Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 16 مئی، 2020

اسلام آباد ۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا فرینڈلی ہیں تنخواہوں کے مسائل اور علاقائی اخبارات کے 25 فیصد کوٹے سمیت تمام مسائل حل کر لیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر آئی یو جے،ایپنک اور ایم ڈبلیو او کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں صدر آر آئی یو جے شکیل احمد،سیکرٹری آر آئی یو جے اور لوکل چیئرمین ایپنک صدیق انظر،جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او راجا جاوید خان،نعیم سندھو،یاسر نظر اور چوہدری لیاقت شامل تھے a

 اسلام آباد

پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا فرینڈلی ہیں تنخواہوں کے مسائل اور علاقائی اخبارات کے 25 فیصد کوٹے سمیت تمام مسائل حل کر لیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر آئی یو جے،ایپنک اور ایم ڈبلیو او کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں صدر آر آئی یو جے شکیل احمد،سیکرٹری آر آئی یو جے اور لوکل چیئرمین ایپنک صدیق انظر،جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو او راجا جاوید خان،نعیم سندھو،یاسر نظر اور چوہدری لیاقت شامل تھے وفد نے پی آئی او کو میڈیا کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ ایک طرف قومی اخبارات و ٹیلی ویژن چیلنز مالکان نے میڈیا کارکنوں کی کئی ماہ سے تنخواہیں روکی ہوئی ہیں جبکہ دوسری طرف ریجنل اخبارات کے 25 فیصد اشتہارات پر قدغن لگا کر ملک بھر سے 1 لاکھ سے زائد میڈیا کارکنان کو بے روزگار کر دیا گیا ہے جسکی وجہ ان کارکنان کے خاندانوں کے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو غلط بریفنگ دینے والے افراد کی نشاندہی کیجانی چاہیئے تحریک انصاف کو مقامی سطح پر مظبوط کرنے کیلئے علاقائی اخبارات کو مضبوط کرنا ضروری ہے اور علاقائی اخبارات کے 25 فیصد اشتہارات کے کوٹے کو بڑھا کر 50 فیصد کیا جانا چاہیے جبکہ اگر کوئی ڈمی اخبار ہے تو اس کی نشاندہی بھی ضروری ہے  وفد نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر عید سے قبل علاقائی اخبارات کے کوٹے سمیت تصفیہ طلب مسائل حل نہ کیئے گئے تو پی ایف یو جے اور ایپنک دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر عید کے فوری بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے
 پی آئی او شاہیرہ شاہد نے وفد کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان علاقائی اخبارات کے کوٹے سمیت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل بریفنگز بھی لے رہے ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ عید سے قبل صحافیوں اور صحافتی اداروں کے اکثر مسائل حل کر لیئے جائیں گے


کوئی تبصرے نہیں: