Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 20 فروری، 2020

تنظیم الاعوان عہدیداروں کی پہلی باضابطہ میٹنگ کا انعقاد( رپورٹ امتیاز احمد لاوہ)

لاوہ (امتیاز احمد سے )تنظیم الاعوان تلہ گنگ عہدیدارن کی پہلی باضابطہ میٹنگ کا انعقاد ،جسکی صدارت ملک خالد قادر اعوان اورمیزبانی تنظیم الا عوان کے سرپرست اعلی ڈاکٹر جاوید ملک آ ئی سپیشلسٹ نے کی ۔میٹنگ میں تنظیم الاعوان یوتھ کے مرکزی صدر حافظ معین اعوان نے خصوصی شرکت انکے علاوہ سرپرست اعلی ڈاکٹر جاوید ملک ،سینئر نائب صدر لیاقت اعوان، نائب صدر شاکر اعوان، نائب صدرملک ناصر اعوان، نائب صدر غلام قاسم اعوان، جنرل سیکرٹری احمد نواز جھابری اعوان، سیکرٹری اطلاعات مدثر قاسمی اعوان، ویلفیئر سیکرٹری عمار قاسم اعوان، لیگل ایڈوائزر ملک ریاض اعوان موگلہ ،ڈپٹی لیگل ایڈوائزر ملک محسن اعوان ،میڈیا ایڈوائزر ارشد کو ٹگلہ ، وائس چیئرمین ملک حسین اعوان ،نائب صدر ساجد اعوان لاوہ، ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر امتیاز احمداعوان لاوہ ،ایگزیکٹو باڈی کے ممبران ملک ضمیر اعوان ،ملک صفدر اعوان کوٹسارنگ، ملک جاوید سہارا اعوان، ملک محمد افسر اعوان، ملک شفیق اعوان، ملک اسد اعوان، ملک عزیر اعوان ،فضل حسین اعوان ملک اور شاہ نواز اعوان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے تعارف کروایا، صدر ملک خالد قادر اعوان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی جنرل سیکرٹری ملک احمد نواز جھابری اعوان نے تمام عہدیدارن سے مشاورت کی تجاویزپیش کیں ۔ مرکزی تنظیم الاعوان یوتھ کے صدر حافظ معین اعوان نے کہا کہ الحمد للہ ہم اعوان حضرت علی شیر خدا کی اولاد سے ہیں اور ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے قبیلے اعوان کی ہر جگہ مدد کرتے ہوے پوری انسانیت کی خدمت کریں، پاکستان میں ساڑھے چار کروڑسے زائد اعوان آ بادہیں، ہم آپس میں اتحاد قائم کریں ایک دوسرے کے بازو بنیں ، تلہ گنگ میں نوے سے پچانوے فیصد اعوان قبیلہ آباد ہے ۔اختتام پر میزبان ڈاکٹر جاوید ملک کی جانب سے تنظیم الا عوان تلہ گنگ کے عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں: