Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 17 فروری، 2020

جھنگ ///رائے منیر اسد بھٹی سے

[2/17, 3:55 PM] Asad BH T: جھنگ(رائے منیر اسد بھٹی)منہ زور مہنگائی ہاتھوں ہر شخص پریشان ہے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی ہے ذرائع آمدن میں بھی کمی آرہی ہے حکومت  ان بنیادی ضروری مسائل پر توجہ دیکر عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ نے مقامی صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے بھاری ٹیکسوں سے عام آدمی کیساتھ کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک ابھی تک بحرانی کیفیت میں ہے معیشت میں بہتری نظر نہیں آرہی ہے وزیر اعظم عمران خان کو اس کا جلد سے جلد حل نکالنا ہو گا اسی میں انکی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے عوام دیگر مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دے
[2/17, 3:59 PM] Asad BH T: جھنگ (رائے منیر اسد بھٹی) جھنگ اور اس کے اردگرد علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور اعلیٰ افسران اپنے دفاتر تک محدودتفصیلات کے مطابق شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ہوشر با اضافے کے پیش نظر اشیاء کی قیمتوں میں 40فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اشیائے خور دونوش کی قیمتوں میں ہو نے والے مصنوعی اضافے پر شہریو ں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ خصوصی طور پر جھنگ شہر میں منافع خور مافیا کے خلاف کر یک ڈاؤن کرے جبکہ نام کی پرائس کنٹرول کمیٹی کو  فوری طور پر اپنے گرم دفاتر سے نکل کر عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دینا ہو نگے کیو نکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی مصنوعی قیمتوں سے سر چکرانے لگے ہیں لالچی مافیا متحرک ہو گیا ہے جنہوں نے زائد منافع کمانے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی بنا رکھی ہے جس کا مشاہدہ روزانہ بازار میں ہوتا ہے کہ شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے شروع کی گئی اشیائے خوردونوش کی مصنوعی گرانی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے دوسری جانب انتظامیہ ان ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے انہیں عوام کی چمڑی اتارنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور مقامی انتظامیہ بالخصوص پرائس کنٹرول کمیٹی سے مہنگائی کا جن قابو نہیں ہورہا فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر مجبور ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کی چاندی من پسند نرخ عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں حکومتی تمام دعووں کی قلعی کھل گئی،ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے عام لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہوا ہے دکانوں اور  مارکیٹوں بازاروں میں چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گرانفروشوں کے حوصلے بلند ہوگئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے کوئی چیکنگ نہیں ہورہی ہے جس سے عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہیں اگر فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی متحرک نہ ہوئی تو مہنگائی کا جن عام طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دے گا
[2/17, 4:00 PM] Asad BH T: جھنگ(رائے منیراسدبھٹی) ستائیس لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع جھنگ میں لگائے گئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے پلانٹ کے اکثر فلٹر پلانٹ ناکارہ شہری صاف پانی پینے سے محروم کئ مقامات میں پلانٹ کے نصب واٹر فلٹر پلانٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے افادیت کھو بیٹھے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عملے کی نااہلی کے باعث متعدد فلٹر پلانٹ بند ہوگئے عوام صاف پانی پینے سے محروم ہیں جبکے دوسری جانب فلٹر پلانٹ مناسب وقت پر نہ تبدیل کئے جاتے ہیں نہ مرمت کا کوئی انتظام ٹوٹے نلکوں کے باعث پانی ضائع ہورہا ہے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی لاپرواہی کے باعث متعدد واٹر فلٹر پلانٹ کی حالت کیچڑ زنگ آلودہ ٹونٹیوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے حالت ابتر ہوچکی ہے نگرانی کا انتظام نہ ہونے کے باعث بیشتر پلانٹس کی ٹونٹیاں چوری ہوچکی ہے جسکی وجہ سے پانی ضائع ہورہا ہے اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے عوام کو صاف پانی فراہم اور فلاح و بہبود کے دعوے صرف اخبارات اور سوشل میڈیا تک محدود ہیں فلٹر پلانٹ خراب ہونے کی صورت میں پلانٹس کی مرمت و تبدیلی کا کوئی انتظام نہیں ہے عوام کے لئے ان فلٹر پلانٹس کا ہونا نہ ہونے کے برابر ہے پلانٹس آپریٹر کی ڈیوٹی الیکٹرک کی ڈیوٹی موٹر چلانا اور بند کرنے تک محدود ہے جبکہ آپریٹر مقررہ وقت پلانٹ بند کر کے گھر چلے جاتے ہیں آپریٹر نے اکثر فلٹر پلانٹ کی چابیاں مقامی افراد کو دے رکھی ہے تاکے انہیں آنے زحمت نہ کرنے پڑے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فلٹر پلانٹس کو بہتر بنائیں تاکے صاف پانی میسر ہوسکے۔۔

کوئی تبصرے نہیں: