Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 19 فروری، 2020

تلہ گنگ //کرائم رپورٹر////پولیس اہلکار ظاہر کرکے لاکھوں روپے بٹور لیے گئے

تلہ گنگ (کرائم رپورٹر)پولیس اہلکار ظاہر کر کے مجھ سے  ہزاروں روپے بٹور لئے گئے ، شہری نے انٹی کرپشن میں درخواست دےدی - تفصیلات کے مطابق چمن عباس ولد اکرام عظمت ساکن محلہ سلطان روڈ تلہ گنگ ضلع چکوال کا ہوں یہ کہ سائل مزدوری کرتا ہے سائل رحمانیہ سٹور پر سریا اتار کر گھر کی طرف تقریبا گیارہ بجے ایک ماہ قبل بروز جمعہ آرہا تھا کہ روڈ پر واپڈا کے سامنے دواہلکار پولیس کے کھڑے تھے جس میں سے ایک اہلکار کا نام ارسلان ہے جس میں دوسرے اہلکار کا نام معلوم نہ ہے جنہوں نے میری تلاشی لی اور میری جیب سے میرا شناختی کارڈ اور بٹوا جس میں مبلغ ساڑھے سات ہزار روپے تھے اپنی گرفت میں لے لیے اور کہا کہ مجھے مزید رقم مبلغ 20000روپے دو اور اپنا شناختی کارڈ لے لو سائل ایک غریب آدمی ہے اور بیس ہزار روپے نہیں دے سکتا ہوں سائل نے اس سے کہا کہ میری رقم اور شناختی کارڈ واپس کردو لیکن اس نے دینے سے صاف انکار کر دیا اسکے بعد سائل اور سائل کا بھائی علی حیدر تھانہ سٹی میں پولیس اہلکار ارسلان کے پاس گئے کہ شناختی کارڈ اور رقم واپس کردو لیکن پھر بھی اس نے مزید بیس ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور شناختی کارڈ دینے سے انکار کر دیا  ہے
سائل جناب سے استدعا کرتا ہے کہ سائل کو اپنا شناختی کارڈ اور رقم واپس دلائی جائے اور پولیس اہلکار ارسلان اور نامعلوم پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے*

کوئی تبصرے نہیں: