Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 26 اکتوبر، 2023

المشائخ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ عالم اسلام کے بہت بڑے ولی اور بزرگ ہیں۔ آپ کے فیوض و برکات اور کرامات بے شمار ہیں۔سائیں محمد پرویز قادری

 رپورٹ /ظفر اعوان /بھکر 



گزشتہ روز ہانسانوالہ بھکّر آستانہ عالیہ قادریہ شریف زیر قیادت پیر پرویز قادری کے زیر اہتمام بڑی گياری شریف کا پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول ﷺ اور محفل سماع سے خوب سماع بندہ گیا۔پروگرام میں مریدین کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔آخر میں پرویز قادری نےعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہ المشائخ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ عالم اسلام کے بہت بڑے ولی اور بزرگ ہیں۔ آپ کے فیوض و برکات اور کرامات بے شمار ہیں۔    آپ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شریعت مطہر ہ کو زندہ اور روشن کیا۔ اور آپﷺ کی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔ آپ کا اسم گرامی عبدالقادر لقب محی الدین کنیت ابو محمد اور عرفیت غوث اعظم ہے۔والد کا نام سید ابو صالح موسیٰ جنگی اور والدہ کا نام ام الخیر امةالجبار فاطمہ بنت سید عبداللہ الصومعی الزاہد تھا۔ 

حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی ولادت ایک چھوٹے سے قصبے گیلان میں ہوئی۔ آپ کے والد بزرگوار سید ابو صالح کو جنگ سے بہت رغبت تھی ۔ اس لئے انہیں جنگی دوست کے لقب سے یاد کیا جاتاہے۔ وہ نہایت صالح بزرگ تھے۔ آپ کی والدہ بھی بہت نیک اور متقی خاتون تھیں۔ اپنا ذیادہ وقت تلاوت قران میں گذارا کرتی تھیں۔حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ مادر زاد ولی تھے۔ اس کی شہادت اس بات سے ملتی ہے کہ آپ کی والدہ ماجدہ کہتی تھیں کہ جس وقت عبدالقادر پیدا ہوئے تو اس وقت رمضان المبارک شروع ہوا تھا۔ اس مقدس مہینے میں دن کے وقت یہ میر ا دودھ نہیں پیتے تھے۔ اتفاقاً ایک دفعہ ابر کے باعث ہلال رمضان کے بارے میں لوگوں کو شبہ ہوا بعض لوگوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تمہیں رویت ہلال کی صحیح خبر ہے؟ میں نے کہا آج میرے عبدالقادر نے دن کو دودھ نہیں پیا۔ اس لئے میں سمجھتی ہوں کے آج رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔خطاب کرتے ہوئے آخر میں انہو ں نے کہا کہ  

حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کو اللّه پاک نے لاتعداد کرامات سے نوازا ہے ۔اور پھر دعا کرائیگئی بعد ازاں عوام میں لنگر تقسیم کیا گیا #

کوئی تبصرے نہیں: