Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 11 جنوری، 2018

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت ۔
بھکر(ظفر اعوان  )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پولیو کنٹرول سیل نے قومی انسداد پولیو مہم کے تحت آئندہ تین روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ کیلئے ویکسی نیشن ٹیموں اورسپروائزری سٹاف کی تعیناتی وتربیت سمیت جملہ انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔یادرہے کہ ضلع میں پولیو کے خلاف تین روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ 15جنوری سے 17جنوری تک مکمل کیاجائیگاجس کے دوران ضلع بھرمیں پانچ سال تک کے عمر کے 2,78,705 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں محکمہ صحت اوردیگر معاون شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو کے خلاف اس راؤنڈ میں733ویکسی نیشن ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں620موبائل ٹیمز ،69فکسڈٹیمز اور 44ٹرانزٹ ٹیمز شامل ہیں جبکہ سپروائزری سٹاف 42یوسی انچارجز اور140ایریا انچارجز پر مشتمل ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریگولر ویکسی نیشن راؤنڈ کی تکمیل پر 2روزہ کیچ اپ راؤنڈ 18جنوری سے19جنوری تک مکمل کیاجائیگاجس کامقصد ریگولر راؤنڈ میں کسی وجہ سے حفاظتی قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کی ویکسی نیشن کوریج کی تکمیل یقینی بناناہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ویکسی نیشن پلان پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ راؤنڈ کے دوران بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کاعمل مقررہ اہداف کے مطابق کڑی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کمیٹی کے معاون شعبوں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پولیو کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کے ضمن میں محکمہ صحت کو بھرپور تعاون فراہم کیاجائے تاکہ نونہالان قوم کوپولیو جیسے موذی مرض سے بچاکر محفوظ مستقبل فراہم کیا جاسکے#

کوئی تبصرے نہیں: