Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 21 جنوری، 2024

ٹهیكیدار انصر خان سنبل۔ تنویر خان سنبل کے والد انور خان سنبل کی قل خوانی ان کے آبائی گھر ہانسانوالہ بھکّرمیں ادا کر دی گئی



 بھکّر(ظفر اعوان)ٹهیكیدار انصر خان سنبل۔ تنویر خان سنبل کے والد انور خان سنبل کی قل خوانی ان کے آبائی گھر ہانسانوالہ بھکّرمیں ادا کر دی گئی۔سفیر بخاری (چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے)بھکّر۔عرفان گیلانی (منیجنگ ایڈیٹر )۔ظفر اعوان( سب ایڈیٹر و بیورو چیف عوامی للكار)خالد خان سنبل و برادری دوست احباب کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔اور لواحقین سے دلی همدردی کا اظہار کیا ۔

ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد



 لاوہ(حفیظ اللہ ملک ) ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد رضوی

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے لاوہ کے دورہ کے موقع پر دندہ شاہ بلاول اڈا پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے ہر دور میں ہر مشکل اور رکاوٹ کا حکمت سے مقابلہ کیا ہے. ہم حسینی کردار کے امین ہیں حضرت حسین نے حق کے راستے کا انتخاب کیا تھا جس پر انہیں بڑی قربانی دینا پڑی ہے ہم نے لاشیں اٹھاکر بھی حق کا راستہ نہیں چھوڑا. جو ریڈ لائن کا نعرہ لگاتے تھے ان کی ریڈ لائن اکھیڑ کر پھینک دی گئ ہے اور تبدیلی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے. عمران خان بات کا جواب گولی سے دیا کرتا تھا آج اسے اس ظلم و جبر کا صلہ اللہ کی طرف سے مل رہا ہے کیونکہ بابا جی نے کہا تھا کہ یہ ذلیل ہونگے آج وہ اور اس کی جماعت تماشہ بن کر رہ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے بھی دھوکہ باز ہیں وہ پہلے سے موجود کپڑے اتار کر عوام کا خون بھی چوس گئے. پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈران کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ لندن سے آنیوالا اب عوام میں نکلنے سے ڈرتا ہے اسے پتہ ہے کہ عوام اس سے حساب لیں گے کرپشن لوٹ مار اور سودخوری کرنیوالے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں. لوگ پوچھتے ہیں کہ دین کیسے تخت پر آیے گا تو بتانا چاہتا ہوں کہ جس رب نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو ظلم و جبر سے نجات دے کر کعبہ کی چھت پر چڑھایا وہی رب پاکستان میں بھی دین تخت پر لائے گا میں اپنی بات کا پہرہ دیتا ہوں کبھی جھوٹے نعرے لگائے نا جھوٹے وعدے کیے میں پٹواری نہیں رضوی ہوں. اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے میجر محمد یعقوب سیفی ، امیدوار برائے پی پی 23 پیر سید محمد شاہ ہمدانی، پیر امجد شاہ ہمدانی، مولانا محمد اشرف غزنی، سابق چئیرمین یوسی کوٹقاضی سید محمود  علی شاہ ہمدانی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا اور تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ سپورٹ کیلئے عوام کو درخواست کی.

امجد فاروق کے بیٹے حافظ عبدالوہاب کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا



 بھکر (ظفر اعوان )مدرسہ المسلم مری روڈ اسلام اباد میں پاکستان میڈیا اتحاد کونسل کے صدر غلام اکبر چیمہ کے بھتیجے اور امجد فاروق کے بیٹے حافظ عبدالوہاب کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ  کے سرپرست اعلی مولانا مفتی تنویر احمد اعوان قاری نعمت اللہ اور محمد خالد بھٹی نےخصوصی شرکت کی اس تقریب میں حفظ کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کے علاوہ معززین علاقہ نے خصوصی  شرکت کی ۔اور بچے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مدرسے میں دی جانے والی دینی تعلیمات اور سہولیات کو اہل خانہ اور معززین علاقہ نے سراہا#

ہفتہ، 20 جنوری، 2024

ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان






 بھکر (ظفر اعوان) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں ضلعی انجمن تاجران کی مشاورت سے مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ردوبدل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول باسمتی پرانا290روپے فی کلو،چاول باسمتی نیو 260 روپے فی کلو،چاول اری 115روپےفی کلو،کالا چنا موٹا 160روپے فی کلو،کالا چنا باریک 150روپے فی کلو،سفید چنا موٹا لوکل 280روپے فی کلو،سفید چنا باریک 280روپے فی کلو ،دال چنا موٹی195روپے فی کلو،دال چنا باریک 180روپے فی کلو،بیسن 190روپے فی کلو،دال مسور موٹی ایمپورٹڈ280روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی ایمپورٹڈ440روپے فی کلو،دال مونگ واش230روپے فی کلو،چینی ایکس مل پلس 3 روپے،مٹن1350روپے فی کلو،بیف 700روپے فی کلو،دودھ 120 روپے لیٹر،دہی130 روپے فی کلو،روٹی 100گرام 15روپے فی عدد اور نان 120گرام 15روہے میں دستیاب ہوگا.ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری تعین کردہ نرخوں پر صارفین کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر ٹاسک سونپ دیا گیا ہے #