Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 21 جنوری، 2024

ٹهیكیدار انصر خان سنبل۔ تنویر خان سنبل کے والد انور خان سنبل کی قل خوانی ان کے آبائی گھر ہانسانوالہ بھکّرمیں ادا کر دی گئی



 بھکّر(ظفر اعوان)ٹهیكیدار انصر خان سنبل۔ تنویر خان سنبل کے والد انور خان سنبل کی قل خوانی ان کے آبائی گھر ہانسانوالہ بھکّرمیں ادا کر دی گئی۔سفیر بخاری (چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے)بھکّر۔عرفان گیلانی (منیجنگ ایڈیٹر )۔ظفر اعوان( سب ایڈیٹر و بیورو چیف عوامی للكار)خالد خان سنبل و برادری دوست احباب کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔اور لواحقین سے دلی همدردی کا اظہار کیا ۔

ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد



 لاوہ(حفیظ اللہ ملک ) ہم حسینی کردار کے امین ہیں، ہم نے ہر ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے، علامہ سعد رضوی

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے لاوہ کے دورہ کے موقع پر دندہ شاہ بلاول اڈا پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم نے ہر دور میں ہر مشکل اور رکاوٹ کا حکمت سے مقابلہ کیا ہے. ہم حسینی کردار کے امین ہیں حضرت حسین نے حق کے راستے کا انتخاب کیا تھا جس پر انہیں بڑی قربانی دینا پڑی ہے ہم نے لاشیں اٹھاکر بھی حق کا راستہ نہیں چھوڑا. جو ریڈ لائن کا نعرہ لگاتے تھے ان کی ریڈ لائن اکھیڑ کر پھینک دی گئ ہے اور تبدیلی تبدیل ہو کر رہ گئی ہے. عمران خان بات کا جواب گولی سے دیا کرتا تھا آج اسے اس ظلم و جبر کا صلہ اللہ کی طرف سے مل رہا ہے کیونکہ بابا جی نے کہا تھا کہ یہ ذلیل ہونگے آج وہ اور اس کی جماعت تماشہ بن کر رہ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے بھی دھوکہ باز ہیں وہ پہلے سے موجود کپڑے اتار کر عوام کا خون بھی چوس گئے. پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈران کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ لندن سے آنیوالا اب عوام میں نکلنے سے ڈرتا ہے اسے پتہ ہے کہ عوام اس سے حساب لیں گے کرپشن لوٹ مار اور سودخوری کرنیوالے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں. لوگ پوچھتے ہیں کہ دین کیسے تخت پر آیے گا تو بتانا چاہتا ہوں کہ جس رب نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو ظلم و جبر سے نجات دے کر کعبہ کی چھت پر چڑھایا وہی رب پاکستان میں بھی دین تخت پر لائے گا میں اپنی بات کا پہرہ دیتا ہوں کبھی جھوٹے نعرے لگائے نا جھوٹے وعدے کیے میں پٹواری نہیں رضوی ہوں. اس موقع پر امیدوار برائے حلقہ این اے میجر محمد یعقوب سیفی ، امیدوار برائے پی پی 23 پیر سید محمد شاہ ہمدانی، پیر امجد شاہ ہمدانی، مولانا محمد اشرف غزنی، سابق چئیرمین یوسی کوٹقاضی سید محمود  علی شاہ ہمدانی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا اور تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ سپورٹ کیلئے عوام کو درخواست کی.

امجد فاروق کے بیٹے حافظ عبدالوہاب کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا



 بھکر (ظفر اعوان )مدرسہ المسلم مری روڈ اسلام اباد میں پاکستان میڈیا اتحاد کونسل کے صدر غلام اکبر چیمہ کے بھتیجے اور امجد فاروق کے بیٹے حافظ عبدالوہاب کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ  کے سرپرست اعلی مولانا مفتی تنویر احمد اعوان قاری نعمت اللہ اور محمد خالد بھٹی نےخصوصی شرکت کی اس تقریب میں حفظ کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کے علاوہ معززین علاقہ نے خصوصی  شرکت کی ۔اور بچے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مدرسے میں دی جانے والی دینی تعلیمات اور سہولیات کو اہل خانہ اور معززین علاقہ نے سراہا#

ہفتہ، 20 جنوری، 2024

ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان






 بھکر (ظفر اعوان) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اس ضمن میں ضلعی انجمن تاجران کی مشاورت سے مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں ردوبدل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول باسمتی پرانا290روپے فی کلو،چاول باسمتی نیو 260 روپے فی کلو،چاول اری 115روپےفی کلو،کالا چنا موٹا 160روپے فی کلو،کالا چنا باریک 150روپے فی کلو،سفید چنا موٹا لوکل 280روپے فی کلو،سفید چنا باریک 280روپے فی کلو ،دال چنا موٹی195روپے فی کلو،دال چنا باریک 180روپے فی کلو،بیسن 190روپے فی کلو،دال مسور موٹی ایمپورٹڈ280روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی ایمپورٹڈ440روپے فی کلو،دال مونگ واش230روپے فی کلو،چینی ایکس مل پلس 3 روپے،مٹن1350روپے فی کلو،بیف 700روپے فی کلو،دودھ 120 روپے لیٹر،دہی130 روپے فی کلو،روٹی 100گرام 15روپے فی عدد اور نان 120گرام 15روہے میں دستیاب ہوگا.ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری تعین کردہ نرخوں پر صارفین کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر ٹاسک سونپ دیا گیا ہے #


جمعرات، 16 نومبر، 2023

واٹر سپلائی منڈی ٹاؤن نزد عائشہ مسجد کی تمام موٹریں خراب ۔اہل علاقہ شدید پریشان اور سراپا احتجاج ۔ڈی سی بھکّر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبه



رپورٹ /ظفر اعوان / بھکر 

 منڈی ٹاون نزد عائشہ مسجد میونسپل کمیٹی کی مین واٹر سپلائی موٹریں گزشتہ کئی روز سے خراب ہیں یہ موٹرز پورے منڈی ٹاون اور دیگر ملحقہ علاقوں کو پانی سپلائی کرتی ہیں جو اب کئی دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند سے محروم ہیں خاص طور پر نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام نے اعلی حکام اور خاص طور پر ڈیٹی کمشنر بھکر اور اسسٹنٹ کمشنر بھکر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے واضح رہے کہ یہ موٹریں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ خراب ہوئیں لیکن عارضی طور پر درست کر کے سپلائی بحال کر دی جاتی ہے مگر چند دن گزرنے کے پھر وہی صورت حال ہو جاتی ہے۔ اسلئے اہل علاقہ فہیم احمد خان ، آغا علی قلب عباس ، چوہدری محمد عمران ، حاجی اسلم ، عمران شاہ ، مظہر ایڈووکیٹ، عابد عرف خانو شاہ ، فتح شیر ، مولانا کفایت اللہ ، مولانا عبدالعزیز ، ملک منیر اعوان ، عاصم نیازی ، رانا سلیم ، محمد عبداللہ عالیان ، ملک غلام رسول ، ملک غلام محمد ، علی ، کاشف پاشا ، فرخ، جمشید ، عمیس خان ، محمد عبدالرحمن عوین، محمد افضل خان ، افضال خان و دیگر نے ارباب اختیار سے مسئلہ جلد حل کرنے اور موٹرز کا نیا بور کروا کر اہل علاقہ کی پریشانی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہم لوگ تو قابل ہی نہیں آئیں مدد کو رب تیری حفاظت کرے ، آمین ، فلسطین کومل جوئیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ہونگے یہ نصابوں میں مضامین ، فلسطین

تاریخ ترے خون سے رنگین ، فلسطین


پکڑیں گی قیامت کو گریبان ہمارا

لاشوں کی عزادار خواتین ، فلسطین


بچوں کی صداؤں سے بھی کانپے نہیں سینے

گم عیش میں امت کے سلاطین ، فلسطین


خود طوق میں لپٹے ہیں غلامی کے مسلسل

کر سکتے ہیں بس صبر کی تلقین ، فلسطین


دشمن وہ تمہارا ہے ہمارا تو نہیں ہے

جھپٹیں گے کہیں اور یہ شاہین ، فلسطین



لفظوں کی حدوں تک ہیں یہاں امن کی باتیں

ٹھوکر پہ ہیں ورنہ یہ قوانین ، فلسطین 


ہم لوگ تو قابل ہی نہیں آئیں مدد کو

رب تیری حفاظت کرے ، آمین ، فلسطین

کومل جوئیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر، 13 نومبر، 2023

میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نی مٹا سکتی.


انتخاب ۔ظفر اعوان 

 پروفیسر نے ایک married لڑکی کو کھڑا کیا

اور کہا کہ آپ بلیک بورڈ پہ ایسے 25- 30 لوگوں کے نام لکھو جو تمہیں سب سے زیادہ پیارے ہوں.

لڑکی نے پہلے تو اپنے خاندان کے لوگوں کے نام لکھے، پھر اپنے سگے رشتہ دار، دوستوں، پڑوسی اور ساتھیوں کے نام لکھ دیے ...

اب پروفیسر نے اس میں سے کوئی بھی کم پسند والے 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...

لڑکی نے اپنے دوستوں کے نام مٹا دیے ..

پروفیسر نے اور 5 نام مٹانے کے لیے کہا ...

لڑکی نے تھوڑا سوچ کر اپنے پڑوسيو کے نام مٹا دیے ...

اب پروفیسر نے اور 10 نام مٹانے کے لیے کہا ...

لڑکی نے اپنے سگے رشتہ داروں کے نام مٹا دیے ...

اب بورڈ پر صرف 4 نام بچے تھے جو اس کے ممي- پاپا، شوہر اور بچے کا نام تھا ..

اب پروفیسر نے کہا اس میں سے اور 2 نام مٹا دو ...لڑکی کشمکش میں پڑ گئی بہت سوچنے کے بعد بہت دکھی ہوتے ہوئے اس نے اپنے ممي- پاپا کا نام مٹا دیا ...

تمام لوگ دنگ رہ گئے لیکن پرسکون تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ کھیل صرف وہ لڑکی ہی نہیں کھیل رہی تھی بلکی ان کے دماغ میں بھی یہی سب چل رہا تھا.

اب صرف 2 ہی نام باقی تھے ..... شوہر اور بیٹے کا ...

پروفیسر نے کہا اور ایک نام مٹا دو ...

لڑکی اب سہمی سی رہ گئی ........ بہت سوچنے کے بعد روتے ہوئے اپنے بیٹے کا نام کاٹ دیا ...

پروفیسر نے اس لڑکی سے کہا تم اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ جاؤ ... اور سب کی طرف غور سے دیکھا ..... اور پوچھا: کیا کوئی بتا سکتا ہےکہ ایسا کیوں ہوا کہ صرف شوہر کا ہی نام بورڈ پر رہ گیا.

سب خاموش رہے .

پھر پروفیسر نے اسی لڑکی سے پوچھا کہ اسکی کیا وجہ ھے؟ 

اس نے جواب دیا کہ میرا شوہر ہی مجھے میرے ماں باپ، بہن بھائی، حتا کے اپنے بیٹے سے بھی زیادہ عزیز ھے. وہ میرے ھر دکھ سکھ کا ساتھی ھے، میں اس ھر وہ بات شیئر کر سکتی ھوں جو میں اپنے بیٹے یا کسی سے بھی شیئر نہیں کر سکتی،

میں اپنی زندگی سے اپنا نام مٹا سکتی ھوں مگر اپنے شوہر کا نام کبھی نی مٹا سکتی.

بیوی گھر کی ملکہ ھوتی ھے پاوں کی جوتی نھی،💔🙏💯

جمعرات، 9 نومبر، 2023

لاہور سماجی و فلاحی تنظیم خلق انسانیت کے زیر اہتمام کل پنجاب قرأت وحسن نعت کے مقابلے کا انعقاد

 رپورٹ /نمره ملک


 /لاہور سماجی و فلاحی تنظیم خلق انسانیت کے زیر اہتمام کل پنجاب قرأت وحسن نعت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر مختلف اداروں یونیورسٹیوں اسکول کالج و مدارس سے بچوں نے حصہ لیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئےخلق انسانیت کی جانب سے شیلڈ سرٹیفیکیٹ نقد انعام اور گفٹس دیے گئے ۔

ہوسٹ کے فرائض علی حمزہ نے ادا کیے ۔۔


تقریب کا آغاز نامور علماء کرام اور قاری صاحب کی قرأت ونعتیہ اشعار کے ذریعے کیا گیا جن میں سرفہرست .

 قاری عبدالودود عاصم 

 قاری طلحہ بشیر فاضل سعودی عرب یونیورسٹی 

 عبداللہ سلفی شاعرِ اسلام

 قاری محمد شعبان رضا قادری 

 قاری حسن رضا 

گاہ بگاہ تمام پارٹیسپیٹس نے قرات اور نعت کے مہارت سے محفل میں چار چاند لگائے۔۔۔

قرات اور نعت میں پوزیشن لینے والوں میں شیڈ سرٹیفیکیٹ نعت انعام اور گفٹس کی ڈسٹریبیوشن کا سلسلہ مہمان خصوصی۔۔

 ایڈوکیٹ مرزا شہریار 

ایڈوکیٹ فیض احمد فیض 

ایڈوکیٹ اورنگزیب کے ذریعے کیا گیا ۔۔۔

خلق انسانیت کی جانب سے ایونٹ کےآخری مرحلے میں  لبیک مسجد اقصی سیگمنٹ رکھا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر پیر شریف زادہ  عثمان شفق ۔ ریاض احمد. احسان نے غزہ میں ہونے والے ظلم و ستم کے پے آواز بلند کی اور دعائے خیر مسجد اقصی کروائی گئی ایونٹ کے آخر میں تمام مہمان خصوصی اور مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا جن میں سر فہرست ۔۔

 ڈاکٹر پیر شری زادہ 

 قاری عبدالودود عاصم 

محترم قاری طلحہ بشیر فاضل سعودی عرب یونیورسٹی 

 عبداللہ سلفی شاعرِ اسلام

 ایڈووکیٹ فیض عالم فیضی 

 میرشہریار 

 اورنگزیب 

 شہزاد روشن گیلانی 

 ریاض احمد خان 

 یوسف 

 زین امتیاز 

 شارق علی 

 ثاقب علی 

 طیب نوید 

محترمہ روزینہ فیصل 

محترمہ فاطمہ شروانی 

محترمہ حفصہ خالد 

محترمہ فلک زاہد 

محترمہ سلمہ سکینہ 

محترمہ فاطمہ نور 

محترمہ مہر النساء 

اور دیگر ممبران مہمان خصوصی شامل شرکت رہے خلق انسانیت اس مقابلے کے مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم اپنے نوجوان نسلوں کا حوصلہ بلند کرنے میں کوشاں رہیں جہاں یونیورسٹی کالج اور اسکولوں کے بچوں پہ مدارس کے بچوں کو زیادہ فوقیت نہیں دی جاتی وہاں خلق انسانیت نے ہر فرقے کے بچے ہر ادارے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو موقع دیا کہ وہ ائیں اور اپنی قرات وحسن نعت کی مہارت کو لوگوں کے سامنے دکھائیں اور انشاءاللہ تعالی ہم عہد کرتےہیں جہاں تک ہمارے وسائل ہوئے اللہ تعالی نے ہمیں اتنی استطاعت عطا کی ہم ان بچوں کو اگے لانے میں کوشہ رہیں گے کہ واقعی اس طرح کے پلیٹ فارم چاہیے جس سے وہ اگے بڑھ سکیں آپ سب سے گزارش ہے ہماری ساری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ تعالی خلق انسانیت کو اتنے وسائل اتنے استطاعت عطا کریں اتنے غیب سے مدد عطا کریں وسیلے عطا کریں اسی طریقے سے کار خیر میں حصہ لیتے رہیں کیونکہ ہم اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے اپنے قدم اگے بڑھا رہے ہیں  اپ سب سے گزارش ہے ایسے بچوں کو اگے لانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں جزاک اللہ خیرارپورٹ /نمره ملک /لاہور سماجی و فلاحی تنظیم خلق انسانیت کے زیر اہتمام کل پنجاب قرأت وحسن نعت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر مختلف اداروں یونیورسٹیوں اسکول کالج و مدارس سے بچوں نے حصہ لیا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئےخلق انسانیت کی جانب سے شیلڈ سرٹیفیکیٹ نقد انعام اور گفٹس دیے گئے ۔

ہوسٹ کے فرائض علی حمزہ نے ادا کیے ۔۔


تقریب کا آغاز نامور علماء کرام اور قاری صاحب کی قرأت ونعتیہ اشعار کے ذریعے کیا گیا جن میں سرفہرست .

 قاری عبدالودود عاصم 

 قاری طلحہ بشیر فاضل سعودی عرب یونیورسٹی 

 عبداللہ سلفی شاعرِ اسلام

 قاری محمد شعبان رضا قادری 

 قاری حسن رضا 

گاہ بگاہ تمام پارٹیسپیٹس نے قرات اور نعت کے مہارت سے محفل میں چار چاند لگائے۔۔۔

قرات اور نعت میں پوزیشن لینے والوں میں شیڈ سرٹیفیکیٹ نعت انعام اور گفٹس کی ڈسٹریبیوشن کا سلسلہ مہمان خصوصی۔۔

 ایڈوکیٹ مرزا شہریار 

ایڈوکیٹ فیض احمد فیض 

ایڈوکیٹ اورنگزیب کے ذریعے کیا گیا ۔۔۔

خلق انسانیت کی جانب سے ایونٹ کےآخری مرحلے میں لبیک مسجد اقصی سیگمنٹ رکھا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر پیر شریف زادہ عثمان شفق ۔ ریاض احمد. احسان نے غزہ میں ہونے والے ظلم و ستم کے پے آواز بلند کی اور دعائے خیر مسجد اقصی کروائی گئی ایونٹ کے آخر میں تمام مہمان خصوصی اور مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا جن میں سر فہرست ۔۔

 ڈاکٹر پیر شری زادہ 

 قاری عبدالودود عاصم 

محترم قاری طلحہ بشیر فاضل سعودی عرب یونیورسٹی 

 عبداللہ سلفی شاعرِ اسلام

 ایڈووکیٹ فیض عالم فیضی 

 میرشہریار 

 اورنگزیب 

 شہزاد روشن گیلانی 

 ریاض احمد خان 

 یوسف 

 زین امتیاز 

 شارق علی 

 ثاقب علی 

 طیب نوید 

محترمہ روزینہ فیصل 

محترمہ فاطمہ شروانی 

محترمہ حفصہ خالد 

محترمہ فلک زاہد 

محترمہ سلمہ سکینہ 

محترمہ فاطمہ نور 

محترمہ مہر النساء 

اور دیگر ممبران مہمان خصوصی شامل شرکت رہے خلق انسانیت اس مقابلے کے مقصد صرف اتنا ہے کہ ہم اپنے نوجوان نسلوں کا حوصلہ بلند کرنے میں کوشاں رہیں جہاں یونیورسٹی کالج اور اسکولوں کے بچوں پہ مدارس کے بچوں کو زیادہ فوقیت نہیں دی جاتی وہاں خلق انسانیت نے ہر فرقے کے بچے ہر ادارے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو موقع دیا کہ وہ ائیں اور اپنی قرات وحسن نعت کی مہارت کو لوگوں کے سامنے دکھائیں اور انشاءاللہ تعالی ہم عہد کرتےہیں جہاں تک ہمارے وسائل ہوئے اللہ تعالی نے ہمیں اتنی استطاعت عطا کی ہم ان بچوں کو اگے لانے میں کوشہ رہیں گے کہ واقعی اس طرح کے پلیٹ فارم چاہیے جس سے وہ اگے بڑھ سکیں آپ سب سے گزارش ہے ہماری ساری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ تعالی خلق انسانیت کو اتنے وسائل اتنے استطاعت عطا کریں اتنے غیب سے مدد عطا کریں وسیلے عطا کریں اسی طریقے سے کار خیر میں حصہ لیتے رہیں کیونکہ ہم اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے اپنے قدم اگے بڑھا رہے ہیں اپ سب سے گزارش ہے ایسے بچوں کو اگے لانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں جزاک اللہ خیرا

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے بارے میں جانئے۔

 شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے بارے میں جانئے۔!!



1 س۔۔  علامہ اقبال کب پیدا  ہوئے۔      

ج۔۔    9نومبر 1877 ۔  

2 س۔۔ علامہ اقبال کب فوت ہوئے۔     

ج۔۔   21 اپریل 1938۔

3 س۔۔۔  علامہ کے دو یورپی اساتذہ کے نام لکھیے۔     

ج۔۔      1اے بی براون  2سر ٹامس آرنلڈ ۔   

4س۔۔  اقبال کی پہلی بیوی کا نام کیا تھا ۔   

ج۔۔۔    کریم بی بی۔      

5 س۔۔ جاوید نامہ کا سال اشاعت کیا ہے ۔     

ج۔۔   1932 ۔  

6 س۔۔  بانگ درا کب شائع ہوئی۔     

ج۔۔   1924 ۔   

7س۔۔  بانگ درا کی پہلی نظم کا عنوان کیا ہے۔    

ج۔۔  ہمالیہ۔      

8 س۔۔ علامہ اقبال کس ہندوستانی ریاست میں بغرض علاج گئے تھے۔    

ج۔۔    دہلی۔      

9س۔۔ اقبال کس ریاست کے جج بننا چاہتے تھے۔    

ج۔۔   حیدرآباد ۔     

10 س۔۔  اقبال کس ریاست کے  مشیر تھے۔     

ج۔۔    بہاولپور ۔   

11 س۔۔کس مضمون  میں ماسٹر کیا ۔     

ج۔۔۔   فلسفہ ۔   

12س   علم الاقتصاد   کب شائع ہوئی۔    

ج۔۔    1903۔    

13س۔۔  زبور عجم کب شائع    ہوئی۔    

ج۔۔   1927۔    

14 س۔۔ لیجیسلیٹو کونسل کی ممبر کب بنے۔     

ج۔۔۔ 1926 ۔   

15س  ضرب    کلیم کب شائع ہوئی۔      

ج۔۔۔  1936۔   

16س۔۔   اسرار خودی کب شائع  ہوئی۔     

ج۔۔۔  1915۔     

17 س۔۔ پیام مشرق کب شائع ہوئی  کس زبان میں ہے۔    

ج۔۔۔  1922  فارسی۔   

18 س۔۔۔ رموز بے خودی    کب شائع ہوئی۔     

ج۔۔۔    1918  ۔  

19س۔۔ بال جبریل  کب شائع ہوئی   کس زبان میں ہے۔    

ج۔۔۔    1935  اردو۔  

20 س۔۔  ارمغان حجاز کب شائع  ہوئی۔    

ج۔۔۔    1938۔   

21س۔۔  اقبال کے والد کا نام کیا تھا۔   

ج۔۔۔   شیخ نور محمد۔    

22س۔۔ اقبال نے کس ہونیورسٹی  سے phd کی ڈگری لی۔  

ج۔۔۔   میونخ   یونیورسٹی۔   

23س۔۔ اقبال فلسطین کس وجہ سے گئے تھے۔   

ج۔۔۔  موتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کے لیے۔   

24 س۔۔اقبال کے خطبات کس نام سے شائع ہوئے۔    

ج۔۔۔  reconstruction of religious thoughts in iislam۔

25  س۔۔ زندہ دور  کس کی کتاب ھے۔      

ج۔۔۔   جاوید اقبال ۔   

26س۔۔ نظم طلوع اسلام کس مجموعے میں شامل ہے۔    

ج۔۔۔   بانگ درا۔    

27س   اقبال نے پیام مشرق کو کس کے نام کیا۔   

ج۔۔۔    امیر امان اللہ    فرمانروا افغانستان۔   

28 س۔۔ اقبال کے  دادا کا نام کیا   تھا۔   

ج۔۔  شیخ محمد رفیق ۔   

29 س۔۔  اقبال کی والدہ کا نام کیا تھا۔    

ج۔۔   امام بی بی۔      

30 س۔۔ اقبال کی آخری نظم کون سی تھی۔    

ج۔۔۔   حضرت انسان۔

31 س۔۔۔ ان پڑھ فلسفی کسے   کہا جاتا تھا۔    

ج۔۔۔  شیخ نور محمد۔   

32 س۔۔ اقبال اور فیض کے مشترک استاد کون تھے۔   

ج۔۔۔   میر حسن ۔   

33  س۔۔ شاعری میں اقبال کے استاد کون تھے۔    

ج۔۔۔  مرزا داغ دہلوی۔     

34 س۔۔۔ اقبال کو سر عبدالقادرنے کس شاعر کا دوسرا جنم قرار دیا۔      

ج۔۔۔   غالب۔    

35 س۔۔۔  اقبال لندن کتنی مرتبہ تشریف لے گئے تھے ۔  

ج۔۔۔  2۔

36 س۔۔۔  اقبال نے ہسپانیہ میں کون سی طویل نظم لکھی   تھی۔     

ج۔۔۔    مسجد قرطبہ ۔   

37  س ۔۔۔اقبال کے بڑے بیٹے کا نام کیا تھا ۔   

ج۔۔۔۔   آفتاب اقبال ۔  

38 س۔۔ یورپ جانے سے پہلے کس بزرگ کے دربار پر حاضری دی۔ 

  

ج۔۔۔   نظام الدین اولیا ۔   

39س۔۔ کس بزرگ شاعر کو اقبال نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔  

ج۔۔۔   حافظ شیرازی ۔   

40  اقبال نے کس کو مجذوب فرنگی کہا ۔   

ج۔۔۔    نطشے ۔   

41س۔۔  بانگ درا میں اقبال نے کس صحابی کا ذکرکیا۔   

ج۔۔۔   حضرت ابو بکر صدیق۔   

42  س۔۔اقبال نے کس مغل بادشاہ کو اسلامی ترکش کا آخری تیر کہا۔      

ج۔۔۔    بہادر شاہ ظفر۔    

43 س۔۔ اقبال کامرشد کون تھا۔    

ج۔۔     مولانا رومی۔     

44 س۔۔۔اقبال نے کس کتاب کو ڈیوئن کامیڈی کہا ۔  

ج۔۔۔   جاوید نامہ۔    

45 س۔۔۔ اقبال کو حکیم حیات کا لقب کس نے دیا ۔   

ج۔۔۔    گوئٹے۔       

46س۔۔ مثنوی مسافر کس سفر کی یادگار ہے۔    

ج۔۔۔   افغانستان۔    

47 س۔۔ اقبال نے کس بادشاہ کی اقتدا میں نماز پڑھی۔   

ج۔۔۔   امیر امان اللہ خان ۔      

48س۔۔۔ نظم طلوع اسلام   کس اسلامی ملک کی جنگی فتوحات کے پس منظر میں لکھی گئی۔     

ج۔۔۔ ترک عثمانیہ۔      

49 س۔۔ مسجد قرطبہ کس دریا کے کنارے واقع ہے۔    

ج۔۔۔     دریائے کبیر۔    

50  س۔۔ اقبال نے مسجد قرطبہ میں کون سی نظم لکھی۔      

ج۔۔     دعا۔۔!!

انتخاب :ظفر اعوان

پیر، 6 نومبر، 2023

‏اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی

 ‏اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی


ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی،ذرائع


صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا ،ذرائع


جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی،ذرائع 


خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا،ذرائع 


جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے،ذرائع 


بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا،ذرائع 


جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں،ذرائع


سعدیہ ہما شیخ نائب صدر سرگودھا بار۔مصنفہ۔ شاعرہ ۔کالم نگار کی آل پاکستان رائیٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام پاک ہیری ٹیج ہوٹل لاہور میں منعقد

 


رپورٹ //ظفر اعوان //

 سعدیہ ہما شیخ نائب صدر سرگودھا بار۔مصنفہ۔ شاعرہ ۔کالم نگار کی آل  پاکستان رائیٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام پاک ہیری ٹیج ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے والی  7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ میں بطور گیسٹ اسپیکر شرکت ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں زیر سرپرستی زبیر احمد انصاری(سرپرست اپوا)اور زیر نگرانی ایم ایم علی (صدر و بانی۔اپوا ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام  7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں سعدیہ ہما شیخ نائب صدر سرگودها بار ۔معروف شاعرہ۔مصنفہ۔کالم نگار ۔نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ادیب ناصر  ڈی ایس پی ظفر اعوان  صائمہ اکرم فائزہ شہزاد ہارون الرشید تبسم افتخار افی اوریا جان مقبول  ڈار  گل نوخیز اختر

حسیب پاشا

راشد محمود کے علاوہ ملک بھر سے معروف صحافیوں ۔پروفیسر ۔موٹیویشنل اسپیکر ۔اور سینئر  لکھاریوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ  سے ہوا۔سعدیہ ہما شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور اپوا کا ساتھ اس وقت سے ہے جب یہ ایک ننھا سا پودہ تھا اج ایک تناور درخت بن چکا ہے جس میں ملک بھع سے ادیب اور شاعر شرکت کرتے ہیں فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے یوے کہا ہم اگر میدان میں جہاد نہیں کر سکتے تو اپنے نفس کا جہاد تو کر سکتے ہیں اسرائیلی ہراڈکٹس کا بائکاٹ کر کے میکڈونلڈ کیباہر لمبی قطاریں دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے

آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام 7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منقعد

 رپورٹ!!ظفر اعوان

  آل  پاکستان رائیٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام پاک ہیری ٹیج ہوٹل میں  زیر سرپرستی زبیر احمد انصاری(سرپرست اپوا)








اور زیر نگرانی ایم ایم علی (صدر و بانی۔اپوا ) آل پاکستان رائٹرز ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اهتمام  7ویں سالانہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب منقعد ہوئی جس میں ملک بھر سے معروف  ۔پروفیسرز موٹیویشنل اسپیکرز ۔اور سینئر  لکھاریوں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ  سے ہوا۔

4نومبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کردہ سالانہ تربیتی ورکشاپ اس سال اپنے عروج پر رہی۔ تقریب کو اس بار دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔پہلا حصہ ادبی شخصیات کے لیکچرز اور تقسیم انعامات کا تھا جبکہ دوسرا حصہ نئے رنگوں اور تازہ لہجوں سے سجانے کے لئے "اپووا تنظیم" نے "شاعری سیشن کا اہتمام کیا۔اس موقع پہ بازو پہ فلسطینی پٹی،اور سٹیج پہ فلسطین کا پرچم سجا کر فلسطین سے اظہار یک جہتی کیا گیا اور عالم اسلام کو فلسطینی مظلوم عوام کی جانب متوجہ کرنے کے لیے کلام پیش کیا گیا۔

قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرز،پروفیسرز، موٹیویشنل سپیکرز، صحافی، ڈرامہ نگار،مایہ ناز فنکار، اور شعرائے کرام کی شرکت سے اس تقریب کی رونق دو بالا ہو گئی۔

قابل احترام جناب سر زبیر انصاری کی سر پرستی میں اور ایم ایم علی کی قیادت میں  زاہد بھیا کے خوبصورت انداز استقبال میں تمام معزز مہمانان گرامی کو والہانہ خوش آمدید کہا گیا۔ اس بار تقریب میں ملک بھر سے آئے  شرکاء کی تعداد گزشتہ سال سے زیادہ تھی جو اپووا تنظیم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تقریب میں معروف ادبی و سماجی  شخصیات جن میں اوریا مقبول جان ،راشد محمود ،گل نوخیز اختر،اسعد نقوی،سارہ مجید، رخسانہ افضل ،معروف ڈرامہ نگار صائمہ چوہدری ،مصباح نوشین، نمرہ ملک،خواجہ دانیال،ملک یعقوب اعوان ،عائشہ صدیقہ ، ستارہ آمین کومل،سارہ مجید،حسیب پاشا،ناصر ادیب،خالد عباس ڈار ،نایاب جیلانی،ریحانہ عثمانی ،فرزین لہرا،اقرا افضل،قرۃ العین وقاص،علیمہ جبین،ببیلہ اکبر،

 ایم ایم علی ، زاہد بھائی ،ثمینہ طاہر بٹ،ثوبیہ راجپوت مدیحہ جمال، ساجدہ چوہدری ،  علیمہ جبین ،سحرش خان، ماہم زہرا، طیب نوید،عمر شاہ،ابن نیاز،حاجی لطیف کھوکھر،سمیرا مرزا،ڈاکٹر فضیلت بانو،سعدیہ ہما شیخ،طیب نوید،مریم راشد،ایمان ،ڈاکٹر عمر اور دیگر نے شرکت کی

  تقریب کا باقاعدہ آغاز زاہد بھیا کی خوش آلحان قرات سے ہوا۔ اس کے بعد قلمکار قبیلے نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ 

مہمانان گرامی نے تقریب میں شامل قلمکاروں کو جہاں اپنے لیکچرز سے مستفید کیا وہیں مطالعہ کتب پر بھی زور دیا۔

منتظمین کی طرف سےتقریب میں کتاب برائے ایوارڈ اور اعزازی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ایوارڈ برائے مہمان خصوصی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اس کے بعد شاعری سیشن کا آغاذ ہوا۔ جس کی صدارت کے فرائض محمد ندیم بھابھہ نے سر انجام دئیے۔ مشاعرے کے دوسرے حصے کی صدارت میجر شہزاد نئیر کے سپرد کی گئی۔ 

دوسرے سیشن کے اختتام پر معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر نمرہ ملک کی کتاب " کہیں تھل میں سسی روتی ہے"کی ملک بھر میں بے پناہ مقبولیت پر کیک کاٹا گیا۔یہ کتاب اب تک چار گولڈ میڈل اور چودہ شیلڈز لے چکی ہے ۔گروپ فوٹوز بنے۔اس موقع پہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نمرہ ملک نے کہا کہ زبیر انصاری اور ایم ایم علی ،ریاض انصاری،اور دیگر احباب کی مشکور ہوں جنہوں نے میری کتاب کو عزت بخشی اور آج اس کتاب پہ اک بار پھر ایوارڈ سے نوازا۔

اپوا تقریب میں قرعہ اندازہ کے زریعے مہمانوں میں کیش پرائز اور کتب کی بھی تقسیم کی گئی۔ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کی بھرپور پزیرائی اپووا کی خوبصورت روایات کی امین ہے۔

 آخر میں مہمانان گرامی کی پر تکلف طعام سے تواضع کی گئی۔۔۔۔

اپوا کی کامیاب تقریب منتظمین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہفتہ، 4 نومبر، 2023

اہم اطلاع

 *اہم / اطلاع*


بچوں کی اسکول سے حاضری کی تصدیق کا عمل پورے پاکستان میں 2 اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔


70٪ سے زائد حاضری رکھنے والے بچوں کا وظیفہ جنوری میں جاری کر دیا جائے گا۔


جن بچوں کی حاضری 70 فیصد سے کم ہوگی انکو وظیفہ جاری نہیں ہوگا۔


 لہذا اپنے بچوں کی اسکول میں حاضری کو مکمل رکھیں تاکہ باقاعدہ بینظیر تعلیمی وظائف جاری رہ سکیں۔۔۔۔۔ ۔


جن بچوں کا اسکول تبدیل کیا ہے ان بچوں کی نئے اسکول سے دوبارہ تصدیق کروا کر بینظیر دفتر میں جمع کروائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

منگل، 31 اکتوبر، 2023

فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت اور اسرائیل امر یکہ گٹھ جوڑ کے خلاف ایپنک کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ


اسلام آباد/ رپورٹ ظفر اعوان 

  فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت  اور  اسرائیل امر یکہ گٹھ جوڑ کے خلاف ایپنک کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے کی   مقررین نے  نے کہا کہ دنیا بھر میں قتل و غارت ، انسانیت کی تذلیل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی امریکہ اور اس کی طفیلی ریاست اسرائیل کی سنت خبیثہ ہے ، بین اقوامی تعلقات میں دونوں ممالک جھوٹ کی بنیاد پر ظلم و زیادتیوں کی لمبی داستانیں رقم کر رہے ہیں فلسطین میں 24 دن کی جنگ کے دوران 10 ہزار بچے بوڈھے ۔خواتین اور نہتے نوجوان شہید ہو چکے ہیں جن میں 30صحافی بھی شامل ہیں ۔مقررین میں ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر ۔آر آئی یوجے کے صدر شکیل احمد ۔ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر شہزاد آصف جاوید۔۔تحریک اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری عاصمہ ملک ۔پی ایف یو جے مرکزی رہنما طارق عثمانی۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے بانی صدر کلیم شمیم ۔پی ایف یو جے دستور کے صدر راوشرجیل ۔جمیعت علماء اسلام کے رہنما  قاری محمد قاسم ۔تاجر رہنما چوہدری اشتیاق احمد ۔۔عبید خان ۔کالم نگار سجاد اظہرشامل تھے ۔راجہ جاوید خان نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دئے۔مقررین  نے کہا امریکہ اور مغر بی دنیا نے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دیا ہوا ہے ،بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم اور فرانس اسرائیل کا دورہ کر کے اسرائیل کی درندہ صفت فوج کو فلسطینیوں کے قتل عام پر شہ دیتے ہیں  امر یکہ جد ید ہتھیاروں سے بھرے جہاز فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے اسرائیل بھیجوا رہا ہے ، امریکہ کی سفاکیت یہ ہے کہ وہ بار بار سلامتی کو نسل میں جنگ بندی کی قرار داد کو دیٹو کر رہا ہے ، اسرائیل امریکہ اور دیگر مغر بی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین کی شہری آبادیوں پر حملے کر کے جنگی جرائم کا مر تکب ہو رہا ہے ، 10 ہزار سے زائدافراد شہید ہو چکے ہیں ، 28ہزار سے زائد افرد شدید زخمی ہیں آدھا غزہ منہدم ہو چکا ہے ، تمام ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں ،فلسطین کے ہسپتال بمباری کے باعث مردہ خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ، مسلم ممالک اور ان کے حکمران سوئے ہو ئے ہیں ان دل ودماغ سے غیرت نام کی چیز نکل چکی ہے ، دو ارب مسلمان جو غیر ت مند ہیں وہ حماس اور فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں  ایپنک چیئرمین محمد صدیق انظر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کی اسرائیلی پشت پناہی سے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت مل رہی ہے،اہل فلسطین کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری اور غزہ پر مسلسل 24روز سے بارود کی بارش ہورہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو کیا چیز روکتی ہے کہ وہ مظلوموں کی مدد نہیں کررہے، گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں پڑوسی اسلامی ممالک بھی شامل ہیں، یہ ایران اور پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے۔احتجاجی مظاہرے کے بعد غزہ کے مظلوموں کے لئے قاری محمد قاسم نے دعا کرائی

پیر، 30 اکتوبر، 2023

سب انسپکٹر پنجاب پولیس سردار سبطین خان مرحوم کی زوجہ سردار حسنین خان لشکرانی پنجاب پولیس کی والدہ جو گذشتہ رات وفات پا گٸ تھیں ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے ادا کر دی گٸ


بھکر  رپورٹ۔ناصر خان بلوچ  

سب انسپکٹر پنجاب پولیس سردار سبطین خان مرحوم  کی زوجہ سردار حسنین خان لشکرانی پنجاب پولیس کی والدہ جو گذشتہ رات وفات پا گٸ تھیں ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے ادا کر دی گٸ جس میں سردار سعید اکبر خان نوانی سردار حبیب اللہ خان نوانی سردار وجاہت خان نوانی سردار علمدار جھمٹ صاحب شہباز علی قدوسی خانسر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو نماز جنازہ کے  بعد اپنے آباٸی قبرستان چاہ لشکرانیاں والا میں آہوں اور سسکیوں  میں سپرد خاک کر دیا گیا مولا کاٸنات مرحومہ کے درجات بلند فرماے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے امین

اتوار، 29 اکتوبر، 2023

بزم ادب کا آغازجمعرات کے روز اسمبلی میں بزم ادب کا اہتمام کروایا جارہا ہے۔سمیرا ساجد

 بزم ادب کا آغاز 

Report/Zafar Awan

 المعروف شاعرہ ۔مصنفہ۔ادیبہ۔سمیرا ساجد سیالکوٹ نےسیالکوٹ کے دوسرے اسکول گورنمنٹ بوائز ہائر  اسیکنڈری اسکول گوہد پور کا وزٹ کیا  اور ماشاءاللہ اس میں باقاعدگی سے جمعرات کے روز اسمبلی میں بزم ادب کا اہتمام کروایا جارہا ہے۔اسکول کی انتظامیہ کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مستقبل میں سائبان کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلوں کے متعلق بتاتے ہوئے مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ انتظامیہ نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بچوں میں لٹریچر اور فنون لطیفہ سے متعلق دلچسپیوں پر مشتمل سرگرمیاں کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

جمعہ، 27 اکتوبر، 2023

بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر سے کشمیر پر قبضہ کیا، اسی تناظر میں ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی بھارت کے اس غیرمنصفانہ اقدام پر تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان

 


 بھکر/رپورٹ_ ظفر اعوان 

بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر سے کشمیر پر قبضہ کیا، اسی تناظر میں ملک بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی بھارت کے اس غیرمنصفانہ اقدام پر تمام پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منائے جانیوالے  یوم سیاہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔سیمینار میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں ،مذہبی عمائدین،طلباء،سرکاری محکموں کے ملازمین ،پولیس ،چیئرمین سی پی ایل سی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر ایک تاریخی ناانصافی کا دن ہے جس دن بھارت کی جانب سے ایک آزاد قوم کو غلام بنانے کی مذموم کوشش کی گئی جس میں بھارت اب تک کامیابی حاصل نہیں کرسکااور نہ ہی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نے میں کامیاب ہوسکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارت آج بھی کشمیر میں وحشیانہ کارروائیوں اور دھونس و دھاندلی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کی ہوئی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرہ تک جاری رکھیں گے۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں نے بھی خطاب کیا اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی کوششوں کی پر زور حمایت کی۔سیمینار میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے علاؤہ سکولوں کے طلبہ کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کے حوالہ سے تقاریر بھی پیش کی گئی۔سیمینار سے حاجی ملک محبوب اعوان،پروفیسر چوہدری عبد المجید نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں ضلع کونسل سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے#

ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا اپریشن بلا تسلسل جاری۔ ڈپٹی کمشنر بھکر کی ہدایات پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ سردار بخش روڈ اور عباس چوک کا دورہ۔ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور کچھ کو جیل کی راہ دکھا دی۔

 


بھکّر /رپورٹ ۔ظفر اعوان 

ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا اپریشن بلا تسلسل جاری۔ ڈپٹی کمشنر بھکر کی ہدایات پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ سردار بخش روڈ اور عباس چوک کا دورہ۔ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور کچھ کو جیل کی راہ دکھا دی۔ عدنان جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رہے گا۔ لوگوں کی فلاح و بہبود، مین بازار کی کشادہ سڑکیں اور لوگوں کی امد و رفت میں اسانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس میں بازار کا رخ کرنے والے عام ادمی کی اسانی کے علاوہ دکانداروں کا اپنا بھی فائدہ ہے۔ اگلے مرحلے میں حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج ہوگا۔




جمعرات، 26 اکتوبر، 2023

المشائخ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ عالم اسلام کے بہت بڑے ولی اور بزرگ ہیں۔ آپ کے فیوض و برکات اور کرامات بے شمار ہیں۔سائیں محمد پرویز قادری

 رپورٹ /ظفر اعوان /بھکر 



گزشتہ روز ہانسانوالہ بھکّر آستانہ عالیہ قادریہ شریف زیر قیادت پیر پرویز قادری کے زیر اہتمام بڑی گياری شریف کا پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول ﷺ اور محفل سماع سے خوب سماع بندہ گیا۔پروگرام میں مریدین کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔آخر میں پرویز قادری نےعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہ المشائخ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ عالم اسلام کے بہت بڑے ولی اور بزرگ ہیں۔ آپ کے فیوض و برکات اور کرامات بے شمار ہیں۔    آپ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شریعت مطہر ہ کو زندہ اور روشن کیا۔ اور آپﷺ کی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔ آپ کا اسم گرامی عبدالقادر لقب محی الدین کنیت ابو محمد اور عرفیت غوث اعظم ہے۔والد کا نام سید ابو صالح موسیٰ جنگی اور والدہ کا نام ام الخیر امةالجبار فاطمہ بنت سید عبداللہ الصومعی الزاہد تھا۔ 

حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی ولادت ایک چھوٹے سے قصبے گیلان میں ہوئی۔ آپ کے والد بزرگوار سید ابو صالح کو جنگ سے بہت رغبت تھی ۔ اس لئے انہیں جنگی دوست کے لقب سے یاد کیا جاتاہے۔ وہ نہایت صالح بزرگ تھے۔ آپ کی والدہ بھی بہت نیک اور متقی خاتون تھیں۔ اپنا ذیادہ وقت تلاوت قران میں گذارا کرتی تھیں۔حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ مادر زاد ولی تھے۔ اس کی شہادت اس بات سے ملتی ہے کہ آپ کی والدہ ماجدہ کہتی تھیں کہ جس وقت عبدالقادر پیدا ہوئے تو اس وقت رمضان المبارک شروع ہوا تھا۔ اس مقدس مہینے میں دن کے وقت یہ میر ا دودھ نہیں پیتے تھے۔ اتفاقاً ایک دفعہ ابر کے باعث ہلال رمضان کے بارے میں لوگوں کو شبہ ہوا بعض لوگوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تمہیں رویت ہلال کی صحیح خبر ہے؟ میں نے کہا آج میرے عبدالقادر نے دن کو دودھ نہیں پیا۔ اس لئے میں سمجھتی ہوں کے آج رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے۔خطاب کرتے ہوئے آخر میں انہو ں نے کہا کہ  

حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کو اللّه پاک نے لاتعداد کرامات سے نوازا ہے ۔اور پھر دعا کرائیگئی بعد ازاں عوام میں لنگر تقسیم کیا گیا #