Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 21 فروری، 2020

لاواہ ۔امتیاز احمد ملک سے


لاوہ (تحصیل رپورٹر) ضلع چکوال میں کلین اینڈ گرین مہم زور وشور سے جاری ،تمام تحصیلوں کو خوبصورت بنانے کیلئے اے سی صا حبان بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی نے ضلع چکوال کو صوبہ پنجاب میں ٹاپ پر لانے کی ٹھان لی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار اے سی ہیڈکوارٹر سید مجاہد عباس رضوی نے وائس چیئر مین تلہ گنگ پریس کلب ملک ارشد کو ٹگلہ اور سینئر نائب صدر لاوہ ملک امتیاز احمد لاوہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ضلعی وتحصیل افسران اپنی توانائیاں صرف کرنے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑ رہے ہیں اور شہریوں کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہو گا تا کہ ہم ضلع چکوال کو خوبصورت بنانے میں کامیاب ہو سکیں ۔اے سی ہیڈکوارٹر سید مجاہد عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر چکوال عبد الستار عیسانی صا حب نے تہہ کر رکھا ہے کہ ہم نے ضلع چکوال کو صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے ٹاپ کرنا ہے انشا اللہ ہم اس مشن میں ضرور کامیاب ہو ں گے ۔شہریوں کو ضلعی وتحصیل انتظامیہ کیساتھ کلین اینڈ گرین مہم میں بھرپور تعاون کرنا ہو گا تا کہ ہم ضلع چکوال کو صوبہ پنجاب کا خوبصورت ترین ضلع بنا سکیں ۔
لاوہ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ انفارمشن ڈیپارٹمنٹ چکوال کی پیشہ ورانہ شاندار کارکر دگی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن تابندہ امجد کی کاوشوں اور اپنے فرائض سے لگن اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،صحافیوں کیساتھ ہمیشہ ہمداردانہ مثبت اورمخلصانہ رویہ اعلی اخلاقی اقدار کا آئینہ دارہے ، شعبہ اطلاعات چکوال اپنی ذمہ داریاں انتہا ءاحسن طریقے سے نبھا رہا ہے ،صحافتی حلقے۔ دو سال قبل تعینات ہونے والی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن محترمہ تابندہ امجد نے ڈسٹرکٹ انفارمشن چکوال کو فعال کرنے میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک واضح اور غیرجانبدارانہ طرزعمل قائم کیا اوراس ادارے کی کامیابی اور بہتری کے لے ہروہ قدم اٹھایا جو کہ اس شعبے کی فلاح و بہود کے حق میں بہتر تھا انفارمشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنا منفرد مقام اور خوبصورت پہچان قائم کی، سنجیدہ اور پڑھا لکھا صحافتی طبقہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن چکوال کی کار کردگی کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفار مشن چکوال تابندہ امجد نے صحافیوں کی عزت نفس اور انکے جائز مطالبات کو ہمیشہ ترجیح دی اور ہر مقام پر صحافیوں کی عزت و افزائی کیلئے اقداما ت کیے ۔ ڈسٹرکٹ انفارمشن ڈیپارٹمنٹ چکوال اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑ رہا ہے جس پر صحافی برادری ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن تابندہ امجد اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔
لاوہ (تحصیل رپورٹر) ایس ڈی او جنگلات غلام جعفر ملتان خورد اچانک انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آ بائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ،مر حوم کے انتقال پر لواحقین سے سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن ،سابق ایم پی اے شہریار اعوان ،چائلڈ وجنرل فزیشن ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ملک مظفر خان ملتان خورد ،سردار امجد الیاس ،ملک اسد کو ٹگلہ ،ملک فتح خان ایڈووکیٹ ، ملک ارشد کو ٹگلہ ،حاجی امیر خان ٹمن ،چیئر مین حکیم یاسر عزیز ،ملک امتیاز احمد لاوہ ،لیاقت اعوان ،لیاقت علیخان ملتان خورد ،ملک سلطان خان ،نمبر دار ملک عظمت حیات سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے اظہار افسوس کیا اور مغفرت کیلئے دعا کی ۔

کوئی تبصرے نہیں: