Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 27 فروری، 2020

بھکّر (حسن چھینہ سے )ڈپٹی کمشنر بھکر نے کہا ھے کہ ابھی تک ضلع بھکر اور اس کے ملحقہ اضلاع میں کرونا وائرس کا کوئی مریض دریافت نہیں ہوا. لہذا عوام الناس کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں.


ڈپٹی کمشنر بھکر نے کہا ھے کہ ابھی تک ضلع بھکر اور اس کے ملحقہ اضلاع میں کرونا وائرس کا کوئی مریض دریافت نہیں ہوا. لہذا عوام الناس کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں.

  حکومت کی ہدایات کے مطابق چین یا ایران سے واپس آنے والے افراد کی سکریننگ کی جاتی رہے گی اور فلو کی علامات نظر آنے کی صورت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر ان کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے. لیکن اس سے یہ مطلب قطعا" نہیں لیا جانا چاہئے کہ اس طرح کوئی شخص کرونا کا مریض ثابت ہوجاتا ھے. کرونا کا مرض صرف اس وقت ثابت ہوتا ھے جب قومی ادارہ صحت سے کسی کا ٹیسٹ پازیٹو آئے. جب تک ٹیسٹ کے نتائج نہیں آتے ایسے شخص کو صرف مشتبہ مریض کہا جاسکتا ھے. مزید برآں، کرونا کی علامات انفیکشن کے بعد زیادہ سے زیادہ پندرہ دن میں نمایاں ہوجاتی ہیں. لہذا وہ لوگ جو کافی پہلے چین یا ایران سے واپس آئے ہیں اور پندرہ کے دن کے اندر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی انہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. شہریوں سے مزید گذارش ھے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں. بلکہ اگر کوئی شخص افواہ پھیلاتا نظر آئے تو اس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ یا پولیس کو دیں تاکہ اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جاسکے.