Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 22 جون، 2020

شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر)گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد جان بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت4افراد شدید زخمی ہوگئے

شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر)گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد جان بحق جبکہ ماں بیٹے سمیت4افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں جبکہ جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالہ کردیا گیا،22چک ناظرلبانہ کے قریب شرقپور روڈ پر موٹروئے سے اترنے والے تیزرفتار آئیل ٹینکرنے موٹر سائیکل سوار فیملی کے 3افراد کو کچل ڈالا محنت کش بیوی اور بیٹی سمیت جان بحق ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا،تفصیلات کے مطابق غازی پور کا رہایشی محنت کش عصمت30سالہ اپنی 27سالہ اہلیہ ثانیہ بی بی اور9سالہ بیٹی سونیا کے ہمراہ شہر سے گھر جارہاتھا کہ 22چک ناظر لبانہ کے قریب موٹر وے کی جانب سے آنے والا تیزرفتار آئیل ٹینکر بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کو کچلتا ہوا اینٹوں سے لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر رک گیا،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار مذکورہ فیملی کے تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ریسکیواہلکاروں نے لاشوں کو متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ آئیل ٹینکر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے آئیل ٹینکر کو تحویل میں لیکر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے،گوجرانوالہ سیکشن پر کالا شاہ کاکو کے قریب تیزرفتار ٹرین کی زد میں آکر45سالہ نامعلوم شخص جان بحق ہوگیا ریلوئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا تاہم ابھی تک شناخت نہ ہوپائی،ٹریفک کے تیسراحادثہ سرگودھا روڈ جھامکے سٹاپ کے قریب تیزرفتار مسافر ویگن اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کے بعد ریسکیوامدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تینوں زخمیوں 62سالہ خاتون صغراں بی بی،42سالہ بیٹے عبدالغفار اور34سالہ فیروز سکنہ اجنیانوالہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا متعلقہ پولیس نے رکشہ اور ویگن کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے،ہاوسنگ کالونی کی حدود میں گھریلوں ناچاقی کی بنا پر مشتعل شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے اسکو لہولہان کردیااور فرار ہوگیا مضروبہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ منور اور اسکی بیوی صائمہ کے درمیان غربت کی وجہ سے کئی بار جھگڑا ہوتا رہتا تھا کہ گذشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا اور صائمہ بی بی کے مشتعل شوہر نے اپنی بیوی کے سر میں ڈنڈا مار کر سر پھاڑ دیا جس سے خاتون لہولہان ہوگئی جس کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

۔۔۔۔۔۔

 شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر) گاؤں نرنجی خورد میں بااثر زمیندار نے غریب شخص نصیر احمداوراسکی بیوہ والدہ کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا نصیر احمد کے مطابق بااثر زمیندار کے پالتو غنڈؤں نے ہمراہ گھر پر حملہ کیا اور بیوہ عورت کو مار ما ر کرلہولہان کردیا اورگھر میں موجود مہمانوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزمان فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے،مذکورہ ملزمان کے خلاف شرقپور پولیس کارروائی کرنے سے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے،دوسری جانب پولیس نے لگائے گئے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔   .   .   .   .   .   .   .

 شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر)ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی طرف سے چلائی جانے والی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران بھکھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں گھنگ کی رہایشی منشیات فروش بدنام زمانہ خاتون نصرت بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے3کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
۔۔۔۔۔   .   .   .   .   .   .
 شیخوپورہ(ایم ۔ایچ۔بابر ) شیخوپورہ پولیس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گئی،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ملک طارق کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خانپور جارہے تھے کہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی سے چند گز کے فاصلہ پر مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے، صحافتی حلقوں نے ڈکیتی کی اس واردار ت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور چھینی گئی نقدی و موبائل فون کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے، شیخوپورہ پولیس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گئی، تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر دو ڈاکو رکشہ ڈرائیور محمد ہارون سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، صفدر آباد روڈ پر دو ڈاکو صحافی سردار عدیل ڈوگر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر فارق آباد کے علاقہ میں ڈاکوشہری اعجاز حسین سے نقدی،موبائل فون چھین کر لے گئے،تھانہ بی ڈوثرن کے علاقہ کمپنی باغ سے نامعلوم چور مزمل حسین کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔

۔۔   .   .   .   .   .   .   .   .
 شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر )نواں کوٹ کی رہایشی مشتبہ کرونا مریضہ شہناز بی بی انتقال کرگئیں 55سالہ مریضہ شہناز بی بی کی کورونا رپورٹ ابھی تک موصولی کی اطلاع ہسپتال ذرائع نے نہ دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   .   .   .   .
 شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر)سیکرٹری پبلک ہیلتھ اینڈانجینئرنگ ندیم محبوب نے ایس ڈی او فیروز والہ محمد عامر کو ترقی دیکر ایکسین ننکانہ صاحب تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جہاں سنیئر ایڈیٹر سید معظم علی سبزواری،ایس ڈی اوز مجاہد امین غوری،ابرار افضل انجینئرز محمد جنید،مدثر نذیر جٹ،ملک محمد سلیم،مظہر اقبال، شفیق الرحمان وٹو،ہیڈ کلرک محمد رفاقت رندھاواو دیگر نے دفتر پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال،ایکسین محمد عامر نے دفتر کی تمام برانچز کا دورہ کرنے کے علاوہ ریکارڈ بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تمام ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے کرپشن اور کمیشن کا مکمل خاتمہ کرکے میرٹ کو یقینی بنانے کے علاوہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والی فرموں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔   .   .   .   .

 شیخوپورہ(ایم۔ایچ۔بابر)معروف تاجر رہنما سیٹھ شاہ میر نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے درپیش مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، معاشی حالات بہتر ہوں گے تو عوام خوشحال ہوگی، کاروبار کو فروغ دیکر ہی عوامی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے حکمرانوں نے تاجر برادری کے مسائل کے خاتمہ کو فوقیت نہ دی تو معاشی حالات مزید ابتر ہوں گے اور تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہونے سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیٹھ شاہ میر نے کہا کہ تاجر برادری نے ہر دور میں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا ہے ہم آج بھی ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں مگر حکمرانوں کو بھی تاجر برادری کے مسائل کے خاتمہ کی خاطر موثر اقدامات اٹھا کر تاجر دوسری کا ثبوت دینا ہوگا ہم کسی پر بے جا تنقید کرنے کے قائل نہیں تاجر برادری نے بار بار حکومتی توجہ اپنے حل طلب مسائل کی طرف دلائی ہے جن پر حکومت توجہ نہیں دے رہی اور انتظامیہ تاجروں کو لاحق مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جو مایوس کن صورتحال ہے، انہوں نے کہا کہ ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے باعث تاجر طبقہ شدید خوف اور تشویش کا شکار ہے آئے روز تاجر ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں کا نشانہ بن رہے ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کی گرفتاریاں یقینی بنانا حکومت اور پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے اس عدم تحفظ کی فضاء کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔


 شیخوپورہ (ایم۔ایچ۔بابر)اتوار کے روز دنیا بھر کے ممالک میں سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا اسی طرح شیخوپورہ میں بھی لوگوں نے گھروں اور چوباروں پر چڑھ کر سورج گرہن کا نظارہ کیا،سورج گرہن کے وقت گرمی کی شدت شیخوپورہ میں کم ہوگئی دوربینوں،عینکوں اور ایکسریز کی مدد سے سورج گرہن کو دیکھنے والوں کا کہناتھا کہ اللہ کی قدرت ہے یہ سب اس کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے،سروئے کے مطابق بعض افراد نے اس کو موجودہ حکومت کی گنتی الٹی ہونے کی تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ سورج گرہن نخس ہوتا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید ظفر ھادی نے بھی سورج گرہن کو ایکسرئے کی مدد سے دیکھا اورکہا اللہ کی شان ہے وہ بندوں کو نیکی کی طرف بلانے کے لیے مختلف طریقوں اور نشانیاں دکھا کر اپنی طرف رجوع کرواتا ہے،گھروں میں خواتین نے صلوۃ توبہ،ادا کی،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منیر قمر واہگہ کی اقامت گاہ نماز کسوف ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں فلک شیر،ندیم عباس،اکرم ناز،خالق ورک اوردیگر نے شرکت کی اور محترمہ سمیت بھٹو خاندان کے شہدا کے لیے دعا کی گئی،شیخوپورہ میں سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح9بجکر 48منٹ پر شروع ہوا اور 1بجکر9منٹ پر ختم ہوگیا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔

 شیخوپورہ(ایم ۔ایچ۔بابر ) لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے میاں محمد فاروق صادق ایڈووکیٹ کو شیخوپورہ میں ہیومن رائٹس کمیٹی شیخوپورہ کا چیئرمین نامزد کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد فاروق صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے سینئرز نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا ہے میں تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں انشاء اللہ میں بلا تفریق اپنے منصب پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک عبادت صرف نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کا نام نہیں بلکہ ہر معاملہ میں اطاعت الہٰی کا نام ہے، اطاعت میں حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ نے ہمیں سیکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے، غریبوں مسکینوں اور عام لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بھرنا بھی نیکی ہے خدمت خلقِ خدا، محبت الہٰی کا تقاضا، ایمان کی روح اور دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون ہمدردی، خیر خواہی اور محبت کا جذبہ سماجی ضرورت ہے جسے فروغ دینا ناگزیر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 شیخوپورہ(ایم ۔ایچ ۔بابر )سا بق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ،افتخار احمد بھٹی، سید کاشف گیلانی،حافظ ارسلان خالق ورک ایڈووکیٹ،چوہدری فہد ورک، سیٹھ غلام رسول، محمد دین کاکا، محمد عظیم خاں، مرزا فہیم بیگ، باؤ اسلم، پروفیسر محمد سعید، اقبال بدر، شبیر ڈوگر، سجاد لاڈہ، شیخ سلیم، ذوالفقار احمد، پیر ریاض احمد و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کے علاوہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، عدلیہ کی آزادی، آمریت کے خاتمہ اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار تھیں، ان کا سیاسی ویژن آج بھی اہل سیاست کیلئے مشعل راہ ہے، مقررین نے حکومت کی طرف سے پارٹی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈو ں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لا کر باہمی روابط مضبوط کئے اور اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مسلم دنیا کا الگ بلاک بنانے کے مشن کو آگے بڑھایا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی چیئرمین جن سیاسی اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کررہے ہیں وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ کے عکاس ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں: