رپورٹ /امتیاز احمد لاوا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ قرآۃ العین ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محترمہ عشنہ طاہر نے کرایہ کم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے مسافروں بسوں اور ویگنوں میں جاکر مسافروں سے کرایوں کی بابت دریافت کیا اور زائد کرایے وصول کرنے والی گاڑیوں کو جرمانے عائد کر دیے، اور بسوں ویگنوں میں سوار سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوز کو وارننگ دیتے ہوئے کرایہ واپس بھی کروا دیا، اے سی لاوہ نے بتایا کہ عوام کو برائے راست ریلیف دینے کیلئے خفیہ ٹیمیں بنا دی ہیں جو ٹرانسپورٹ میں سواری بن کر زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Talagang QuratulAin Malik PAS 'Offcial' Deputy Commissioner Chakwal
Commissioner Rawalpindi Official
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں