھونے والے لاگ ڈوان سے متاثرہ غریب افراد مزدور , دہاڑی دار طبقہ جو اس حالات میں شدید متاثر ھوا ان میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے صدر نوید احسن نیاز نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق ان افراد تک مخیر حضرات کے تعاون سے پہنچنے کی پھرپور سرگرمی کررہی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ھونے حالات کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ھوا ہے انشاء اللہ ہم ہر فرد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جو ان حالات میں معاشی طور پر کمزور ھوا ہے الحمداللہ پورے ملک میں الخدمت فاؤنڈیشن کے منظم نیٹ ورک موجود ہے اور ہر جگہ رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ہم ضلع کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں اس کارخیر میں حصہ لیں اور آگے بڑھیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کریں

ہفتہ، 21 مارچ، 2020

سکھر:(اسداللہ-ڈسٹرک بیورو چیف)سکہر قرنطینہ سینٹر میں رکے ہوئے مریضوں نے دروازے ٹور کر اور باہر آکر احتجاج کیا اور مریضوں نے کہا ہمیں کوئی بیماری ہے ئی نہیں تو ہم یہاں کیوں رہیں۔ہمیں اپنے گہر جانے دیں۔رینجرز اور پولیس نے مریضوں کو دوبارہ سینٹر میں جانے کے لیے کہا اور باہر نکلے اور مریض سینٹر میں چلے گئے۔


سکھر:(اسداللہ-ڈسٹرک بیورو چیف)سکہر قرنطینہ سینٹر میں رکے ہوئے مریضوں نے دروازے ٹور کر اور باہر آکر احتجاج کیا اور مریضوں نے کہا ہمیں کوئی بیماری ہے ئی نہیں تو ہم یہاں کیوں رہیں۔ہمیں اپنے گہر جانے دیں۔رینجرز اور پولیس نے مریضوں کو دوبارہ سینٹر میں جانے کے لیے کہا اور باہر نکلے اور مریض سینٹر میں چلے گئے۔

جمعرات، 19 مارچ، 2020

آج رات 12 بجے کے بعد پاکستان آرمی کے خاص ہیلی کاپٹرس پورے ملک کے اندر کرونا وائرس کے خلاف فضا میں اسپرے کریں گے. عوام ناس کو خاص ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کے رات 12 بجے کے بعد اپنے گھروں کے اندر رہیں اور سپنے کپڑے کو سکھانے کے لئے یا کسی اور مقصد کے لئے باہر ہوں یا اپنے کھانے پینے کے برتن وغیرہ باھر رکھے ہوں تو برائے کرم کجھ دنوں تک رات کے وقت میں اندر کردیں. منجانب: پاکستان آرمی


آج رات 12 بجے کے بعد پاکستان آرمی کے خاص ہیلی کاپٹرس پورے ملک کے اندر کرونا وائرس کے خلاف فضا میں اسپرے کریں گے. عوام ناس کو خاص ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کے رات 12 بجے کے بعد اپنے گھروں کے اندر رہیں اور سپنے کپڑے کو سکھانے کے لئے یا کسی اور مقصد کے لئے باہر ہوں یا اپنے کھانے پینے کے برتن وغیرہ باھر رکھے ہوں تو برائے کرم کجھ دنوں تک رات کے وقت میں اندر کردیں. منجانب: پاکستان آرمی Copy

پیر، 16 مارچ، 2020

پیغام براۓ میڈیا نمائندگان۔ ۔۔۔


پیغام برائے میڈیا نمائندگا ن ٭ حکومت نے کرونا وائرس سے تحفظ او رروک تھام کیلئے ملک بھر میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ۔ ہر نزلہ زکام ‘ بخار کرونا وائرس نہیں ‘ کرونا وائرس کی خاص علامات ہیں ٭ محکمہ صحت سمیت دیگر ادارے حفاظتی اقدامات کے طو رپر ایران اور چائنہ سمیت دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے ٹیسٹ کرتے ہیں ۔ ٭ میڈیا نمائندگان سے التماس ہے کہ عوام میں سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی افواہوں کی سختی سے تردید کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ٭ کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کی خبر کو چلانے سے پہلے متعلقہ ڈائریکٹرہیلتھ سروسز/ڈی ایچ اویامحکمہ صحت کے مجازافسر سے تصدیق ضرور کی جائے ۔موجودہ ملکی حالات میں آپ سے تعاون کی امید کی جاتی ہے ۔ مقبول ملک ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودہا