Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 19 فروری، 2020

بھکّر //خالد محمود عزیزی ///
 ڈی پی او بھکر فیصل گلزار کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر ملک اختر بگا کا علاقے میں سرچ آپریشن۔ شراب برآمد، عدالتی مفرور گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات کی طرف سے سرچ آپریشنز کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او سٹی بھکر ملک اختر بگا نے ہمراہ جملہ نفری تھانہ اور اہلکاران سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی،سٹی بھکر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران عمران ولد عرفان سکنہ محلہ حق باہو چوہان نگر سے شراب 10 لیٹر اور مصطفی کاشف ولد ملازم حسین شاہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔ چھان بین کے دوران ایک عدالتی مفرور کو بھی پولیس حراست میں لیا گیا جبکہ پنجاب عارضی رہائش گاہ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مسمی عبدالمجید ولد محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل میں 30 افراد کی بذریعہ SVAS  و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں: