Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 21 جنوری، 2024

ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد



 لاوہ(حفیظ اللہ ملک ) ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد رضوی

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے لاوہ کے دورہ کے موقع پر دندہ شاہ بلاول اڈا پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے ہر دور میں ہر مشکل اور رکاوٹ کا حکمت سے مقابلہ کیا ہے. ہم حسینی کردار کے امین ہیں حضرت حسین نے حق کے راستے کا انتخاب کیا تھا جس پر انہیں بڑی قربانی دینا پڑی ہے ہم نے لاشیں اٹھاکر بھی حق کا راستہ نہیں چھوڑا. جو ریڈ لائن کا نعرہ لگاتے تھے ان کی ریڈ لائن اکھیڑ کر پھینک دی گئ ہے اور تبدیلی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے. عمران خان بات کا جواب گولی سے دیا کرتا تھا آج اسے اس ظلم و جبر کا صلہ اللہ کی طرف سے مل رہا ہے کیونکہ بابا جی نے کہا تھا کہ یہ ذلیل ہونگے آج وہ اور اس کی جماعت تماشہ بن کر رہ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے بھی دھوکہ باز ہیں وہ پہلے سے موجود کپڑے اتار کر عوام کا خون بھی چوس گئے. پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈران کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ لندن سے آنیوالا اب عوام میں نکلنے سے ڈرتا ہے اسے پتہ ہے کہ عوام اس سے حساب لیں گے کرپشن لوٹ مار اور سودخوری کرنیوالے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں. لوگ پوچھتے ہیں کہ دین کیسے تخت پر آیے گا تو بتانا چاہتا ہوں کہ جس رب نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو ظلم و جبر سے نجات دے کر کعبہ کی چھت پر چڑھایا وہی رب پاکستان میں بھی دین تخت پر لائے گا میں اپنی بات کا پہرہ دیتا ہوں کبھی جھوٹے نعرے لگائے نا جھوٹے وعدے کیے میں پٹواری نہیں رضوی ہوں. اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے میجر محمد یعقوب سیفی ، امیدوار برائے پی پی 23 پیر سید محمد شاہ ہمدانی، پیر امجد شاہ ہمدانی، مولانا محمد اشرف غزنی، سابق چئیرمین یوسی کوٹقاضی سید محمود  علی شاہ ہمدانی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا اور تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ سپورٹ کیلئے عوام کو درخواست کی.

کوئی تبصرے نہیں: