Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 14 اکتوبر، 2022

بھکر( )ضلع میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے،عوام الناس اشیائے ضروریہ کی خریداری کے دوران سرکاری نرخ ناموں کا ضرور معائنہ کریں اووچارجنگ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کریں 24 گھنٹے میں متعلقہ دکاندار کے خلاف ایکشن لیا جائے گا شکایت کرنیوالے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر،ایس پی انویسٹی گیشن اللہ نواز خان،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں ودیگر تاجران کے عہدیدران،آڑھتیان، میڈیا نمائندگا ن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں،پھلوں،دالوں اور دیگرعام روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کیلئے ضلع کی مرکزی منڈیوں سے عام مارکیٹ تک چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیاز اور ٹماٹر کی بیرونی ممالک سے درآمد کی بدولت قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے آنیوالے چند دنوں میں پاکستانی پیداوارکی بدولت مارکیٹ میں ترسیل کا عمل شروع ہوجائے گا جس سے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے ضررویہ کی ارزاں نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے تاجران اور میڈیا نمائندگان کا تعاون بھی کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو قیمت پنجاب ایپ کے استعمال کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ کرنیوالے عناصر کی بروقت نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں نے کہاکہ دکاندار اپنے کاروبار میں مناسب نفع رکھیں جبکہ مصنوعی مہنگائی اوراوور چارجنگ کرنے والے عناصر کیساتھ ہرگز رو رعایت نہ برتی جائے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو بھر پور معاونت فراہم کی جائیگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے شہرمیں سستے آٹا کے سیل پوائنٹس پر ترسیل کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر احکامات جاری کئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقات کی اور ضلع میں چکن کے سرکاری نرخوں میں فروخت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹ میں موثر مانیٹرنگ کیلئے بھی ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر گائیڈ لائن جاری کی#

کوئی تبصرے نہیں: