Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 11 جنوری، 2018

*سلام آباد/ راولپنڈی...* چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے- سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا واقعے کا از خود نوٹس میڈیا رپورٹس سے لیا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بچی کے والدین اپنی بیٹی کی میت کو تدفین سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہوجائے وہ اپنی بیٹی کی تدفین نہیں کریں گیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زینب کے والدین کی جانب سے آرمی چیف کو فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کی گئی تھی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو حکم جاری کر دیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے زینب کے قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں: