Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 15 دسمبر، 2022

بھکّر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو روزہ رنگا رنگ فیملی ایکسپو آج سے شروع ہوگیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر افتتاح ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد اجمل نے کیا::رپورٹ ظفر اعوان

    1. بھکّر 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو روزہ رنگا رنگ فیملی ایکسپو آج سے شروع ہوگیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر افتتاح ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد اجمل نے کیا اس موقع پر شہر کی نمایاں سماجی شخصیات سمیت صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں،چئیر مین سی پی ایل سی شیخ محمد ایوب،میڈیا نمائندگان،سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔بھکر فیملی ایکسپو کے ایونٹ میں سرکاری محکمہ جات،ایجوکیشن،ریونیو ڈپارٹمنٹ،سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر،صنعت زار،پاپولیشن،زراعت،لائیوسٹاک،ریسکیو 1122 اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف پکوان کے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ تھیلی سیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالہ سے بھی خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں اور مختلف سٹوڈنٹس کی جانب سے خون کے عطیات پیش کئے گئے۔بھکر فیملی ایکسپو کے باقاعدہ افتتاح کے بعد ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھکر شہر میں فیملی ایکسپو کا انعقاد تازہ ہواکا جھونکا ہے جس سے شہریوں کو بہترین تفریحی مواقع میسر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ تفریح سے بھرپور بھکر فیملی ایکسپو کے شاندار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھکر فیملی ایکسپو کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے بالخصوص فیملی ایکسپو کے فوکل پرسن عدنان جمیل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں علاوہ ازیں مختلف محکمہ جات کی جانب سے خوبصورت سٹالز بھی قابل دیدنی ہیں جس سے شہری بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس ایونٹ کا بنیادی مقصد  شہریوں کیلئے سستی تفریح کے مواقع پیدا کرنا ہے جس میں ہمیں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا نے مزید کہاکہ بھکر فیملی ایکسپو کا دوسرا روز صرف فیملیز کیلئے مختص کیا گیا ہے تاکہ فیملیز صاف ستھرے ماحول میں ایونٹ کو انجوائے کرسکیں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ایکسپو میں فیملیز کے بغیر ہر قسم کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھانے نمائشی سٹالوں کا معائنہ کیا اور سٹالوں کی تزئین و آرائش کے معیار کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شو کے انعقاد کا بنیادی مقصد صاف ستھرے اور سرسبز و شاداب ماحول کی ترویج کیلئے سرکاری اداروں خصوصا میونسپل اداروں اور سول سوسائٹی کا اشتراک بڑھانے کیساتھ ساتھ عوام کو خوشگوار تفریح مہیا کرنا بھی ہے۔بھکر فیملی ایکسپوکودیکھنے کیلئے موجود عوام نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اور کہاکہ اس سے ہر شہری کو کلین ایند گرین بھکر کے سلسلہ میں قابل ذکر ترغیب ملے گی #







کوئی تبصرے نہیں: