Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 27 اکتوبر، 2023

بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر سے کشمیر پر قبضہ کیا، اسی تناظر میں ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی بھارت کے اس غیرمنصفانہ اقدام پر تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان

 


 بھکر/رپورٹ_ ظفر اعوان 

بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر سے کشمیر پر قبضہ کیا، اسی تناظر میں ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی بھارت کے اس غیرمنصفانہ اقدام پر تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منائے جانیوالے  یوم سیاہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں ،مذہبی عمائدین،طلباء،سرکاری محکموں کے ملازمین ،پولیس ،چیئرمین سی پی ایل سی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر ایک تاریخی ناانصافی کا دن ہے جس دن بھارت کی جانب سے ایک آزاد قوم کو غلام بنانے کی مذموم کوشش کی گئی جس میں بھارت اب تک کامیابی حاصل نہیں کرسکااور نہ ہی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نے میں کامیاب ہوسکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت آج بھی کشمیر میں وحشیانہ کارروائیوں اور دھونس و دھاندلی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کی ہوئی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرہ تک جاری رکھیں گے۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں نے بھی خطاب کیا اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی کوششوں کی پر زور حمایت کی۔سیمینار میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے علاؤہ سکولوں کے طلبہ کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے حوالہ سے تقاریر بھی پیش کی گئی۔سیمینار سے حاجی ملک محبوب اعوان،پروفیسر چوہدری عبد المجید نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے#

کوئی تبصرے نہیں: