Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 15 فروری، 2020

جھنگ //راۓمنیر اسد بھٹی //

اٹھارہ ہزاری(رائے منیر اسد بھٹی) زرد صحافت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کامنشور صحافت کو ہر ممکن مثبت اور دکھی انسانیت کے حق کی خاطر استعمال کرنا ہے حقیقی مینوں میں تحفظ فراہم کرنا شعبہ صحافت سے منسلک ممبران کی آواز کو ایوانوں میں بیٹھے اعلیٰ حکام تک پہنچانا ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مہر نوید سدھانہ نےاٹھارہ ہزاری میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب غیر سیاسی و غیر منافع بخش ہےاورہم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گےپاکستان کے کسی کونے میں بھی کسی بھی صحافی بھائی کیساتھ ظلم و زیادتی ہوئی تو ہمیشہ ڈسٹرکٹ پریس کلب نے سب سے پہلے اسکی آواز بلند کی ہے ہماری اولین ترجیح زرد صحافت کا مکمل خاتمہ ہےاور ہمارا پہلے دن سے یہی منشور ہے کہ صحافت کو ہر ممکن مثبت اور دکھی انسانیت کے حق کی خاطر استعمال کیا جائےانہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی تعمیر و تخریب میں صحافت جو کردار ادا کرتی ہے وہ کسی سمجھدار انسان سے مخفی نہیں قوموں کی سماجی سیاسی معاشرتی تہذیبی اور اقتصادی زندگی پر ہمیشہ سے صحافت کے منفی ومثبت اثرات مرتب ہوتے رہے ہیں صحافت ہر دور میں طاقتور بااثر اور متاثر کن حقیقت رہی ہے یہی وجہ ہے کہ  دنیا کے بڑے بڑے سماجی پیشوا سیاسی رہنما اور مشاہیر ادب نے ہمیشہ اس کی بھرپور طاقت کے سامنے سرتسلیم خم کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوری ارباب حکومت ہمیشہ اہل صحافت کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں صحافت کو معاشرے کی تیسری آنکھ اور جمہوریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے کسی بھی جمہوری حکومت میں تمام اہم اداروں کی بقاء اور سلامتی کے لیے صحافت کا وجود ناگزیر ہےصحافت ایک سماجی خدمت ہے سماج کی اچھائیاں اور برائیاں صحافت کے ذریعے ہی سامنے آتی ہیں عوام میں سماجی اور سیاسی شعور بیدار کرنا صحت مند ذہن اور نیک رجحانات کو پروان چڑھاناصالح معاشرے کی تشکیل کرنا حریت اور آزادی کے جذبے کو فروغ دینا جذبہ ہمدردی رواداری الفت و محبت کو فروغ دینا اور عوامی مشکلات و مسائل کی آئینہ داری کرنا ارباب صحافت کا بنیادی فریضہ ہےعوام کے مسائل اور جذبات کو اجاگر کرنا اور ان کی جانب ارباب حکومت کی توجہ مبذول کروانا بھی آزاد صحافت کا طرہ امتیاز ہے جب کہ یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری فاروق ہاشمی نے کہا کہ صداقت اور راست بازی صحافت کی وہ بنیادی خصوصیات ہیں جو معاشرے میں اس کی اہمیت کے غماز ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ صحافی حضرات مفت کی شہرت حاصل کرنے کے لیے فوٹوسیشن کی بجائے شہر کے مسائل اجاگر کرتے تو یقینا جھنگ کی عوام کو ان کا حق ملتا یہاں پر ہر کوئی اپنے ملک کے محب وطن ہوتے یہاں پر لوگ بغاوت نہ کرتے یہاں کے لوگ مایوس نہ ہوتے اس موقع پر تحصیل اٹھارہ ہزاری کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی

کوئی تبصرے نہیں: