Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 6 نومبر، 2023

آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام 7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منقعد

 رپورٹ!!ظفر اعوان

  آل  پاکستان رائیٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام پاک ہیری ٹیج ہوٹل میں  زیر سرپرستی زبیر احمد انصاری(سرپرست اپوا)








اور زیر نگرانی ایم ایم علی (صدر و بانی۔اپوا ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام  7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منقعد ہوئی جس میں ملک بھر سے معروف  ۔پروفیسرز موٹیویشنل اسپیکرز ۔اور سینئر  لکھاریوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ  سے ہوا۔

4نومبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کردہ سالانہ تربیتی ورکشاپ اس سال اپنے عروج پر رہی۔ تقریب کو اس بار دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔پہلا حصہ ادبی شخصیات کے لیکچرز اور تقسیم انعامات کا تھا جبکہ دوسرا حصہ نئے رنگوں اور تازہ لہجوں سے سجانے کے لئے "اپووا تنظیم" نے "شاعری سیشن کا اہتمام کیا۔اس موقع پہ بازو پہ فلسطینی پٹی،اور سٹیج پہ فلسطین کا پرچم سجا کر فلسطین سے اظہار یک جہتی کیا گیا اور عالم اسلام کو فلسطینی مظلوم عوام کی جانب متوجہ کرنے کے لیے کلام پیش کیا گیا۔

قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرز،پروفیسرز، موٹیویشنل سپیکرز، صحافی، ڈرامہ نگار،مایہ ناز فنکار، اور شعرائے کرام کی شرکت سے اس تقریب کی رونق دو بالا ہو گئی۔

قابل احترام جناب سر زبیر انصاری کی سر پرستی میں اور ایم ایم علی کی قیادت میں  زاہد بھیا کے خوبصورت انداز استقبال میں تمام معزز مہمانان گرامی کو والہانہ خوش آمدید کہا گیا۔ اس بار تقریب میں ملک بھر سے آئے  شرکاء کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ تھی جو اپووا تنظیم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریب میں معروف ادبی و سماجی  شخصیات جن میں اوریا مقبول جان ،راشد محمود ،گل نوخیز اختر،اسعد نقوی،سارہ مجید، رخسانہ افضل ،معروف ڈرامہ نگار صائمہ چوہدری ،مصباح نوشین، نمرہ ملک،خواجہ دانیال،ملک یعقوب اعوان ،عائشہ صدیقہ ، ستارہ آمین کومل،سارہ مجید،حسیب پاشا،ناصر ادیب،خالد عباس ڈار ،نایاب جیلانی،ریحانہ عثمانی ،فرزین لہرا،اقرا افضل،قرۃ العین وقاص،علیمہ جبین،ببیلہ اکبر،

 ایم ایم علی ، زاہد بھائی ،ثمینہ طاہر بٹ،ثوبیہ راجپوت مدیحہ جمال، ساجدہ چوہدری ،  علیمہ جبین ،سحرش خان، ماہم زہرا، طیب نوید،عمر شاہ،ابن نیاز،حاجی لطیف کھوکھر،سمیرا مرزا،ڈاکٹر فضیلت بانو،سعدیہ ہما شیخ،طیب نوید،مریم راشد،ایمان ،ڈاکٹر عمر اور دیگر نے شرکت کی

  تقریب کا باقاعدہ آغاز زاہد بھیا کی خوش آلحان قرات سے ہوا۔ اس کے بعد قلمکار قبیلے نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ 

مہمانان گرامی نے تقریب میں شامل قلمکاروں کو جہاں اپنے لیکچرز سے مستفید کیا وہیں مطالعہ کتب پر بھی زور دیا۔

منتظمین کی طرف سےتقریب میں کتاب برائے ایوارڈ اور اعزازی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ایوارڈ برائے مہمان خصوصی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اس کے بعد شاعری سیشن کا آغاذ ہوا۔ جس کی صدارت کے فرائض محمد ندیم بھابھہ نے سر انجام دئیے۔ مشاعرے کے دوسرے حصے کی صدارت میجر شہزاد نئیر کے سپرد کی گئی۔ 

دوسرے سیشن کے اختتام پر معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر نمرہ ملک کی کتاب " کہیں تھل میں سسی روتی ہے"کی ملک بھر میں بے پناہ مقبولیت پر کیک کاٹا گیا۔یہ کتاب اب تک چار گولڈ میڈل اور چودہ شیلڈز لے چکی ہے ۔گروپ فوٹوز بنے۔اس موقع پہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نمرہ ملک نے کہا کہ زبیر انصاری اور ایم ایم علی ،ریاض انصاری،اور دیگر احباب کی مشکور ہوں جنہوں نے میری کتاب کو عزت بخشی اور آج اس کتاب پہ اک بار پھر ایوارڈ سے نوازا۔

اپوا تقریب میں قرعہ اندازہ کے زریعے مہمانوں میں کیش پرائز اور کتب کی بھی تقسیم کی گئی۔ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کی بھرپور پزیرائی اپووا کی خوبصورت روایات کی امین ہے۔

 آخر میں مہمانان گرامی کی پر تکلف طعام سے تواضع کی گئی۔۔۔۔

اپوا کی کامیاب تقریب منتظمین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: