چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
اُن کو ارض و سما دیکھتے رہ گئے
ہم درِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے
نُور ہی نُور تھا دیکھتے رہ گئے
پڑھ کے رُوح الامیں سُورتِ والضّحیٰ
صورتِ مصطفیٰؐ دیکھتے رہ گئے
وہ امامت کی شب وُہ صفِ انبیاء
مقتدی ، مقتدٰی دیکھتے رہ گئے
نیک و بد پر ہُوا اُن کا یکساں کرم
لوگ اچھا بُرا دیکھتے رہ گئے
وہ گۓ عرش تک ، اور رُوح الامیں
سدرۃُ المنتہیٰ دیکھتے رہ گئے
کیا خبر کُس کو کب جانے جامُ کوثر مِلا
ہم تو اُن کی ادا دیکھتے رہ گئے
ہم گنہگار تھے ، مغفرت ہو گئی
خود نگر پارسا دیکھتے رہ گئے
جب سواری چلی ، جبرئیلِؑ امیں
صورتِ نقشِ پا دیکھتے رہ گئے
اہلِ دانش ، محمدؐ پہ تھے حیرتی
رُوۓ قرآں نُما دیکھتے رہ گئے
ہو کے گُمd اُن کے جلووں میں ہم
شانِ ربُ العُلیٰ دیکھتے رہ گئے
مَیں نصیرؔ آج لایا وہ نعتِ نبیؐ
نعت گو مُنہ مِرا دیکھتے رہ گئے💕
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم❤️
کلام ۔۔۔۔۔۔۔پیر نصیر الدین نصیر 💓
_______❤
آج
22 مارچ اور 23 مارچ
کی درمیانی رات
یعنی
اتوار اور سوموار کی درمیانی رات
آپ سب کو
شب معراج مبارک ہو ۔۔۔
ضرورت نمائندگان:۔
ہفتہ، 21 مارچ، 2020
نعت رسول مقبول 🌹کلام پیرسید نصیرالدین نصیر 🌹انتخاب ظفر اعوان
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
اُن کو ارض و سما دیکھتے رہ گئے
ہم درِ مصطفیٰ دیکھتے رہ گئے
نُور ہی نُور تھا دیکھتے رہ گئے
پڑھ کے رُوح الامیں سُورتِ والضّحیٰ
صورتِ مصطفیٰؐ دیکھتے رہ گئے
وہ امامت کی شب وُہ صفِ انبیاء
مقتدی ، مقتدٰی دیکھتے رہ گئے
نیک و بد پر ہُوا اُن کا یکساں کرم
لوگ اچھا بُرا دیکھتے رہ گئے
وہ گۓ عرش تک ، اور رُوح الامیں
سدرۃُ المنتہیٰ دیکھتے رہ گئے
کیا خبر کُس کو کب جانے جامُ کوثر مِلا
ہم تو اُن کی ادا دیکھتے رہ گئے
ہم گنہگار تھے ، مغفرت ہو گئی
خود نگر پارسا دیکھتے رہ گئے
جب سواری چلی ، جبرئیلِؑ امیں
صورتِ نقشِ پا دیکھتے رہ گئے
اہلِ دانش ، محمدؐ پہ تھے حیرتی
رُوۓ قرآں نُما دیکھتے رہ گئے
ہو کے گُمd اُن کے جلووں میں ہم
شانِ ربُ العُلیٰ دیکھتے رہ گئے
مَیں نصیرؔ آج لایا وہ نعتِ نبیؐ
نعت گو مُنہ مِرا دیکھتے رہ گئے💕
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم❤️
کلام ۔۔۔۔۔۔۔پیر نصیر الدین نصیر 💓
_______❤
آج
22 مارچ اور 23 مارچ
کی درمیانی رات
یعنی
اتوار اور سوموار کی درمیانی رات
آپ سب کو
شب معراج مبارک ہو ۔۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں