Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 24 اکتوبر، 2023

ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی بھکر کے زیر اہتمام بسلسلہ عوامی آگاہی مہم داجل تحصیل بھکر میں علماء کرام کیلئے منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "فیملی پلاننگ اور علماء کرام کا کردار

 بھکر رپورٹ !ظفر اعوان 

معروف عالم دین پیر سید حسن علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ بچوں کو بہترین خوراک،صحت کی سہولیات اور تعلیم وتربیت فراہم کرنا جہاں ریاست کی ذمہ داری ہے وہیں والدین کا بھی فریضہ ہے کہ وہ اپنے خاندان کا سائز اپنے وسائل کے مطابق رکھیں تاکہ انہیں تعلیم و صحت کی معیاری سہولیات مل سکیں۔ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی بھکر  کے زیر اہتمام بسلسلہ عوامی آگاہی مہم داجل تحصیل بھکر  میں علماء کرام کیلئے منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "فیملی پلاننگ اور علماء کرام کا کردار" سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں مفتی غلام جیلانی، مولانا محمد گلزار، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈ ٹی) محمدرمضان اعوان اور علماء کرام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ نے سیشن کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہبودآبادی پروگرام کے فروغ میں علماء کا کلیدی تعاون حاصل کرنے کیلئے آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔ماں بچے کی صحت بارے آگاہی بہبودآبادی پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان میں ہر سال ماوں کا حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں کثیر تعداد میں فوت ہو جانا بڑا المیہ ہے اور اسکی روک تھام ضروری ہے۔ماں حکم الہی کے مطابق 2 سال بچے کودودھ پلائے تاکہ اولاد میں 3 سال کا قدرتی وقفہ ہو اورماں بچے کی صحت بھی بہتر رہے۔خاندانوں کو یہ موقع ملنا چاہیئے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش اور وقفے کے بارے میں صحیح فیصلہ کر سکیں تاکہ ماوں کی شرح اموات میں اضافہ پر قابو پایا جا سکے اور خاندانوں کی صحت اور بہبود میں بہتری آئے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ والدین کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ معاشرے اورملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اسلام زندگی کے ہر معاملہ میں اعتدال پسندی اور میانہ روی کا درس دیتا ہے۔صحتمند خاندان خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور بچوں کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ منزل کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ مذہبی سکالر مفتی غلام جیلانی اور مولانا محمد گلزار  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو 2سال دودھ پلانا اور ذمہ دار والدین کا کردار اسلامی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔آبادی و وسائل میں توازن ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل بارے آگاہی اورخصوصاً خواتین کی تعلیم پر توجہ دے کر معاشرے میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کے قیام اور اسلامی فلاح و بہبود پر مبنی معاشرہ کو تشکیل دیا جا سکے۔سیمینار کے شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم میں ۔



بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی#

کوئی تبصرے نہیں: