Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 18 جون، 2020

رجوع_الی_اللہ__تحریر:گلشن ناز


#رجوع_الی_اللہ___

                             (تحریر:گلشن ناز)

"انسان کی زندگی میں مشکلات بھی آتی ہیں غم بھی ملتے ہیں،
تکلیف بھی سہنا پڑتی ہے، اداسی سے بھی گزرنا پڑتاہے،
 ملال بھی ہوتا ہے اضطراب کی کیفیت بھی طاری ہوتی ہے،
 انسان جذبات و کیفیات کے کئ پُر پیچ مراحل سےگزر جاتا ہے
وہ دھوکے بھی کھاتا ہے،
ٹھکرایا بھی جاتا ہے،
رویوں کی تلخیاں بھی جھیلتا ہے،
امیدوں کے ٹوٹنے پر آزردہ بھی ہوتا ہے،
اور خوابوں کے بکھرنے پر خود بھی بکھر جاتا ہے، .
الغرض غم و تکلیف کی ہر کیفیت کو سہتے سہتے انسان مضبوط اور مستحکم ہوجاتاہے اور یا تو تعمیر نو کی طرف گامزن رہتا یے یا پھر مایوسی کا شکار ہوکر تخریبی راستے پر چل پڑتا ہے,
انسان مصائب و مشکلات سے مقابلہ اپنی قوت ایمانی سے کرتا ہے کیوں کہ مصآئب کے پے درپے حملوں سے اس کی قوت ارادی بھی ایک مقام پر جواب دے چکی ہوتی ہے اس وقت اس کے پاس صرف ”قوت ایمانی“ ہی سرمایہء کُل ثابت ہوتا ہے ,
”رجوع الی اللہ“ یعنی یہ خیال کہ عنقریب ہم سب مشکلات , دکھ درد ,تکالیف , مصائب ,غم و حزن ہر قسم کے اضطراب کا بوجھ اس فانی دنیا میں اپنے کاندھوں سے پھینک کر اپنے رب کی طرف خوشی خوشی لوٹ جائیں گے،
جب انسان ہر مشکل میں ایسا سوچنے لگتا ہے تو اللہ کے قرب اور بخشش کا احساس باقی رہنے والی زندگی کی جانب توجہ اس کے ہر غم کو عارضی کیفیت میں بدل دیتی ہے اور صبر و توکل اور جوش ایمانی سے اس کا دل نفس مطمئنہ کا پیکر بن جاتا ہے اور وہ اس دن کا منتظر ہوتا ہے جب اس کے لیے بھی کہا جارہا ہوگا،

يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ،ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً،فَادْخُلِي فِي عِبَادِي،وَادْخُلِي جَنَّتِي  (سورۃ الفجر آیت نمبر30_89:27)

”اے اطمینان پانے والی روح! اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی، تومیرے ممتاز بندوں میں شامل ہوجا اور میری بہشت میں داخل ہوجا“

کوئی تبصرے نہیں: