Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 17 مئی، 2020

ندی نالوں کی مانیٹرنگ ۔ ملک نذر حسین عاصم

ندی نالوں کی مانیٹرنگ ۔
 ملک نذر حسین عاصم
0333 5253836
حکومت کیطرف سے نہر وغیرہ پر نہانے کی پابندی کے باوجود لوگ نہروں پر نہانے سے باز نہیں آتے۔بعض مقامات پر ان نالوں میں سیوریج کا پانی بھی ڈالا جا رہا ہے پھر بھی لوگ گرمی بڑھتے ہی ان نہروں اور نالوں کا رخ کرتے ہیں نوعمر بچے اور ناتجربہ کار ان ندی نالوں میں بعض اوقات زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں خوش ہو کر چھلانگیں لگانے والے جب پانی کے منجدھار یا گرداب کے جھمیلے میں آجاتے ہیں تو دائیں بائیں کھڑے ہوئے افراد بھی کچھ کرنہیں پاتے، اور دیکھتے ہی دیکھتے کوئ ساتھی پانی کی نچلی تہہ تک چلا جاتا ہے اسکے ساتھی واویلا کرتے ہیں لیکن کچھ ہو نہیں پاتا۔
نہر یا کسی بھی گہرے پانی میں نہانا خطرے سے خالی نہیں لیکن سخت گرمی پڑرہی ہو یا منچلے نوجوان مل بیٹھیں تو نہائے بغیر یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔کنارے پر کھڑے ہو کر چھلانگیں لگانے والے اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ نیچے نوکیلے پتھر بھی ہوسکتے ہیں پھر ایسی جگہوں پر کتے، گائے بھینسیں اور دیگر جانور بھی نہاتے ہیں اسلئے وہ پانی سراسر جراثیم کی آماجگاہ ہوتاہے جہاں سے بیماریاں بھی چمٹ سکتی ہیں اکثر وہ لوگ بھی نہروں پر چلے جاتے ہیں جوتیراکی کے فن سے بے خبر ہوتے ہیں
کچھ لوگ لائف جیکٹس کا استعمال کرتے ہیں بعض علاقوں میں دریا یا ندی نالہ پار کرکے کشتی کا استعمال کیا جاتا ہے کبھی کبھی وہ بھی خطرات سے خالی نہیں ہوتا۔نہروں اور جھیلوں پر پیش آنیوالے المناک حادثات سے بچاؤ کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے لائف جیکٹس کا استعمال لازمی قرار دیا جائے یا حکومتی اہلکار سخت گرمی کے موسم میں ان ندی نالوں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں: