Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 16 جنوری، 2018

پتوکی نیوز

پتوکی (تحصیل رپورٹر)
تھانہ سٹی کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد ۔مرنے والا کون ہے اور کہاں کا رہائشی ہے ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے سٹی پولیس پتوکی کو اطلاع دی کہ تھانہ سٹی پولیس کے ایک کونے کے طرف سڑک پر ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے موقعہ پر پہنچی او رنعش کو قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔مرنے والا کون ہے اور کہاں کا رہائشی ہے ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکاپولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
آج آستانہ عالیہ مقدسہ غوثیہ  چشتیہ مہریہ گولڑآ شریف اسلام آباد پاکستان میں سالانہ سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس  اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان کے نامور آستانوں کے سجاد گان ، علمائے کرام ، مشائخ ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلہ میں سالانہ منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے وفود نے شرکت کی اور تاجدار مدینہ ﷺ سے اپنی محبت کا اعادہ کرتے ہوئے ختم نبوت کے عقیدہ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کو اپنے ایمان کا بنیادی عقیدہ قرار دیا ۔
آج آستانہ عالیہ مقدسہ غوثیہ  چشتیہ مہریہ گولڑآ شریف اسلام آباد پاکستان میں سالانہ سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس  اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان کے نامور آستانوں کے سجاد گان ، علمائے کرام ، مشائخ ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلہ میں سالانہ منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے وفود نے شرکت کی اور تاجدار مدینہ ﷺ سے اپنی محبت کا اعادہ کرتے ہوئے ختم نبوت کے عقیدہ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کو اپنے ایمان کا بنیادی عقیدہ قرار دیا ۔




پیر، 15 جنوری، 2018

صبح بخیر

 ﷽
❤السلام علیکم صبح بخیر🌞
إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء○
" بیشک میرا رب دعاؤں کا سننے والا ہے "
سورۃ ابراھیم❤


Good Morning


#Shuru Allah K Pk Naam Se Jo Bara Meharban Aur Nihayat Reham Karne Wala Hai
-
Good Morning Pakistan,All Respect Full Members Of
R.A.News

بھکّر

اسسٹنٹ کمیشنر بھکر اسد چانڈیو کا انوکھا کار نامہ گھر میں موجود 2بچوں ایک خاتون سمیت گھر کو سیل کردیا  ورثہ کے عدالت سے رجو کرنے کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے برآمد کر لیا  گھر میں 
 محبو س ایک خواتون 2 بچے  کئ گھنٹے  گرز نے بعد با زیاب

صحافت

صحافی کی بیوی
ہائے رے قسمت۔ میرا ہی رشتہ صحافی کے ساتھ جڑنا تھا، معقول شکل کے ایم ایس سی ابلاغیات پاس صحافی کا رشتہ آیا تو ہم کافی خوش ہوئے تھے کہ چلو سہلیوں میں شو ماریں گے ہمارا شوہر ٹی وی پر آتا ہےاور ویسے بھی آجکل ان ٹی وی یا فلم کے ہیروز کو کون دیکھتا ہے آج کل تو سکرین پر صرف صحافی حضرات اور اینکرز صاحبان کا راج ہے۔خواب انکھوں میں سجائے جب ہم ان کے گھر پہنچے تو منہ دیکھائی میں انہوں نے چند کتابیں ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا کہ صحافی کی بیگم کو بھی حالات حاضرہ سے واقف ہونا چاہیے۔

ہم جو سونے کےسیٹ کی آس لگائے بیٹھے تھے، خون کا گھونٹ پی کر رہ گے اور دل کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں دل کے ارمان ہنی مون پر نکالیں گےلیکن صبح کے چار بجے اچانک ایک بھیانک رنگ ٹون نے ہماری چیخ ہی نکال دی اور ہمارے شوہر نامدار خفیہ انداز میں باتیں کرنے لگے۔

ہماری حیرانگی کو دیکھتے ہوئے اس موئے فون والے کو ہولڈ کروا کے کہنے لگے۔بیگم آپ سو جائیں میں سورس سے بات کر رہا ہوں۔خیر ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ اب کی بار ان کی چیخ نے تو ہمارے اوسان ہی خطا کر دئیے، بیگم اٹھیں بریکنگ نیوز!!

ہم نے کہا اللہ خیر۔کہیں زلزلہ آگیا ہے؟ وہ کہنے لگے سورس نے ایسی سٹوری دی ہے کہ حکومت ہل کر رہ جائےگی۔ہمیں فورا حکم دیا کہ ناشتہ بنائیں اور خود تیار ہونے میں مصروف ہوگئے ہم اپنے حنائی ہاتھوں کے ساتھ ان کے لیے ناشتہ بنا کر لائے تو میاں جی کسی کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اسٹاک بروکر کی طرح تین فون کانوں کو لگائے بیٹھے تھے اور اسی حال میں ناشتہ زہر مار کرکے یہ جا وہ جا!!

ہم ششدر ہی رہ گے کہ ہماری تعریف تو درکنار ناشتے کی بھی تعریف نہ کی۔ ہمیں اسی وقت یہ پتا چل گیا کہ اس گھر میں آج سے ہی ڈیوٹی شروع۔میاں تو آفس جاکر ہمیں ایسا بھولےجیسے واپڈا لوڈشیڈنگ کے بعد عوام کو،جب ہم نے ان سے بات کرنا چاہی تو فون مصروف۔۔۔۔۔ جب خدا خدا کر کے ہماری باری آئی تو یہ کہ کر فون پٹخ دیا کہ بیگم سورس کے ساتھ میٹنگ میں ہوں۔سورس نہ ہوا بخت ماری میری سوکن ہوگئی!!۔

صبح چھ بجے کے گئے ہوئے، ان کا دیدار رات کے نو بجے خبرنامے میں ہوا تو دل کو تسلی ہوئی کہ چلو اب تو کچھ دیر کی بات ہے، شوہر نامدار گھر تشریف لے آئیں گے۔اسی خیال سے ہم نے فوراً میز پر کھانا لگا دیا کہ بس ابھی آتے ہی ہوں گے اور کھانے کے بعد کہیں باہر چلیں گے کیونکہ صبح سے اکیلے بیٹھے بیٹھے اب گھر سر پہ گرتا محسوس ہو رہا تھا۔ہم سجے سنورے انتظار کرتے رہے اور موصوف دوستوں کی محفل سے رات ایک بجے گھر آئے۔

ہم جو نیم وا آنکھوں کے ساتھ کھانے پر ان کے منتظر تھے۔ ہمارے دل پہ یہ کچوکہ لگا کر سونے چل دیے کہ میں تو کھانا کھاکر آیا ہوں۔یوں شادی کا پہلے ہی دن ہماری آئندہ زندگی کو ہمارے سامنے عیاں کر گیا۔ہمیں شادی پہ جانا ہو تو موصوف کی شام کی ڈیوٹی،ہمیں شاپنگ کرنی ہو تو ان کا آفیشل ڈنر،ہم نے باہر کھانے کی فرمائش کی تو جناب کی کوریج پہ ڈیوٹی،مووی دیکھنے کا پلان ہوتو جناب کا نوبجے کے بلیٹن میں وڈیو بیپر، رات کو نیند پوری کرنی ہو توتمام پاکستان کےبیوروز سےفونز﴿ خود تو یہ رات کو کالزکرنے والے زیادہ ترطلاق یافتہ ہیں ہماری بھی کروانا چاہتے ہیں منحوس﴾اور فونوں کالاتعداد سلسلہ اس وقت تھمتا ہےجب یہ موصوف (میرے میاں اور کون) اگلی صبح دفتر کے لیئے نکل جاتے ہیں۔بیڈ روم میں فون،کھانے کے کمرے میں فون اورتواورباتھ روم میں بھی فون۔اف

لیکن پھر بھی دل کو تسلی تھی کہ گدھوں کی طرح کام کرتے ہیں تو اگلے مہینے کی پہلی کو موٹی رقم میرے ہاتھ پر رکھیں گے لیکن حواسوں پر بم اس وقت گرا جب یہ بولےکہ بیگم ہمارے چینل کی تنخواہیں تین ماہ کی تاخیر سے آتی ہیں تو بار بار پیسے مانگ کرشرمندہ نہ کرنا بس یہ بات تو ہم دل پر لےگئے اور ایک سو دو بخار چڑھا بیٹھے۔

ہماری یہ حالت دیکھ کر صحافی میاں کے اندر کا انسان پہلی بار جاگا اور موصوف پورے ایک دن کی چھٹی لے آئے صرف ہماری تیماداری کے لیئے۔خیرتیماداری کیاکرنی تھی وہاں بھی موبائل کی گھنٹیاں،چائے ،سگریٹ ،اخباریں اونچی آواز میں ملکی حالات پر تبصرے۔ہم سے تو ہوگئی غلطی آپ خدارا کسی صحافی سے شادی مت کیجیئے گا۔

ایک عورت کی کہانی
چاند سونا کی زبانی

تلہ گنگ ۔(اکرم نور +محمد وحید )

تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ74ووٹ حاصل کر کے صدر جب کے ملک حامد نوشیری خیل ایڈووکیٹ 67ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب  صدارت کے دوسرے امیدوار ملک ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے 52جبکہ جنرل سیکرٹری کے امید وار ملک ناصر بلوال ایڈووکیٹ  نے 59ووٹ حاصل کیے باقی عہداران کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری
رپورٹ  اکرم نور چکڑالوی

ہفتہ، 13 جنوری، 2018


چنیوٹ(عارف اعوان ۔منیجنگ ایڈیٹر )چنیوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی بار ایسوسی ایشن 2018کے انتخابات مکمل ہوگئے،برج الٹ گئے 15سال مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے نسوآنہ گروپ کو مکمل شکست ، گرینڈ الائنس نے کلین سویپ کر دیا ، گرینڈ الائنس کے ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں گذشتہ روز پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا ،تمام وکلاءنے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا ،الیکشن بورڈ کے رزلٹ کے مطابق 361ووٹ کاسٹ ہوئے ،گرینڈ الائنس کے ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ198ووٹ لیکر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2018منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل نسوآنہ گروپ کے مہر محمد حسین ایڈووکیٹ163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، اسی طرح گرینڈ الائنس کے چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ168ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب انکے مد مقابل نسوآنہ گروپ کے عرفان الحق پوری ایڈووکیٹ165ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے اور ملک ایوب کھوکھر ایڈووکیٹ 24ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ، اسی طرح نائب صدر کی نشست پرگرینڈ الائنس کے عمران محبوب ایڈووکیٹ 211ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے اعظم علی ایڈووکیٹ 143ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکرٹری کی نشست پر گرینڈ الائنس کے مظہر عباس کھرل ایڈووکیٹ 184ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے قاسم علی ایڈووکیٹ169ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، لائبریری سیکرٹری کی نشست گرینڈ الائنس کے محمد افضل ایڈووکیٹ 216 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے جاوید عمر ایڈووکیٹ 130 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر غلام مرتضی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ۔یاد رہے مسلسل 15 سال سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی پر حکمرانی کرنے والے نسوآنہ گروپ لے لیڈر ملک غلام عباس نسوآنہ ایڈدوکیٹ ممبر پنجاب بار ایسوسی ایشن کو 2018کے الیکشن میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔018کے انتخابات مکمل ہوگئے،برج الٹ گئے 15سال مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے نسوآنہ گروپ کو مکمل شکست ، گرینڈ الائنس نے کلین سویپ کر دیا ، گرینڈ الائنس کے ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں گذشتہ روز پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا ،تمام وکلاءنے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیا ،الیکشن بورڈ کے رزلٹ کے مطابق 361ووٹ کاسٹ ہوئے ،گرینڈ الائنس کے ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ198ووٹ لیکر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2018منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل نسوآنہ گروپ کے مہر محمد حسین ایڈووکیٹ163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، اسی طرح گرینڈ الائنس کے چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ168ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب انکے مد مقابل نسوآنہ گروپ کے عرفان الحق پوری ایڈووکیٹ165ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے اور ملک ایوب کھوکھر ایڈووکیٹ 24ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ، اسی طرح نائب صدر کی نشست پرگرینڈ الائنس کے عمران محبوب ایڈووکیٹ 211ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے اعظم علی ایڈووکیٹ 143ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکرٹری کی نشست پر گرینڈ الائنس کے مظہر عباس کھرل ایڈووکیٹ 184ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے قاسم علی ایڈووکیٹ169ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، لائبریری سیکرٹری کی نشست گرینڈ الائنس کے محمد افضل ایڈووکیٹ 216 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نسوآنہ گروپ کے جاوید عمر ایڈووکیٹ 130 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر غلام مرتضی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ۔یاد رہے مسلسل 15 سال سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی پر حکمرانی کرنے والے نسوآنہ گروپ لے لیڈر ملک غلام عباس نسوآنہ ایڈدوکیٹ ممبر پنجاب بار ایسوسی ایشن کو 2018کے الیکشن میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

جمعہ، 12 جنوری، 2018

سانحہ قصور ۔ملک گیر احتجاج







پاکستان ملت پارٹی ۔





12 دسمبر 2017 بروز منگل لاھور چمبر آف کامرس میں پانی کا ضیاع اور اس کا حل کے عنوان سے سیمینار منعقد ھوا ۔ جس کے میزبان طاہر ملک صدر لاھور چیمبر آف کامرس تھے ۔ جس میں پی ایم پی کے چیئرمین محمد عبدالحق اعوان ، ڈاکٹر طاہر شاہ سجادہ نشین ، سجادہ نشین  شاہ عبدالطیف  بھٹائی ، سجادہ نشین حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن  شریف ، سجادہ سندر شریف سید حبیب عرفانی ۔ اور دیگر قابل قدر شخصیات نے شرکت کی ۔    لاھور چیمبر آف کامرس کے صدر طاھر ملک چیئرمین پی ایم محمّد عبدالحق اعوان  کو شیلڈ دیتے ھوئے ۔ رپورٹ ایم ایم ملک
دریاخان (   بیورو چیف ۔بلال ساگر              )قصور میں ہونے والے افسوسناک اور اندوہناک واقعہ کے خلاف دریاخان فوراہ چوک پر دریاخان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،سیاسی مذہبی ،صحافتی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائیٹی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد کی شرکت،شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی اور ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات۔دریاخان فوراہ چوک میں دریاخان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن دریاخان کی جانب سے قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی قوم کی بیٹی زینب کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے درندگی اور سفاکیت کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ سے مسلمانوں کے تشخص کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس طرح میڈیا اور شوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات اغیار تک پہنچ رہی ہے وہاں پر اسلام کےبچیوں کے زندہ درغور کرنے والے سختی سے منع کرنے کے احکامات مسلمانوں کے تشخص کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہیں شرکاء نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچاہیں اور ایسی حکمت عملی اور جامعہ حل تلاش کیا جاے کہ آئندہ کوئی زینب کسی دندرے کا شکار نہ ہو ،شرکاء نے کہا  کہ جس درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے انسانیت کانپ جاتی ہے ایسا فعل سرانجام دینےوالے کو کسی طور بھی زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے تاکہ ہم اپنے آنے والے کل کو محفوظ کر سکیں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل قصور میں پیش آنے والے واقعہ سے کسی نے سبق حاصل نہ کیا اور آج پھر ہمیں اسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا اگر حکومت اس حوالے سے کوئی ایسی قانون سازی کرے تاکہ لوگوں کے لخت جگروں کو اس طرح کاٹ  کاٹ کر نہ پھینکا جاۓ اس موقع پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی ،تحریک منہاح القرآن ،عوامی تحریک ،نوانی یوتھ ونگ ،پریس کلب دریاخان ،سمیت سول سوسائیٹی نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرہ چیرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایسشن وجیہہ اللہ خان نیازی ،صدر حاجی عمران لیل ،جنرل سیکٹری ملک  عمر دین نصیروی،اور فنانس سیکرٹری رانا امجد بوبی کے زیر انتظام کیا گیا جس میں نوانی یوتھ ونگ کے ملک نعیم الدین ضیغم ،جماعت اسلامی کے نائب امیر نوید احمد ،امیر دریاخان کامران ،پریس کلب دریاخان کے صدر سلیم اعوان ،نصیر احمد ،اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

جمعرات، 11 جنوری، 2018

شہر یار خان ۔ڈیرہ اسماعیل خان ۔

ڈیرہ اسماعیل خان : ایس ایچ او کینٹ محمد عدنان نے پولیس نفری کے ہمراہ طارق آباد میں کاروائی کے دوران دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ' الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ محمد عدنان نے طارق آباد میں پولیس نفری کے ہمراہ کارائی کے دوران حفیظ اللہ برکی سے ایک بندوق اور 25کارتوس جبکہ عاشق سے ایک پستول اور پانچ کارتوس برآمدکرلئے ، پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی   رپورٹ:- شہر یار خان
ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان : پروآ پولیس نے جھوک امین میں قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر تین سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے جھوک امین میں پولیس کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالعزیزکو پناہ و خوراک دینے پر ریاض بلوچ ' عبدالحمید اور سعید احمد سکنائے جھوک امین کو گرفتارکرلیا' پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف 216ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع رپورٹ:- شہریار خان  ڈیرہ اسماعیل خان

Good morning All members .R.A. News







*سلام آباد/ راولپنڈی...* چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے- سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا واقعے کا از خود نوٹس میڈیا رپورٹس سے لیا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بچی کے والدین اپنی بیٹی کی میت کو تدفین سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہوجائے وہ اپنی بیٹی کی تدفین نہیں کریں گیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زینب کے والدین کی جانب سے آرمی چیف کو فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کی گئی تھی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو حکم جاری کر دیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے زینب کے قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے۔

R.A News

*سلام آباد/ راولپنڈی...* چیف جسٹس آف پاکستان
میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے- سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا واقعے کا از خود نوٹس میڈیا رپورٹس سے لیا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بچی کے والدین اپنی بیٹی کی میت کو تدفین سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہوجائے وہ اپنی بیٹی کی تدفین نہیں کریں گیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زینب کے والدین کی جانب سے آرمی چیف کو فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کیلئے اپیل کی گئی تھی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو حکم جاری کر دیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے زینب کے قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دی جائے۔
باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت ۔
بھکر(ظفر اعوان  )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے پولیو کنٹرول سیل نے قومی انسداد پولیو مہم کے تحت آئندہ تین روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ کیلئے ویکسی نیشن ٹیموں اورسپروائزری سٹاف کی تعیناتی وتربیت سمیت جملہ انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔یادرہے کہ ضلع میں پولیو کے خلاف تین روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ 15جنوری سے 17جنوری تک مکمل کیاجائیگاجس کے دوران ضلع بھرمیں پانچ سال تک کے عمر کے 2,78,705 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں محکمہ صحت اوردیگر معاون شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو کے خلاف اس راؤنڈ میں733ویکسی نیشن ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں620موبائل ٹیمز ،69فکسڈٹیمز اور 44ٹرانزٹ ٹیمز شامل ہیں جبکہ سپروائزری سٹاف 42یوسی انچارجز اور140ایریا انچارجز پر مشتمل ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریگولر ویکسی نیشن راؤنڈ کی تکمیل پر 2روزہ کیچ اپ راؤنڈ 18جنوری سے19جنوری تک مکمل کیاجائیگاجس کامقصد ریگولر راؤنڈ میں کسی وجہ سے حفاظتی قطرے پینے سے رہ جانیوالے بچوں کی ویکسی نیشن کوریج کی تکمیل یقینی بناناہے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ویکسی نیشن پلان پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ راؤنڈ کے دوران بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کاعمل مقررہ اہداف کے مطابق کڑی نگرانی میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے کمیٹی کے معاون شعبوں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پولیو کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کے ضمن میں محکمہ صحت کو بھرپور تعاون فراہم کیاجائے تاکہ نونہالان قوم کوپولیو جیسے موذی مرض سے بچاکر محفوظ مستقبل فراہم کیا جاسکے#

,بھکر.
محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بروقت کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری واردات کو ناکام بنا دیا
بھکر
نام نہاد ٹمبر مافیا رات کی تاریخی میں رمضان مائنیر سے سرکاری لکڑی کاٹ رہے تھے
بھکر
بلاک آفیسر جاوید خان اور بلاک آفیسر محمد شیر نے جان کی ناپروا کرتے ہوئے فاریسٹ گارڈ اور پولیس کے ہمراہ ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
بھکر
چار ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
بھکر
پولیس تھانہ صدر نے لکڑی اور گدھا ریڑھی کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا
بھکر
ملزم ظفر اقبال اور ساتھی دایا مراد کے رہائشی ہیں جو کافی عرصہ سے سرکاری لکڑی چوری کر رہےتھے
 بیوروچیف بھکر  R.Aنیوز