میرٹ پسند دبنگ آفیسر عدنان جمیل سپیشل مجسٹریٹ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف کھڑاک ۔اگلے مرحلے میں تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گزشتہ روز بہل چونگی اور دریا خان روڈ پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا کھڑاک۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دکانداروں کو جرمانے اور سامان ضبط کر لیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف اپریشن بلا تسلسل جاری رہے گا اور اگلے مرحلے میں تجاوزات میں ملوث پائے گئے دکانداروں کو قانونی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں