اسلام آباد/ رپورٹ ظفر اعوان
فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت اور اسرائیل امر یکہ گٹھ جوڑ کے خلاف ایپنک کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے کی مقررین نے نے کہا کہ دنیا بھر میں قتل و غارت ، انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی امریکہ اور اس کی طفیلی ریاست اسرائیل کی سنت خبیثہ ہے ، بین اقوامی تعلقات میں دونوں ممالک جھوٹ کی بنیاد پر ظلم و زیادتیوں کی لمبی داستانیں رقم کر رہے ہیں فلسطین میں 24 دن کی جنگ کے دوران 10 ہزار بچے بوڈھے ۔خواتین اور نہتے نوجوان شہید ہو چکے ہیں جن میں 30صحافی بھی شامل ہیں ۔مقررین میں ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر ۔آر آئی یوجے کے صدر شکیل احمد ۔ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر شہزاد آصف جاوید۔۔تحریک اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری عاصمہ ملک ۔پی ایف یو جے مرکزی رہنما طارق عثمانی۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے بانی صدر کلیم شمیم ۔پی ایف یو جے دستور کے صدر راوشرجیل ۔جمیعت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد قاسم ۔تاجر رہنما چوہدری اشتیاق احمد ۔۔عبید خان ۔کالم نگار سجاد اظہرشامل تھے ۔راجہ جاوید خان نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دئے۔مقررین نے کہا امریکہ اور مغر بی دنیا نے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دیا ہوا ہے ،بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم اور فرانس اسرائیل کا دورہ کر کے اسرائیل کی درندہ صفت فوج کو فلسطینیوں کے قتل عام پر شہ دیتے ہیں امر یکہ جد ید ہتھیاروں سے بھرے جہاز فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل بھیجوا رہا ہے ، امریکہ کی سفاکیت یہ ہے کہ وہ بار بار سلامتی کو نسل میں جنگ بندی کی قرار داد کو دیٹو کر رہا ہے ، اسرائیل امریکہ اور دیگر مغر بی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کی شہری آبادیوں پر حملے کر کے جنگی جرائم کا مر تکب ہو رہا ہے ، 10 ہزار سے زائدافراد شہید ہو چکے ہیں ، 28ہزار سے زائد افرد شدید زخمی ہیں آدھا غزہ منہدم ہو چکا ہے ، تمام ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں ،فلسطین کے ہسپتال بمباری کے باعث مردہ خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ، مسلم ممالک اور ان کے حکمران سوئے ہو ئے ہیں ان دل ودماغ سے غیرت نام کی چیز نکل چکی ہے ، دو ارب مسلمان جو غیر ت مند ہیں وہ حماس اور فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ایپنک چیئرمین محمد صدیق انظر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کی اسرائیلی پشت پناہی سے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت مل رہی ہے،اہل فلسطین کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری اور غزہ پر مسلسل 24روز سے بارود کی بارش ہورہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو کیا چیز روکتی ہے کہ وہ مظلوموں کی مدد نہیں کررہے، گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں پڑوسی اسلامی ممالک بھی شامل ہیں، یہ ایران اور پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے۔احتجاجی مظاہرے کے بعد غزہ کے مظلوموں کے لئے قاری محمد قاسم نے دعا کرائی