Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 12 جنوری، 2018

دریاخان (   بیورو چیف ۔بلال ساگر              )قصور میں ہونے والے افسوسناک اور اندوہناک واقعہ کے خلاف دریاخان فوراہ چوک پر دریاخان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،سیاسی مذہبی ،صحافتی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائیٹی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد کی شرکت،شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی اور ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات۔دریاخان فوراہ چوک میں دریاخان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن دریاخان کی جانب سے قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی قوم کی بیٹی زینب کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے درندگی اور سفاکیت کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ سے مسلمانوں کے تشخص کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس طرح میڈیا اور شوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات اغیار تک پہنچ رہی ہے وہاں پر اسلام کےبچیوں کے زندہ درغور کرنے والے سختی سے منع کرنے کے احکامات مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہیں شرکاء نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچاہیں اور ایسی حکمت عملی اور جامعہ حل تلاش کیا جاے کہ آئندہ کوئی زینب کسی دندرے کا شکار نہ ہو ،شرکاء نے کہا  کہ جس درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے انسانیت کانپ جاتی ہے ایسا فعل سرانجام دینےوالے کو کسی طور بھی زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے تاکہ ہم اپنے آنے والے کل کو محفوظ کر سکیں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل قصور میں پیش آنے والے واقعہ سے کسی نے سبق حاصل نہ کیا اور آج پھر ہمیں اسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا اگر حکومت اس حوالے سے کوئی ایسی قانون سازی کرے تاکہ لوگوں کے لخت جگروں کو اس طرح کاٹ  کاٹ کر نہ پھینکا جاۓ اس موقع پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی ،تحریک منہاح القرآن ،عوامی تحریک ،نوانی یوتھ ونگ ،پریس کلب دریاخان ،سمیت سول سوسائیٹی نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرہ چیرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایسشن وجیہہ اللہ خان نیازی ،صدر حاجی عمران لیل ،جنرل سیکٹری ملک  عمر دین نصیروی،اور فنانس سیکرٹری رانا امجد بوبی کے زیر انتظام کیا گیا جس میں نوانی یوتھ ونگ کے ملک نعیم الدین ضیغم ،جماعت اسلامی کے نائب امیر نوید احمد ،امیر دریاخان کامران ،پریس کلب دریاخان کے صدر سلیم اعوان ،نصیر احمد ،اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

کوئی تبصرے نہیں: