Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 18 فروری، 2020

بھکر (ظفر اعوان +حسن چھینہ+اے ۔ڈی۔خان   ) نوانی لیگ کی ایک اور وکٹ آبادی بلوچاں والی نزیر ٹاٶن میhں گر گئی ، جس سے مخالفین کا مکمل صفایا ہو گیا ،  آبادی بلوچاں والی نزیر ٹاٶن  کی بلوچ برادری کی اہم شخصیات رمضان خان بلوچ ، غلام عباس بلوچ ، اے ڈی بلوچ ، فیاض خان بلوچ ، نزر عباس بلوچ ، ظفر عباس بلوچ ، وزیر بھٹو بلوچ ، محمد افضل بلوچ ، سمیع خان ، دلاور خان سمیت رانا برادری ، اعوان برادری ، قریشی برادری ، اراٸیں برادری نے اپنے دوست احباب ، برادری اور ووٹرز ، سپورٹرز کے ہمراہ نوانیوں کی تیس سالہ رفاقت چھوڑتے ہوٸے عوامی خدمت محاذ میں شمولیت کا اعلان کیا اور عوامی خدمت اور شرافت کی سیاست کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، ممبر صوباٸی اسمبلی عامر عناٸت خان شہانی اور سابق کونسلر نزیر ٹاٶن ظفر اقبال بھٹی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ضلعی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف محمد اسلم چناوڑ ، ریٹائرڈ میجر محمد افضل ملک اور میڈیا ایڈواٸزر عوامی خدمت محاذ فہیم احمد خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جن کی کاوشوں کی بدولت اہل محلہ آبادی بلوچاں والی نزیر ٹاٶن عوامی خدمت محاذ کے کارواں کا حصہ بنے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، ممبر صوباٸی اسمبلی عامر عناٸت خان شہانی نے خطاب کرتے ہوٸے عوامی خدمت محاذ گروپ میں شامل ہونے والی آبادی بلوچاں والی نزیر ٹاٶن  کی اہم شخصیات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے میدان میں آ ئے ہیں ان شاء اللہ ، اللہ تعالی کے تعاون سے این اے 98 کو آٸندہ پانچ سالوں میں مثالی بنا دینگے۔ ہمارے پاس اس سلسلہ میں جامعہ پلان ہے علاقہ کے مساٸل سے اچھی طرح واقف ہیں اور ان مساٸل کے حل کیلٸے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوٸی ہیں۔
ممبران اسمبلی نے مزید کہا کہ جو محبت اور پیار ہمیں عوام کی طرف سے مل رہا ہے اسے بھلایا نہیں جاسکتا  انشاء اللہ تعالیٰ سربراہ عوامی خدمت محاذ سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کی زیر نگرانی اور ہم منتخب اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ، عامر عناٸت خان شہانی اور ملک غضنفر عباس چھینہ کی  زیر قیادت ہماری شب و روز محنت کی بدولت ضلع بھکر ترقی یافتہ اضلاع میں جلد شامل ہوگا۔
اس موقع پر سابق کونسلر ظفر اقبال بھٹی ، محمد اسلم چناوڑ ،  فہیم احمد خان ، ریٹائرڈ میجر محمد افضل ملک و رانا محمد اشرف و دیگر اہم شخصیات نے  بھی خطاب کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں: