Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 21 فروری، 2020

دنیاپور(عزیزبلوچ) تھانے یا میرے دفترآنے والا ہر شخص میرے لئے قابل عزت ہے اور اس کے مسئلے کو حل کرنا میرا فرض ہے ۔ڈی پی ا و ۔لودھراں

دنیاپور(عزیزبلوچ) تھانے یا میرے دفترآنے والا ہر شخص میرے لئے قابل عزت ہے اور اس کے مسئلے کو حل کرنا میرا فرض ہے کھلی کچہریاں ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کر کے موقع پران مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عباس اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد عباس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واہی علی آرائیں میں مشترکہ کھلی کچہری کے دوران کیا۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خواب،انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ  عوام کے مسائل کا فوری حل اور مظلوم کی داد رسی ہو سکے۔ پولیس سروس صرف ملازمت ہی نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور آخرت سنوارنے کا ذریعہ بھی ہے دکھی انسانیت کی مدد کر نا ایک عظیم کام اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ ہے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کوئی تبصرے نہیں: