Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 17 اپریل، 2020

مختصر لیکن ایمان افروز تحریر

ایک مختصر لیکن ایمان افروز تحریر

ربیع الاول کا مبارک مہینہ شروع ہوا تو ایک صاحب نے مجھے میسیج کیا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو نہیں ہوئی تھی 8 کو ہوئی تھی میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ 8 ربیع الاول کو میلاد کی خوشی میں حضور پاک کا ذکر کریں گے شان بیان کریں گے نعت پڑھیں گے درود سلام پڑھیں گے پھر خاموشی کوئی جواب نہیں آیا لیکن اگلے ہی دن ایک اور میسیج آیا کہ اپنےبڑوں سے پوچھو پہلے پہلے 12ربیع الاول کو بڑا وفات آپ کے وصال کا دن منایا جاتا تھا

لیکن آجکل میلاد کی خوشی منائی جاتی ہے میں نے جواب دیا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ بڑا وفات منائیں گے 12 ربیع الاول کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غم میں آپ کا ذکر کریں گے شان بیان کریں گے نعت پڑھیں گے درود و سلام پڑھیں گے ایک بار پھر خاموشی کوئی جواب نہیں آیا

پھر ایک دن میسیج آیا کہ لفظ میلاد بدعت ہے میں نے کہا ٹھیک ہے اس لفظ کی جگہ لفظ ایمان استعمال کرلیتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھتے ہیں ذکر کرتے ہیں کیا آپ میرے ساتھ ایمان میں شامل ہو گے پھر خاموشی

پھر اگلے دن میسیج آیا کہ کسی کام کے لیے بھی دن مخصوص کرنا بدعت ہے میں نے کہا ٹھیک ہے آج سے میں اور آپ روزانہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے درود سلام ذکر و عشق مدحت و شان بیان کرنے کا اہتمام کیا کریں گے لیکن میری کسی بھی آفر پر وہ تیار نہ ہوا

اس کے بعد مجھے سمجھ یہ آئی کہ شیطان کو پرابلم صرف حضور پاک کے نام سے ہے آپ کے ذکر سے ہے آپ کی شان بلند کرنے سے ہے آپ پر سلام بھیجنے سے ہے اور اس نے نا سمجھ مسلمانوں کو اس مشن میں اپنے ساتھ ملا لیا ہے

یہ لوگ نہ خود محبت میں حضور پاک کا ذکر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور کرے تو ان سے برداشت ہوتا ہے بہرحال ان سے برداشت ہو یا نہ ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی ہو گا اور آپ کی شان بھی قیامت تک بلند ہوتی رہے گی کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے

ورَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ" اے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کا ذکر بلند کیا" اللہ پاک ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت اطاعت اور شفاعت عطا فرماۓ آمین اور ہر لمحہ حضور کا ذکر کرنے اور آپ کی شان بلند کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین یارب العالمین برحمت سید المرسلین صلی اللّه علیہ وآلہ وسلّم

کوئی تبصرے نہیں: