Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 19 مئی، 2020

اسلام آباد //ظفر اعوان سے ۔// مشترکہ لسٹ پر میڈیا ورکرز کو ریلیف پیکج دینے کے تیار ہیں ۔Pioشاہرہ شاہد صاحبہ کی وفد سے گفتگو

مشترکہ لسٹ پر میڈیا ورکرز کو ریلیف پیکج دینے کے تیار ہیں ۔Pioشاہرہ شاہد صاحبہ کی وفد سے گفتگو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)

 APRNS آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی اور ورلڈ یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے PIO میڈیم شاہرہ شاہد صاحبہ سے ملاقات کی جس میں ریجنل اخبارات کی پریس چیکنگ کے لیے بنائی گئی پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی اور مطالبہ کیا کہ قومی اخبارات اور ریجنل اخبارات کو ایک قانون کے ساتھ ڈیل کیا جائے۔اور پریس چیکنگ کمیٹی کو کورونا اور رمضان کی وجہ سے روکا جائے اور حالات معمول پر آنے تک اس عمل کو  روکا جائے ۔ کرونا کی وجہ سے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اخبارات مختلف سٹیشن پر نہیں پہنچ پا رہی ۔شفاف طریقے سے چیک اینڈ بیلنس ہو سکے۔ اس کے ساتھ اُن ورکرز کے لیے ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا گیا جو پی آئی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری لگواتے ہیں جس پر میڈم شاہرہ شاہد صاحبہ نے یقین دہانی کروائی کہ ریلیف پیکج کے لیے پی آئی ڈی میں آنے والے ورکرز کے لیے تمام تنظیموں کی مشترکہ لسٹ  پر سب کو ریلیف پیکج دینے کے لئے تیار ہیں۔ ملاقاتی وفد کے مطالبہ پر پریس چیکنگ کے لیے وقت میں اضافہ کرتے ہوئے عید سے بعد کا وقت دے دیا۔ ملاقاتی وفد نے مزیدمطالبات بھی پیش کئے ۔جن میں یہ مطالبہ کیا گیاکہ جب تک ایڈیشنز بند ہے تب تک ریگولر اخبارات کو کلائنٹ میڈیا میں ایڈجسٹ کیا جائے جس پر میڈم شاہرہ pio اس پر غور کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ریگولر اخبارات کو انکا حق دیا جائے گا۔  پی آئی او شاہرہ شاہد صاحبہ سے ملاقات میں APRNS کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ، ورلڈ یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد فیصل ندیم کی قیادت وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں صابر بلوچ، راچہ اظہر حسین، ملک عادل شہزاد،  عامر نواز،  آفتاب کھوکھر، ملک حفیظ عاسم شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں: