Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 28 مئی، 2020

اگر ہم شاہ زادی ہوتے تو اپلوں کا ٹال جہاز سے اٹھاتے ۔۔نمرہ ملک

اگر ہم شاہ زادی ہوتے تو اپلوں کا ٹال جہاز سے اٹھاتے


نمرہ ملک
اب اللہ جانے نائنٹیز کا کونسا سال تھا جب ہم حسب سابق گاؤں آئے ہوئے تھے۔پرانے زمانے میں ۔۔۔بلکہ اب بھی اکثر گاؤں والے گھر کے اندر ہی جانوروں کی رہائش رکھتے ہیں ۔گھریلو خواتین گائے،بھینسوں کا دودھ دوہتی،لسی بناتی اور ان کے گوبر سے اپلے جنہیں مقامی زبان میں گوئے کہا جاتا ہے،تھاپتی ہیں یہ اپلے یا گوئے بطور ایندھن استعمال ہوتے ہیں۔بعض علاقوں میں انہیں پاتھیاں بھی کہا جاتا ہے۔۔۔۔
گاؤں میں ویسے تو ساری ہی سہولیات پہنچ چکی ہیں ،جن میں سر فہرست سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ جیسی خرافات ہیں اور موبائل جیسے فتنے بھی ۔۔۔
اب تندور پہ روٹی پکانی ہو تو فون کر کے پوچھا جاتا ہے" نی بھینڑیں!تندور ویہلا وے؟؟؟؟ میں روٹیاں لا کھڑاں؟)بہن تندور فری ہے تو میں روٹی پکا لوں۔۔۔۔

( نوٹ۔۔۔۔اگلی قسط کا انتظار کیجیے)

کوئی تبصرے نہیں: