Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 20 جنوری، 2024

ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان






 بھکر (ظفر اعوان) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں ضلعی انجمن تاجران کی مشاورت سے مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ردوبدل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول باسمتی پرانا290روپے فی کلو،چاول باسمتی نیو 260 روپے فی کلو،چاول اری 115روپےفی کلو،کالا چنا موٹا 160روپے فی کلو،کالا چنا باریک 150روپے فی کلو،سفید چنا موٹا لوکل 280روپے فی کلو،سفید چنا باریک 280روپے فی کلو ،دال چنا موٹی195روپے فی کلو،دال چنا باریک 180روپے فی کلو،بیسن 190روپے فی کلو،دال مسور موٹی ایمپورٹڈ280روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی ایمپورٹڈ440روپے فی کلو،دال مونگ واش230روپے فی کلو،چینی ایکس مل پلس 3 روپے،مٹن1350روپے فی کلو،بیف 700روپے فی کلو،دودھ 120 روپے لیٹر،دہی130 روپے فی کلو،روٹی 100گرام 15روپے فی عدد اور نان 120گرام 15روہے میں دستیاب ہوگا.ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری تعین کردہ نرخوں پر صارفین کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر ٹاسک سونپ دیا گیا ہے #


کوئی تبصرے نہیں: