Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 15 فروری، 2020

جھنگ(رائے منیر اسد بھٹی) بلدیہ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئ محلہ احمد نگر

جھنگ(رائے منیر اسد بھٹی) بلدیہ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئ محلہ احمد نگر میں گٹروں سے ابلتا پانی بچے بڑے مختلف بیماریوں کا شکار مسلسل شکایات درج کروائی گئی مگر عمل درآمد نہ ہوا علاقہ مکین ڈی سی محمد طاہر وٹو فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق محلہ احمد نگر میں سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ گندے پانی کے تالاب میں تبدیل پورے علاقے کے گٹروں کا پانی گھروں کے سامنے جمع ہونے لگا گندے پانی کی وجہ سے مچھروں نے ڈیرے ڈال لیے بدبو سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوگیا جس سے متعدی اور چھوت دار امراض پھیلنے کا خطرہ بھی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نااہل سی ای او بلدیہ اور انچارج علاقہ محمد رشید کی نااہلی سے ہماری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ان افسران کو بیسیوں بار سیوریج کے گندے پانی بارے مطلع کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں تو جامع مسجد مدینہ کے سامنے اکثر گٹر کا پانی جمع رہتا ہے گندے پانی میں اینٹیں رکھ کر ہمیں مسجد میں داخل ہونا پڑتا ہےجس سے ہمارے کپڑے اکثر ناپاک ہوجاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر علاقہ کی عوام کا خیال نہیں تو کم از کم جس زات کے لیے ہم نماز پڑھتے ہیں اس کا خیال کروعلاقہ مکینوں نے ڈی سی محمد طاہر وٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کروائیں اور مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائیں

کوئی تبصرے نہیں: