Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 9 اپریل، 2020

#پاکستان_کا_شہر_تلہ_گنگ تلہ گنگ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ یہ ضلع چکوال کی سب سے بڑی تحصیل ہے۔ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔تلہ گنگ کے بہادر لوگ پاکستان فوج میں شمولیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ تلہ گنگ کی تاریخ تلہ گنگ تا ریخی اعتبار سے صو بہ پنجاب کے شمالی ضلع چکوال کی ایک تحصیل ہے۔ضیاءالحق کے دور اقتدار میں جب 1985ء میں ضلع چکوال بنایا گیا تو تحصیل تلہ گنگ کو ضلع اٹک سے الگ کر کے ضلع چکوال سے ملا دیا گیا۔ آزادی پاکستان سے قبل تَلہ گَنگ میں وسیع تعداد میں"گَنگ نامی ہندو قوم آباد تھی. یہ علاقہ سطح زمین سے نیچے تها جس کی وجہ سےاس علاقہ کو"تَلہ"کہا جاتا تها اور"گَنگ چونکہ ہندؤ قوم آباد تھی اور ہندؤں نےاس علاقہ کو تَلہ گَنگ کا نام دےدیا جو آج بهی تَلہ گَنگ کے نام سے جانا جاتا ہے. جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو تمام ہندؤ تَلہ گَنگ سے بهارت کی طرف ہجرت کر گئے.جو ہندؤ تَلہ گَنگ میں ره گئےانهوں نے اسلام قبول کرلیا. تَلہ گَنگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سیّد اعوان بھٹی بلوچ اور پٹھان شامل ہیں. تَلہ گَنگ کی مونگ پھلی پورے پاکستان میں مشہور ہے. تَلہ گَنگ میں دهنی نسل کے بیل پائے جاتے ہیں. تَلہ گَنگ کی خاص قسم کی کهیڑی(چپل)اورکهسہ مشہور ہے. کاروبار،صنعت اور معیشت کے اعتبار سے تَلہ گَنگ چکوال سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے. غازی میاں محمد شہید چوک تَلہ گَنگ میں ایک مشہور چوک جو اب ٹریفک چوک کے نام سے مشہور ہے.ٹریفک چوک تلہ گنگ کا نام” غازی میاں محمد شہید چوک“ہے جسےتَلہ گَنگ والےبھول چکے ہیں۔ تلہ گنگ میں آباد قومیں سید اعوان ملک بھٹی بلوچ چوہدری ارائیں راجپوت مغل شیخ معلومات یہ چکوال سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ جبکہ موٹروے M2 سے 30کلومیٹر پر واقع ہے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تقربیاً237 کلومیٹر پر واقع ہے۔جبکہ پاکستان کےدارالحکومت اسلام آباد سے تقربیاً 112 کلومیٹر پر واقع ہے۔تلہ گنگ مرکز بھی کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ یہاں سے کراچی ، لاہور ، پشاور، راولپنڈی ،اسلام آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان کے لیے ہر وقت ٹریفک کا گزر بسر ہوتا ہے۔ زبان تلہ گنگ کی عوام کی مادری زبان پوٹھواری پنجابی ہے۔ اس کے علاوہ اردو بھی بولی جاتی ہے۔ گاؤں تلہ گنگ تقریباَ 23 یونین کونسلوں اور 140 سے زیادہ دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ جن میں لاوہ نکہ کہوٹ مورت ادلکہ ڈہوک منگیال ڈہوک جمال کوٹ سارنگ جسیال مرجان ڈہوک پٹھان نرگھی ترگڑ سنگوالہ اکوال #بھلومار ملکوال کڑک والی چوکھنڈی پیڑہ فتحال ٹمن تھوہا محرم خان پچنند پتوالی دھولر موگلہ ڈھیرمونڈ ڈھوک بازا سگھر ٹہی بلال آباد کوٹ سارنگ ملتان خورد شاہ محمد والی ڈھیرمونڈ چنجی کوٹیڑہ ڈھرنال جھاٹلہ بدھڑ ونہار میال ترحدہ دندہ شاہ بلاول کوٹ قاضی وغیرہ نامی گرامی گاؤں ہیں تعلیم تعلیم کے لحاظ سے تلہ گنگ کافی ترقی کر چُکا ہے۔ یہاں پر سرکاری اسکولز کے علاوہ پرائیوٹ اسکول کی کافی تعداد بھی ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر مرد و خواتین کے اسکولز اور کالجز الگ الگ ہیں۔ 2014ء کے سروے “الف اعلان“ کے مطابق ضلع چکوال تعلیمی اعتبارسے پنجاب کا سب سے پہلے نمبر پر رہا مشہور شخصیات ائیر مارشل نورخان میجر ملک منورخان اعوان ستارہ جرات کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔ تلہ گنگ کا سب سے پہلا اعزاز۔ تلہ گنگ ایشاء کا سب سے پہلا شہر ہےجسکے میاں اور بیوی دونوں جنرل تھے ۔جنرل اسد اور جنرل شاھدہ ملک کاتعلق بھلومار گاٶں سے ہے۔ اہم مقامات تلہ گنگ شہر میں اہم مقامات کو دیکھا جائے تو ٹریفک چوک ، مکہ پلازہ، الکرم پلازہ ، مندیال چوک ، صدیق آباد چوک ، قاضی مارکیٹ ، گلی مہاجرین ، گلی سٹھیاں ، نیو و پرانا لاری اڈا ، سنی مارکیٹ اور ٹیلی فون ایکس چینج اہم مقامات تصور کیے جاتے ہیں…!!


کوئی تبصرے نہیں: