Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 28 فروری، 2020

میانوالی ۔کندیاں ۔۔اختر ہاشمی سے


: میانوالی کندیاں اختر ہاشمی سے۔ ۔۔۔۔ھمارا ایک ھی مطالبہ۔۔۔۔رورل ھیلتھ سنٹر کندیاں کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے ۔عطاءاللہ شاھین _____ کندیاں کی سماجی شخصیت میڈیا، پریس رپورٹر جناب عطاء اللّٰہ شاھین صاحب نے کندیاں کی عوام سے ھم آ واز ہوتے ہوئےکہا کندیاں میانوالی کا آبادی کے حساب سے دوسرا بڑا شہر ہے کیء سالوں سے مسلسل ہم ایسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کے ھمارا مطالبہ پورا ہوجاہے ۔۔ھمارا ایک ھی مطالبہ۔۔۔۔رورل ھیلتھ سنٹر کندیاں کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے____ ہم لوگ آ ہے روز مریضوں کو کبھی میانوالی اور کبھی پنڈی کے کر جا رہے ہیں۔ اب ہمارا حق ہم کو دیا جاہے ۔ . . . . . : میانوالی کندیاں اختر ہاشمی سے۔ ۔۔۔۔ھمارا ایک ھی مطالبہ۔۔۔۔رورل ھیلتھ سنٹر کندیاں کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے ۔عطاءاللہ شاھین _____ کندیاں کی سماجی شخصیت میڈیا، پریس رپورٹر جناب عطاء اللّٰہ شاھین صاحب نے کندیاں کی عوام سے ھم آ واز ہوتے ہوئےکہا کندیاں میانوالی کا آبادی کے حساب سے دوسرا بڑا شہر ہے کیء سالوں سے مسلسل ہم ایسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کے ھمارا مطالبہ پورا ہوجاہے ۔۔ھمارا ایک ھی مطالبہ۔۔۔۔رورل ھیلتھ سنٹر کندیاں کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے____ ہم لوگ آ ہے روز مریضوں کو کبھی میانوالی اور کبھی پنڈی لے کر جا رہے ہیں۔ اب ہمارا حق ہم کو دیا جاہے ۔ . : اختر ہاشمی کندیاں میانوالی ۔ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے سے لگی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ میانوالی واں بھچراں ۔عیسئ خیل ۔ سکندرآباد۔ پائی خیل میں بھی بارش جاری۔ کئ بچے صبح بارش کی وجہ سے سکول نہ جاء سکے سکولوں میں حاضرہوں کی تعداد بہت کم رہی۔

دنیاپور(عزیزبلوچ)تھانہ سٹی کے علاقوں میں ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں،تھانہ سٹی کے علاقے عادل مسیح کالونی،چک نمبر 327 ڈبلیو بی اور چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات بھر لوٹ مار کی،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یعقوب مسیح کو گولی ماری اور عنصر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،اہل علاقہ سراپا احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی دنیاپور کے علاقوں میں درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے متعدد گھروں میں لوٹ مار مچا دی،مسلح ڈاکوؤں نے عادل مسیح کالونی،چک نمبر 327 ڈبلیو بی اور چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں کیں،تھانہ سٹی کے علاقے عادل مسیح کالونی میں درجن سے زائد ڈاکو رات کی تاریخی میں یعقوب مسیح کے گھر داخل ہو گئے،طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یعقوب مسیح کی ٹانگ میں گولی ماری،جس سے یعقوب مسیح شدید زخمی ہو گیا جسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،بعد ازاں مسلح ڈاکو قریبی گاوُں چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں عنصر وڑائچ نامی شخص کے گھر داخل ہو گئے،جسے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خوب مارا پیٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،ا


دنیاپور(عزیزبلوچ)تھانہ سٹی کے علاقوں میں ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں،تھانہ سٹی کے علاقے عادل مسیح کالونی،چک نمبر 327 ڈبلیو بی اور چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات بھر لوٹ مار کی،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یعقوب مسیح کو گولی ماری اور عنصر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،اہل علاقہ سراپا احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی دنیاپور کے علاقوں میں درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے متعدد گھروں میں لوٹ مار مچا دی،مسلح ڈاکوؤں نے عادل مسیح کالونی،چک نمبر 327 ڈبلیو بی اور چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں کیں،تھانہ سٹی کے علاقے عادل مسیح کالونی میں درجن سے زائد ڈاکو رات کی تاریخی میں یعقوب مسیح کے گھر داخل ہو گئے،طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یعقوب مسیح کی ٹانگ میں گولی ماری،جس سے یعقوب مسیح شدید زخمی ہو گیا جسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،بعد ازاں مسلح ڈاکو قریبی گاوُں چک نمبر 329 ڈبلیو بی میں عنصر وڑائچ نامی شخص کے گھر داخل ہو گئے،جسے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خوب مارا پیٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،ا

جمعرات، 27 فروری، 2020

کہیں تھل میں سسی روتی ہے ۔نمرہ ملک


مرشد ہمارے خواب مٹی میں مل گئے مرشد ہمیں زندہ سلا دیا گیا مرشد ہم راج کی پیاس میں مرے مرشد ہمیں انارکلی بنا دیا گیا مرشد سارے قافلے گم ہوگئے مرشد ہمارے راہنما راہزن ہوئے مرشد دور عمر کا انصاف چاہیے مرشد بیٹیوں کو رستہ صاف چاہیے مرشد دلوں پہ کرونا کا راج ہے مرشد سروں پہ طاقت کا تاج ہے مرشد زبان کھولوں تو کس طرح مرشد مجھے عورت ہونے کی لاج ہے مرشد مجھے محبت بنا کے اتارا گیا مرشد پھر کیوں کوڑے پہ مارا گیا مرشد مری اک التجا ہے بس مرشد پہلی نہیں آخری صدا ہے بس مرشد مجھے رعیت میں شامل کیا گیا مرشد مجھے جنت کا حامل کیا گیا مرشد جنت بے یارو مددگار کیوں مرشد گناہ کا ہے کاروبار کیوں مرشد دہلی سے فلسطین تک مرشد کشمیر سے دیوار چین تک مرشد ہم بیٹیوں سے ہی تاوان کیوں مرشد فرعون ہر طرف ہامان کیوں مرشد پکارتے میرا گلہ بیٹھ گیا مرشد امتی کا تو ہلہ بیٹھ گیا مرشد جو پکار مری نہ عرش پہ گئی مرشد حساب سارے صاف مانگوں گی مرشد دنیا میں جتنی ستائی گئی ہوں میں مرشد کملی والے سے انصاف مانگوں گی نمرہ ملک کہیں تھل میں سسی روتی ہے

بھکّر (حسن چھینہ سے )ڈپٹی کمشنر بھکر نے کہا ھے کہ ابھی تک ضلع بھکر اور اس کے ملحقہ اضلاع میں کرونا وائرس کا کوئی مریض دریافت نہیں ہوا. لہذا عوام الناس کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں.


ڈپٹی کمشنر بھکر نے کہا ھے کہ ابھی تک ضلع بھکر اور اس کے ملحقہ اضلاع میں کرونا وائرس کا کوئی مریض دریافت نہیں ہوا. لہذا عوام الناس کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں.

حیرت انگیز معلومات ۔


*حیرت انگیز معلومات٭ 1۔ بچھو کے جسم پر الکوحل کا ایک قطرہ ڈال دینے سے وہ پاگل ہو کر اپنے آپ کو ڈنگ مارنے لگتا ہے اور مر جاتا ہے۔ 2۔ پیاز کاٹتے وقت چینگم چبانے سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے. 3۔ چمگاڈر غار سے یا درخت سے نکلتے ہی بائیں طرف مڑتے ہیں۔ 4۔ کس خوشگوار چیز کو دیکھنے پر انسان کی آنکھوں کی پتلیاں 45 فیصد پھیل جاتی ہیں۔ 5۔ اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اُوپری پلک جھپکاتا ہے، جبکہ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلک جھپکاتے ہیں۔ 6۔ شہد وہ واحد خوراک ہے جو پہلے سے ہضم شدہ حالت میں ہوتی ہے۔ 7۔ انسان کا بایاں پھیپھڑا، دائیں پھیپھڑے سے چھوٹا ہوتا ہے تاکہ دل کیلئے جگہ بن سکے۔ 8۔ دریائی گھوڑا جب غصے میں ہوتا ہے تو اُس کے پسینے کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ 9۔ ایفل ٹاور کی آخری منزل تک جانے کیلئے 1792 سیڑھیاں ہیں۔ 10۔ انسانی دل دھڑکتے وقت اتنا دباؤ پیدا کرتا ہے، جو خون کو 30 فٹ دور تک پھینک سکتا ہے۔ 11۔ کالا اور نیلا رنگ مچھر کو اپنی طرف زیادہ مائل کرتے ہیں۔ 12۔ مشہور مسلمان حکیم، عالم و موسیقار، ابو نصرالفارابی دنیا کی ستر زبانیں جانتے تھے۔ 13۔ انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اُس سے 7 کیل بنائے جا سکتے ہیں۔ 14۔ لوئیز چہاردہم فرانس کا ایک ایسا بادشاہ گزرا ہے جس کا دورِ بادشاہت صرف 15 منٹ تھا۔ 15۔ انگلینڈ کا بادشاہ جارج اوّل جس نے 1714ء سے 1727ء تک وہاں حکومت کی لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ اُسے انگلش کا ایک لفظ نہیں آتا تھا، کیونکہ وہ ایک جرمن نژاد باشندہ تھا۔ 16۔ ڈاکٹر طہ حسین 1889ء کو مصر میں پیدا ہوئے، اُن کی خاصیت یہ تھی کہ وہ پیدائشی نابینا ہونے کے باوجود مصر کے وزیر تعلیم رہے، اور کم از کم 40 کتابوں کے مصنف تھے. 17۔ آرمنڈ جسیکو ایک فرانسیسی باشندہ تھا۔ ایک کار حادثے میں اُسکے دماغ میں ایسی چوٹ لگی کہ اُسے پھر کبھی نیند نہ آ سکی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک قابل وکیل تھا، لیکن حادثے کے بعد 27 سال تک مسلسل جاگتا رہا، اور اِسی دوران وفات پا گیا. *التماس دعا:* *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد*

بدھ، 26 فروری، 2020


*R.A.News.کلینڈر_____£* آج جمعرت 27،فروری 02،رجب 14،پھاگن غروب 6 07 طلوع 6 41 دن کادورانیہ 11.26 دن ٹمپریچرزیادہ سےزیادہ 31 رات کاٹمپریچرزیادہ سےزیادہ 14C اپنےآس پاس کی ہرخبرواقع،ھمیں بتائیں، R۔A.News

بھکر۔ظفر جٹ سے۔ ۔۔صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کا دورہ بھکر بھکر: صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا کا دورہ بھکر صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد رانجھا نے جی پی او بھکر کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران صوبائی پوسٹ ماسٹر نے مختلف برانچز کا معائنہ کیا صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل نے ریکارڈ بھی چیک کیا صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد اویس نے گرین پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا ۔ محکمہ پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے ۔ خالد اویس رانجھا دوردراز علاقوں میں سروس کی بہتری کیلئے فرنچائزڈ پوسٹ آفسز کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں ۔ صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد اویس ڈاک کی بروقت اور محفوظ ترسیل کیلئے پوسٹ ماسٹرز کو موٹرسائیکل فراہم کررہے ہیں ۔ خالد اویس صوبائی جنرل پوسٹ ماسٹرر

بھکر ۔ظفر جٹ سے۔ صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب کا دورہ بھکر

بھکر: صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا کا دورہ بھکر

صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد رانجھا نے جی پی او بھکر کا اچانک دورہ کیا

دورہ کے دوران صوبائی پوسٹ ماسٹر نے مختلف برانچز کا معائنہ کیا

صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل نے ریکارڈ بھی چیک کیا

صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد اویس نے گرین پاکستان کے تحت پودا بھی لگایا ۔

محکمہ پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے ۔ خالد اویس رانجھا

دوردراز علاقوں میں سروس کی بہتری کیلئے فرنچائزڈ پوسٹ آفسز کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں ۔ صوبائی پوسٹ ماسٹر جنرل خالد اویس

ڈاک کی بروقت اور محفوظ ترسیل کیلئے پوسٹ ماسٹرز کو موٹرسائیکل فراہم کررہے ہیں ۔ خالد اویس صوبائی جنرل پوسٹ ماسٹر

کندیاں ٹڈی دل کا حملہ ۔پر رپورٹ۔۔۔۔ اختر ہاشمی سے

میانوالی کندیاں۔ اختر ہاشمی سے)

روح عصر  اپنے نمائندے رپورٹ کے مطابق نواحی   علاقہ وانڈھا بارود وانڈھا میر عالم خیل کنڈل تحصیل عیسیٰ خیل  میں فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ۔انسدادٹڈی دل کے لئے سپرے کرنے سے محکمہ زراعت کے8افراد کی حالت بگڑگئی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پنچ گئیں۔

 وی او۔۔۔
  نواحی علاقہ وانڈھا بارود کنڈل میں فصلوں پر ٹڈی دل نےحملہ کر کے فصلوں کو نقصان پہچانا شروع کردیا محکمہ زراعت کی ٹیم  ٹڈی دل کی تلفی کے لیے زھریلہ سپرے لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئ انسداد ٹڈی دل  زہریلہ سپرے کرنے سے خودمحکمہ زراعت کے8افراد کی حالت بگڑگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔اور ھسپتال منتقل کردیا جہاں متاثرہ عملہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

منگل، 25 فروری، 2020

*معلوماتی دُنیا* 172


*بارہ مہینوں کے نام کیسے پڑے؟*
آئیے! 
آج کُچھ معلومات لیں، 

تاریخ کے جھروکوں میں جھانکنے کاموقع دینے والی دلچسپ داستان، 
سال کے 365 دن 12؍ مہینے رکھتے ہیں، 
ان میں کوئی ۳۰، کوئی ۳۱ اور کوئی ۲۸یا ۲۹ دن کا ہوتا ہے، 
ان مہینوں کے نام کس طرح رکھے گئے، 
یہ داستان دلچسپ پس منظر رکھتی ہے۔

*جنوری*
عیسوی سال کے پہلے مہینے کا نام، رومیوں کے ایک دیوتا جانس (Janus) کے نام پر رکھا گیا۔
جانس دیوتا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کی پوجا صرف جنگ کے دنوں میں کی جاتی تھی،
امن میں نہیں،
دیوتا کے دو سَر تھے، جن سے وہ بیک وقت آگے پیچھے دیکھ سکتا تھا۔
اس مہینے کا نام جانس یوں رکھا گیا کہ جس طرح دیوتا اپنے دو سروں کی وجہ سے آگے پیچھے دیکھ سکتا ہے، اسی طرح انسان بھی جنوری میں اپنے ماضی و حال کا جائزہ لیتا ہے، 
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنوری کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ جنوا (Janua) سے اخذ کیا گیا ہے، 
جس کا مطلب ہے ’’دروازہ‘‘،
 یوں جنوری کا مطلب ہوا ’’سال کا دروازہ‘‘
ماہ جنوری ۳۱؍ دِنوں پر مشتمل ہے، 

*فروری*
ایک زمانے میں فروری سال کا آخری اور دسمبر دوسرا مہینا سمجھا جاتا تھا، 
حضرت عیسیٰ ؑ کے دور میں فروری سال کا دوسرا مہینا قرار پایا، 
یہ مہینا اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ سب سے کم یعنی ۲۸؍ دن رکھتا ہے جبکہ لِیپ (Leap) کے سال میں فروری کے ۲۹؍ دن ہوتے ہیں، 
چنانچہ لیپ کا سال 366 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، 
ہر چوتھا سال لیپ کا سال ہوتا ہے، 
اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کرۂ ارض کے گرد اپنے مدار کا سفر ۴/۱ ۳۶۵ دنوں میں طے کرتا ہے، 
لیکن ۳ ؍ سال کے دوران اس کا ہر سال ۳۶۵ ؍دنوں کا ہی شمار ہوتا ہے
جبکہ چوتھے سال میں ۴/۱ حصے جمع کریں تو یہ ایک دن کے برابر بن جاتا ہے، 
یوں ایک دن زیادہ جمع کرکے یہ 364 ؍دن کا یعنی لیپ کا سال کہلاتا ہے، 
لفظ فروری بھی لاطینی زبان فیبرام (Febru m) سے اخذ کیا گیا جس کا مطلب ہے ’’پاکیزگی کا ذریعہ‘‘۔

*مارچ*
اس مہینے کا نام رومی دیوتا مارس (Mars) کے نام پر رکھا گیا، 
مارس کو اُردُو میں مریخ کہتے ہیں، 
کہتے ہیں کہ یہ دیوتا بڑا خطرناک تھا، 
رومی دیومالا کے مطابق اس کے رتھ میں انتہائی منہ زور گھوڑے جتے ہوئے تھے، 
رتھ میں دیوتا نیزہ تھامے کھڑا ہوتا، 
نیزے کی انی کا رُخ آسمان کی طرف تھا، دوسرے ہاتھ میں ڈھال ہوتی، 
دیوتا کا چہرہ آسمان کی طرف اٹھا ہوتا،
اہلِ روم اسے سب سے طاقتور دیوتا سمجھتے تھے، 
ان کے عقیدے کے مطابق بارش، بجلی، بادل اور گرج چمک سب مارس دیوتا کے ہاتھ میں تھا، 
یہ مہینا بھی 31 دنوں پر مشتمل ہے،
لفظ مارچ لاطینی زبان کے لفظ مارٹئیس (Martius) سے اخذ کیا گیا ہے، 
اسی لفظ سے سیارہ مریخ کا نام (Mars) بھی بنایا گیا،
مارچ کے مہینے میں عموماً موسمِ بہار کا آغاز ہوتا ہے، 

*اپریل*
یہ مہینا ۳۰؍ دِنوں پر مشتمل ہے۔
اپریل لاطینی لفظ، اپریلس (Aprilis) سے بنا ہے، 
اس کا مطلب ہے کھولنے والا، آغاز کرنے والا،
اس مہینے میں چونکہ نئے پودوں اور درختوں کی نشوونما کا آغاز ہوتا ہے،
چنانچہ اسے کسی دیوی یا دیوتا نہیں بلکہ بہار کے فرشتے سے منسوب کیا گیا، 

*مئی*
یہ سال کا پانچواں مہینا ہے 31 دن رکھتا ہے، 
اس مہینے میں بھی بہار کے کچھ اثرات باقی ہوتے ہیں، 
لفظ مئی انگریزی زبان میں فرانسیسی لفظ مائی (MAI) سے اخذ کیا گیا ہے، 
یہ لاطینی زبان کے لفظ مائیس (Maius) سے اخذ شدہ ہے، 
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس مہینے کا نام ایک رومی دیوی میا (Maia) کے نام پر رکھا گیا ہے، 
رومیوں کے نزدیک اس وسیع و عریض زمین کو دیوتا نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔
اس دیوتا کی سات بیٹیاں تھیں جن میں میا دیوی کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔

*جون*
سال کا چھٹا مہینا اور اس میں ۳۰ دن ہوتے ہیں، 
لفظ جون بھی انگریزی زبان میں فرانسیسی زبان کے ایک لفظ، جونئیس (Junius) سے اخذ کیا گیا ہے، 
اس مہینے کا نام بھی ایک دیوی جونو (Juno) کے نام پر رکھا گیا، 
البتہ بعض لوگوں کے نزدیک یہ نام روم کے مشہور شخص جونی لیس کے نام پر رکھا گیا۔
جونو دیوتائوں کے سردار جیوپیٹر کی بیٹی تھی جبکہ جونی لیس ایک بے رحم اور سفاک انسان تھا۔

*جولائی*
اس مہینے میں 31 دن ہوتے ہیں، 
جون کی طرح یہ بھی ایک گرم مہینا ہے، 
بلکہ بعض اوقات حبس اور شدید گرمی اسے جون سے بھی گرم بنا دیتی ہے، 
اس مہینے کا نام دیوی دیوتا نہیں بلکہ روم کے ایک مشہور حکمران جولیس سیزر کے نام پر رکھا گیا، 
ایک زمانے میں یہ پانچواں مہینا تھا، 
جولیس سیزر قدیم روم کا مشہور شہنشاہ تھا۔
مشہور شاعر و ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر نے ’’جولیئس سیزر‘‘ پر ایک ڈراما بھی لکھا، 

*اگست*
سال کا آٹھواں مہینا، 
اس میں31 ؍دن ہوتے ہیں۔
پہلے یہ چھٹا مہینا تھا کیونکہ تب سال کا آغاز مارچ سے کیا جاتا تھا، 
اور کُل دس مہینے ہوتے یعنی مارچ تا دسمبر، 
وہ اس طرح کہ قمری سال اور شمسی سال کے مہینوں میں فرق ہوتا تھا، 
قمری سال کے تو بارہ مہینے ہوتے تھے جبکہ شمسی سال کے ۱۰ ؍ ماہ بنتے تھے، 
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دو مہینوں کا اضافہ کیا گیا، 
جنوری اور فروری، 
یوں شمسی سال میں بھی ۱۲؍ مہینے ہو گئے۔
شمسی سال میں اضافے کے بعد اگست کا نام ایک قدیم رومی شہنشاہ آگسٹس (Augustus) کے نام پر رکھا گیا، 
(اس مہینے میں پہلے ۲۹ ؍دن تھے، بعد میں جولیئس سیزر نے۲؍ دن کا اضافہ کر کے ۳۱؍ دنوں کا مہینا کر دیا)،
 پہلے رومی شہنشاہ آگسٹس کا نام کچھ اور تھا ۔
جب اس نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت زیادہ کام کیے تو رومی لوگ اس کے اتنے گرویدہ ہو گئے، 
کہ اسے آگسٹس کے نام سے پکارا جانے لگا، 
اس نام کا مطلب ہے، دانا، دانشمند۔ چنانچہ اس مہینے کو آگسٹس کے نام پر اگست کہا گیا۔

*ستمبر*
۳۰؍ دن رکھتا ہے، 
لاطینی زبان کے لفظ سیپٹ (Se pt) سے بنا جس کا مطلب ہے ’’ساتواں‘‘ اس لیے ستمبر کا مطلب ہے ’’ساتواں مہینا‘‘۔
مگر پھر کیلنڈر کی نئی ترتیب سامنے آئی تو یہ نویں درجے پر چلا گیا، 

*اکتوبر*
لاطینی میں آٹھ کو اوکٹو (Octo) کہا جاتا ہے، 
اسی سے سال کے آٹھویں مہینے کا نام اکتوبر رکھا گیا، 
اکتوبر کا مطلب ہے ’’آٹھواں مہینا‘‘ اس میں ۳۱ دن ہوتے ہیں،
اب یہ دسواں مہینا ہے۔


*نومبر*
اس میں ۳۰؍ دن ہوتے ہیں، 
لاطینی زبان میں ۹؍ کو نووم (Novum) کہتے ہیں، 
اسی نام سے مہینے کا نام نکلا، 
نومبر کا مطلب ہے ’’نواں مہینا‘‘۔
ستمبر کو ساتواں، اکتوبر کو آٹھواں اور نومبر کو نواں مہینا اس وقت کہا گیا جب جنوری اور فروری کے مہینے سال میں شامل نہیں تھے، 
بعد میں ان مہینوں کے نام تو وہی رہے البتہ ستمبر نواں، اکتوبر دسواں اور نومبر گیارھواں مہینا بن گئے۔

*دسمبر*
یہ مہینا ۳۱؍ دن رکھتا ہے، 
لاطینی زبان کی گنتی میں دس کا مطلب ہے دسم (De cem)،
اس لفظ کی مناسبت سے دسویں مہینے کو دسمبر کہا گیا، 
اب یہ سال کا بارھواں مہینا ہے•

پنجابی زبان میں 12 مہینے ہوتے مثلا- چیت، وساکھ، جیٹھ ،ہاڑ، ساون، بھادوں، اسو، کاتک، مگھڑ، پوہ،ماگھ اور پھاگن- چونکہ پنجاب ایک زرعی خطہ ہے لہذا ان سب مہینوں کا تعلق عام طور پر زراعت سے جوڑا جاتا ہے- اور جو کسان ہیں یا جن کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہیں وہ میری اس بات سے اتفاق کریں گے-

آج بھی ہمارے بزرگوں کو جنوری، فروری وغیرہ کے مہینے تو یاد نہیں ہوتے لیکن انکو پنجابی مہینے سارے یاد ہوتے ہیں اور ہرپنجابی مہینے کا موسم کی اپنی خصوصیت ہے جس کے بارے میں میرے دادا جان کچھ کہاوتیں ہمیں سنایا کرتے تھے جو شائد بہت سے پنجابیوں کے والدین اور بزرگوں کو آج بھی یاد ہوں گی ان میں سے کچھ مجھے بھی یاد ہیں کیونکہ میں خود ایک پنجابی زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں- اور یہ کہاوتیں آج موقع کی مناسب سے میں آپکی نظر کرتا ہوں- امید ہے پنجابی زبان سمیت دوسری زبانوں والوں کے لیئے بھی یہ یکساں دلچسپ ہونگی

چیت: مینہ پیا چیتر اَن نہ ماوے کھیتر (اس مہینے کی بارش گندم کے لیئے فائدہ مند ہوتی ہے)

بیساکھ: وساکھ تے چیت سونے دی کنی نہیں پُگدی ( اس مہینے کی بارش گندم کے لیئے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن دھوپ اتنی نقصان دہ نہیں ہوتی)

جیٹھ: وساکھ تے جیٹھ گاہ گاہے انہیں--مینہ نہ وسائے (اس مہینے کی بارش بھی گندم کے لیئے نقصان دہ ہوتی لیکن اس مہینے دھوپ میں شدت پیدا ہوچکی ہوتی لہذا دھوپ نقصان دہ ہوتی)

ہاڑ: ہاڑھی سو ہاڑھ واہے (یہ مہینہ کھیتوں میں ہل چلانے والا مہینہ ہوتا ہے اور کسان کو ایک دفعہ ہل چلانا ضرور چاہیئے)

ساون: ساون دی جھڑی نہ کوٹھا نہ کڑی (یہ مہینہ کھل کر بارش برسنے والا ہوتا ہے لہذا بزرگوں کے مطابق اس مہینے کسان کو 2 دفعہ ہل چلانا چاہیئے)

بھادوں: بھادوں دا چھلا- اک سنگ سکا تے اک سنگ گلا ( یہ وہ مہینہ ہوتا جس میں کہیں بارش ہورہی ہوتی اور ساتھ والا حصہ بالکل سوکھا ہوتا- اس کے بارے میں ایک اور کہاوت بڑی مشہور کہ 11 بھایئوں کی اکیلی بہن- کیونکہ یہ مہینہ لڑکیوں کی طرح نخرے بہت کرتا اور لوگوں کے صحیح کڑاکے نکال کر جاتا ہے خصوصا یہ مہینہ نمی والے علاقوں میں بہت سخت مہینہ ہوتا ہے-)

اسو: وسے اسو اناج دی موج (اس مہینے کی بارش کسانی کے لیئے خوشی لاتی ہے-)

کاتک: کتیں جٹ نوں پئی بیاہی، موئی ماں بھڑولے پائی (یہ مہینہ فصل کی بوائی کا مہینہ ہوتا ہے)

مگھڑ: مگھر پئے پالا تے ہالی پئے سوکھالا (یہ ہلکی ٹھنڈ کا مہینہ ہوتا ہے اس مہینے میں کسان کو ہل چلانے میں کسان کو آسانی ہوتی)

پوہ: وسیں پوہ تے اونٹھیں ڈھو (اس مہینے کی بارش کا فصل کو فائدہ ہوتا ہے- اس میں سخت خشک سردی شروع ہوجاتی ہے )

ماگھ: وسے مانہہ تے بوٹے بوٹے گاہ (اس مہینے کی بارش بھی فصؒ کو فائدہ دیتی اور اس میں سخت سردی پڑتی ہے لیکن یہ عام طور پر خشک سردی نہیں ہوتی)

پھاگن: پھگن آکھے چیتر نوں سن میرے بھائی -میں آیاں جھون جھان توں بنے لایئں ( یہ مہینہ فروری میں شروع ہوتا اس مہینے میں کسان کے پاس دانے ختم ہوچکے ہوتے اور اس کو اگلے مہینے یعنی چیت کا آسرا ہوتا کہ فصل کی کٹائی ہونے والی ہے-)


لہذا ثابت ہوا 12 مہینے اور 12 موسم- پنجابی زبان بہت پیاری ہے یہ ہمارا کلچر ہے اور ہم ان چیزوں پر آج بھی یقین کرتے ہیں-عمران خان نے 12 موسم کہے تو اسی سینس میں کہے

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے ؛ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 ؛ کی منظوری دے دی ۔

: ‏وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ، وفاقی کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کے لیے ؛ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2019 ؛ کی منظوری دے دی ۔

‏ہرصحافی کوذاتی زندگی اوراہل خانہ اورامورکارمیں مداخلت سےبچاؤکا حق حاصل ہوگا، بل
 ‏کوئی بھی صحافی کسی ایسےموادکےپھیلاؤ میں شامل نہیں ہوگاجوجھوٹااورحقائق کےمنافی ہو، بل
: ‏حکومت کسی ادارے،شخص یااتھارٹی کی طرف سے صحافی کی کردارکشی،تشددیااستحصال سے تحفظ دےگی،بل
 ‏صحافی اپنےخلاف کردارکشی،تشدداوراستحصال پر14دن کےاندرکمیشن کوشکایت درج کرائےگا،بل
‏کسی صحافی کوآزادانہ طورپرپیشہ ورانہ امورنمٹانے کیلئے رکاوٹیں نہیں کھڑی کی جائیں گی،بل ‏صحافی کےذرائع کوخفیہ رکھنےکیلئے حکومت قانون کےذریعے تحفظ فراہم کرےگی، بل
‏صحافی کواس کےذرائع بتانے کیلئے نہ مجبورکیاجائےگانہ ہی
زبردستی کی جائےگی، بل
 ‏حکومت صحافیوں کوہراساں کرنےکےخلاف ان کےتحفظ کویقینی بنائےگی،بل

‏صحافیوں کی تربیت اوران کی انشورنس کیلئے جرنلٹس ویلفیئراسکیم شروع کی جائےگی، بل

‏جرنلسٹس ویلفیئراسکیم کےتحت ہرمیڈیامالک ایک جامع تحریری تحفظ پرمبنی پالیسی دینےکاذمے دار ہوگا، بل

‏صحافیوں کودھمکی دینے،تشددکرنےکااقدام فوری،موثرتفتیش اورپراسیکیوشن سےمستثنانہیں ہوگا،بل

‏وفاقی حکومت صحافیوں کےتحفظ کے لیے 7رکنی کمیشن قائم کرے گی، بل

‏صحافیوں کےتحفظ کےلیےکمیشن کاچیئرپرسن سپریم کورٹ کا سابق جج ہوگا، بل


‏کمیشن کے4ارکان پی ایف یو جےکےنامزد کردہ ہوں گے،بل


‏کمیشن میں رکن نیشنل پریس کلب کانامزدکردہ ہوگا، بل2020


‏کمیشن وفاقی اورصوبائی حکومتوں،انٹیلی جنس ایجنسیوں اورکسی بھی ادارے سےمعلومات لے سکاگا،بل


‏کمیشن گواہان کوطلب کرنےاوران سےحلف پر بیان لینے کا مجاز ہوگا، بل


‏صحافیوں کےتحفظ کیلئے کمیشن کوسول کورٹ کےبرابراختیارات حاصل ہوں گے، بل


‏کمیشن کوئی بھی معاملہ متعلقہ مجسٹریٹ کو پیش کرنےکامجازہوگا، بل2020


‏صحافیوں کےتحفظ کےایکٹ کا اطلاق مسلح تصادم،داخلی تصادم اوردورامن میں بھی ہوگا، بل


‏میڈیامالک ہرصحافی کی زندگی اورصحت کی انشورنس فراہم کرنےکےذمے دار ہوں گے، بل

انتخاب ۔۔۔سعدیہ ھما شیخ ۔ایڈوکیٹ

انتخاب ۔
سعدیہ ھما شیخ
۔۔۔۔
آج اردو زبان کا قومی دن ہے. 25 فروری 1948 کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیاگیا تھا. اردو زبان کے قومی دن پر پاکستانی قوم اسے بھی اچھے طریقے سے منائے.
از: سید ذکراللہ حسنیؔ.فیصل آباد
چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا​
گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا
اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے
عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی
جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں
ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا

سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو
ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس
لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو
بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے
جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

یہ ارضِ پاک صورتِ کشتی ہے دوستو!
اور اس میں بادبان ہے اردو زبان کا

لوگو! کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں
اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل
ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں
شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا

وسعت پذیر دامنِ اردو ہے اآج بھی
ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو
وہ دل ہے ، جسم و جان ہے اردو زبان کا

آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ
سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

پائے گا جلد منزلِ مقصود بالیقیں
جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

عزت سخنورانِ ادب کی اسی سے ہے
شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا
(از: شاعر علی شاعرؔ)

#اردو
#٢٥فروری_قومی_زبان_اردو
#یومِ_اردو_پاکستان٢٥فروری

پیر، 24 فروری، 2020

Good Morning All Friends.and Rooh e Asar News Teem


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 صبح بخیر زندگی🌷🌷

🌷🌷
*کہتے ہیں"معافی" اور "توبہ" کی توفیق بھی  مقدر والوں کو ملتی ہے.ورنہ آنکهوں پہ لوہے کے پردے اور کانوں میں سیسہ پگھلا دیا جاتا ہے اور سوچنے سمجهنے کی صلاحیتیں سلب کرلی جاتی ہے...!*

*لیکن ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺘﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ، اللّه ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ توبہ کا در ، ﺩﻋﺎ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﻭﺭ ﺭﺯﻕ ﮐﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ...!*

*نعمت كى ناشكرى زوال کا آغاز ہے*
*استغفار کى كثرت عروج کا آغاز ہے*
*استغفر اللّٰه سر بلندی کا وظیفہ ہے*
*الحمد اللّٰه انعام یافتہ بندوں کا ورد*

 *یا اللّٰه ہمیں اپنے ہدایت یافتہ اور انعام یافتہ بندوں میں شامل فرمائے...!*
*آمیــــــن_یا_رب_العالمین*





اتوار، 23 فروری، 2020

بھکّر (حسن چھینہ) عوامی خدمت محاذ کے کارکنوں کانوانی گروپ کو کھلا چیلنج سردار نزر عباس خان اور سردار رمضان خان نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سرداری کی باتیں کرنے والے نام نہاد لوگ سستی شہرت کے لیے محلہ سے باہر بیٹہھ کر نوانی گروپ کی اکثریت کا رونا رو رہے ہیں جو کہ سراسرزمینی حقائق کے خلاف ہے اگر سروے کرالیا جائے تو 99 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈھانڈلہ شہانی گروپ کے ہونگے ۔یہ ہمارا نوانی گروپ کے نام نہاد سرداروں کو کھلا چیلنج ہے جو باہر بیٹھ کر محلے کی سرداری کا دعوی کر رہے ہیں ۔اور انشاءاللہ عوامی خدمت محاذ اس الیکشن کی طرح اگلے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گا ۔۔


بھکّر (حسن چھینہ) عوامی خدمت محاذ کے کارکنوں کانوانی گروپ کو کھلا چیلنج
سردار نزر عباس خان اور سردار رمضان خان نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سرداری کی باتیں کرنے والے نام نہاد لوگ سستی شہرت کے لیے محلہ سے باہر بیٹہھ کر نوانی گروپ کی اکثریت کا رونا رو رہے ہیں جو کہ سراسرزمینی حقائق کے خلاف ہے اگر سروے کرالیا جائے تو 99 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈھانڈلہ شہانی گروپ کے ہونگے ۔یہ ہمارا نوانی گروپ کے نام نہاد سرداروں کو کھلا چیلنج ہے جو باہر بیٹھ کر محلے کی سرداری کا دعوی کر رہے ہیں ۔اور انشاءاللہ عوامی خدمت محاذ اس الیکشن کی طرح اگلے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گا ۔۔

کندیاں میانوالی ۔اختر ہاشمی سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے سٹاف اور پی ٹی آئی ورکر اور سبطین خان کے ہمراہ کندیاں جنگلات میں پودا لگا رہے ہیں۔ کندیاں جنگلات میں گزشتہ سالوں میں کڑوروں روپے کی لکڑی چوری ہوچکی ہے۔ لیکن کسی تبدیلی سرکار نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔



کندیاں میانوالی ۔اختر ہاشمی سے)
 وزیراعظم پاکستان عمران خان  اپنے سٹاف  اور پی ٹی آئی ورکر اور سبطین خان  کے ہمراہ کندیاں جنگلات میں پودا لگا رہے ہیں۔ کندیاں جنگلات میں گزشتہ سالوں میں کڑوروں روپے کی لکڑی چوری ہوچکی ہے۔ لیکن کسی تبدیلی سرکار نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

السلام علیکم 🍁صبح بخیر 💧

 ‏❤بسم الله الرحمن الرحيم
❤سبحان الله وبحمده سبحان الله العظیم
‏❤اللهم صلي على سيدنا محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين
❤ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم 
❤السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ زندگی بہت مختصر ہےاسے بدگمانی، دشمنی اور نفرتوں کے بیج بونے میں ضائع نہ کریں،کہ دنیاوآخرت میں یہ فصل کاٹنی بھی آپ ہی کو ہوگی۔
اللہ اور اس کے فرشتے ھر وقت اور ھر جگہ ہماری حفاظت کریں.
الله رب العزت آپ كو بے انتہا خوشیوں سے نوازے اور اپنے حفظ و امان ميں رکھے-
اللہ پاک ہمیں اور ہمارے اہل وعیال کوتاحیات‎تندرست، سلامت‎,شادآباد رکھے‎اورسلامتی عطافرمائے آمین یارب العالمین
 صبح بخیر۔ 

ظفراعوان۔

کندیاں (اختر ہاشمی )وزیراعظم عمران خان کے کندیاں آ مد پر پیر سید اقبال شاہ۔ اور صحافی برادری اور انتظامیہ کی کچھ تصویر ی جھلکیاں




کندیاں (اختر ہاشمی )وزیراعظم عمران خان کے کندیاں آ مد پر پیر سید اقبال شاہ۔ اور صحافی برادری اور   انتظامیہ کی کچھ تصویر ی جھلکیاں

میانوالی۔اختر ہاشمی سے ۔ ( تحصیل عیسی خیل ) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بڈار پر واقعی پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے جونواں کے اخلاق سے متاثر مقامی لوگوں اور دوران سفر بنوں لکی مروت سے آنے والے مسافروں نے کہا پٹرولنگ پولیس درہ تنگ اور پٹرولنگ پولیس کنڈل کے جوانوں سے ھم بہت خوش ہیں ایک تو اس خطرناک پہاڑی علاقے میں امن قائم ہوا بلکہ جرائم پیشہ لوگوں کا جینا حرام ہوا ہے ۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کے درہ تنگ چیک پوسٹ پر موجود جوانوں سے اور ترگ شریف کے رہائشی عطاء رسول شاہ اور اور کنڈل کے حوالدار صابر حسین شاہ جو کے حقیقی بھائی ہیں ان کے اور پٹرولنگ پولیس کنڈل کے اخلاق سے ہم بہت خوش ہیں مقامی لوگوں نے مزید کہا خیبرپختونخوا سے پنجاب کے سفر کے دوران یہ ہمارا اور بیمار مسافر وں بہت خیال رکھتے ہیں۔ گزشتہ عرصے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کنڈل پر حملہ کیا تھا ۔


میانوالی ۔..رپورٹ ۔اختر ہاشمی ۔۔۔
( تحصیل عیسی خیل.پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بڈار پر واقعی پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ  کے جونواں  کے اخلاق سے  متاثر مقامی لوگوں اور  دوران سفر   بنوں لکی مروت سے آنے والے مسافروں نے کہا
  پٹرولنگ  پولیس درہ تنگ اور پٹرولنگ پولیس کنڈل کے  جوانوں سے ھم بہت خوش ہیں
ایک تو اس خطرناک پہاڑی
 علاقے میں امن قائم  ہوا بلکہ جرائم پیشہ لوگوں کا  جینا حرام ہوا ہے ۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کے درہ تنگ چیک پوسٹ پر موجود جوانوں سے اور
 ترگ شریف کے رہائشی
عطاء رسول شاہ اور
 اور کنڈل  کے حوالدار صابر حسین شاہ  جو کے حقیقی بھائی ہیں ان کے  اور پٹرولنگ پولیس کنڈل کے اخلاق سے  ہم   بہت خوش ہیں مقامی لوگوں نے مزید کہا خیبرپختونخوا سے پنجاب کے سفر کے دوران یہ ہمارا اور بیمار مسافر وں بہت خیال رکھتے ہیں۔  گزشتہ عرصے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کنڈل پر حملہ کیا تھا ۔

میانوالی(اختر ہاشمی) گزشتہ دنوں میانوالی میں آ ل سرائیکی محفل مشاعرہ اور موسیقی پروگرام منعقد ہوا ۔جسکے آ ر گنائزار ۔سنگر عابد عطاء اور ایم عزیز لکی عمرفاروق خان تھے۔ اس میں سرائیکی وسیب کے نامور سنگر شخصیت اور شاعروں کی کافی تعداد شامل ہوئی ۔ .............محفل موسیقی میں سنگر امیر بھروں۔ وقاص موسیٰ خیلوی۔ اسلم شاہ ۔مسکین اللّٰہ خان۔ سنگر ملک اسد اللہ خان۔ ملک عرفان دلیوالی ۔ سنگر ساجد حسن ۔ کامران بلوچ اچھی خان ۔یاسر موسیٰ خیلوی ۔ عبد الستار زخمی کے شاگر شبیر ڈی سی شامل تھے اور شاعروں میں۔ زیبر شاہ زیبر ممتاز جعفری اختر مجاز اختر ہاشمی کندیاں نے خوب داد وصول کی۔ محفل کے اختتام پر مہمان خصوصی۔ جناب سید رسول ۔ایوب نیازی ۔خضر خان شہباز خیل۔ کوثر حیات خان عابد اترء ۔ یاسر موسیٰ خیلوی نے تمام مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے۔








میانوالی(اختر ہاشمی)
 گزشتہ دنوں میانوالی میں آ ل سرائیکی محفل مشاعرہ اور موسیقی پروگرام  منعقد ہوا
 ۔جسکے

 آ ر گنائزار ۔سنگر عابد عطاء اور ایم عزیز لکی عمرفاروق خان تھے۔
اس میں سرائیکی وسیب کے نامور سنگر  شخصیت اور شاعروں کی کافی تعداد شامل ہوئی ۔ محفل موسیقی میں سنگر امیر بھروں۔ وقاص موسیٰ خیلوی۔ اسلم شاہ ۔مسکین اللّٰہ خان۔ سنگر ملک اسد اللہ خان۔ ملک عرفان دلیوالی ۔ سنگر ساجد حسن ۔  کامران بلوچ
اچھی خان ۔یاسر موسیٰ خیلوی ۔ عبد الستار زخمی کے شاگر شبیر ڈی سی  شامل تھے
 اور شاعروں میں۔ زیبر شاہ زیبر ممتاز جعفری  اختر مجاز
 اختر ہاشمی کندیاں  نے خوب داد وصول کی۔ محفل کے اختتام پر
مہمان خصوصی۔ جناب سید رسول ۔ایوب نیازی ۔خضر خان شہباز خیل۔  کوثر حیات خان عابد اترء ۔ یاسر موسیٰ خیلوی  نے تمام مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

(میانوالی کندیاں۔ اختر ہاشمی سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان آ ج کندیاں جنگلات تشریف لائے ۔۔۔۔

(میانوالی کندیاں۔ اختر ہاشمی سے)
وزیراعظم پاکستان عمران خان
 آ ج کندیاں جنگلات تشریف لائے
محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہدیداروں نے اور جناب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
 سبطین خان ۔  ببلی خان۔ ایم پی اے  جناب امجد علی خان
 نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوان نسل جنگلات کا خیال کریں  ۔جنگل میں اعلی نسل کی بیڑیاں کے درختوں  لگا رہے ہیں جن سے خالص شہد ملے گا  ۔ انگریزوں نے جاتے وقت جو جنگلات ہمارے  حوالے کیا تھا
آ ج ایسا  کچھ نہیں ۔ پاکستان واحد ملک ہے جس کو جنگلات کی اہمیت کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

پتوکی /تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ۔ رپورٹ ۔نوید بھٹی پتوکی

پتوکی /تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات

پتوکی / دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر  تاجر وقاص الیکٹرونکس والے سے 9 لاکھ روپے کی نقدی ،ایک لیپ ٹاپ،موبائل فون  چھین کر فرار ہوگئے

پتوکی /  یہ واردات وقاص الیکٹرونکس والوں کے ساتھ  گھر جاتے ہوئے پیش آئی

پتوکی /سی سی وی فوٹیج آفتاب  نیوز نے حاصل کرلی

نوید بھٹی پتوکی

ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ اور اے سی بھکر کی تاجران عوام دوستی کو مدنظر رکھتے ھوے۔ انجمن تاجران صدر رانا مدثر کے تعاون سے ,آج کے دن 23.02.2020انشاءاللہ الرحیم ارشد خان خٹک کریانہ سٹور یوسف شاہ بہل روڈپر آٹا 20کلو کا تھیلا 805سے 792روپے فروخت کیا جارہاہے وزیراعظم عمران خان کی وژ ن کے مطابق حکومتی ریٹ سے 13روپے_,کم میں آج کے دن فروخت کیا جارہا قدم بڑھاو عمران خان ھم تمھارے ساتھ ھے ۔رپورٹ حسن چھینہ




ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ اور اے سی بھکر کی تاجران عوا م

دوستی کو مدنظر رکھتے ھوے۔ انجمن تاجران صدر رانا مدثر کے تعاون سے ,آج  کے دن 23.02.2020انشاءاللہ الرحیم ارشد خان  خٹک کریانہ سٹور یوسف شاہ بہل روڈپر آٹا 20کلو کا تھیلا 805سے 792روپے فروخت کیا جارہاہے  وزیراعظم عمران خان کی وژ ن کے مطابق حکومتی ریٹ سے 13روپے_,کم میں آج کے دن  فروخت کیا جارہا   قدم بڑھاو عمران خان ھم تمھارے ساتھ ھے ۔
بھکر/ قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئے

بھکر: شہر کے قدیمی پیر بہار شاہ اور سردار بخش آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گئے ۔

قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث کتوں نے یہاں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

آوارہ کتوں نے کئی قبریں کھود ڈالی ہیں۔ شہری

آوارہ کتوں نے قبروں سے میتیں اور کفن بھی نکال کر بے حرمتی کی ہے۔ شہری

انتظامیہ کو بارہا مرتبہ کاروائی کیلئے درخواستیں دے چکے ہیں۔ شہری

میونسپل کارپوریشن والے یہاں گند پھیکنتے ہیں جس کی وجہ سے کتے یہاں بسیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ شہری

ضلعی انتظامیہ فی الفور قبرستان کے گرد چار دیواری تعمیر کروائے۔ شہری

سکھر/پنوعاقل(اسداللہ-بیورو چیف) ڈی آئی جی شہید عبدالعزیز بلو والی بال شوٹنگ ٹورنامینٹ کا آج فائنل میچ ہوگیا ۔



سکھر/پنوعاقل(اسداللہ-بیورو چیف)پنوعاقل: ہر سال کی طرح دسویں سال بھی ڈی آئی  جی شہید عبدالعزیز بلو والی بال شوٹنگ ٹورنامینٹ کا آج فائنل میچ ہو چکا،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی پنوعاقل کا ایم پی اے جام  اللہ ڈاریجو،صوبائی منسٹر آف سنڈہ اینٹی کرپشن نے چیف گیسٹ طور پر  شرکت کر کے جام اکرام اللہ ڈاریجو کو سنڈہ کی ثقافت طور ٹوپی اور اجرک پہنایہ گیا۔جام اکرام اللہ ڈاریجو نے اس وقت ٹورنامینٹ میں کامیاب ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ کیش انعام دیا اور بمقابلہ ٹیمز کو پچہاس ہزار کیش انعام دیا۔

سکھر/پنوعاقل:(اسداللہ-بیورو چیف)پنوعاقل نیو سنڈہ رائیس مل پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائے اینڈ پرائزز سکہر ظفر انڈھڑ اور اسسٹنٹ مختیارکار روینیو اظہر چاچڑ کی قیادت میں چھاپے کے دوراں ہزاروں من کے تعداد میں چاول کی بوریاں برآمد کی گئی اور گودام رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث غیر قانونی طور پر چاول کے اسٹاک کرنے پر رائیس مل کو ڈپٹی کمشنر سکہر کے حکم پر سیل کر دیا گیا.


سکھر/پنوعاقل:(اسداللہ-بیورو چیف)پنوعاقل نیو سنڈہ رائیس مل پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائے اینڈ پرائزز سکہر ظفر انڈھڑ اور اسسٹنٹ مختیارکار روینیو اظہر چاچڑ کی قیادت میں چھاپے کے دوراں ہزاروں من کے تعداد میں چاول کی بوریاں برآمد کی گئی اور گودام رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث غیر قانونی طور پر چاول کے اسٹاک کرنے پر رائیس مل کو ڈپٹی کمشنر سکہر کے حکم پر سیل کر دیا گیا.

بھکر (حسن چھینہ سے )علی مدثر کھوکھر کو P.S.P.بھکّر کا کردیا گیا ۔۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک اللہ نواز ایڈوکیٹ ملتان ۔مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ۔ملک جاوید حسین چنڑ ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن۔کی بکھر آمد کے موقع پر علی مدثر کھوکھر نے شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ملک اللہ نواز ایڈوکیٹ نے علی مدثر کھوکھر کو ضلع بھکر کا صدر منتخب کر دیا ۔۔۔جس پر اہل علاقہ دوستوں رشتہ داروں نے علی مد


بھکر (حسن چھینہ سے )علی مدثر کھوکھر کو P.S.P.بھکّر  کا کردیا گیا ۔۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک اللہ نواز ایڈوکیٹ ملتان ۔مرکزی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ۔ملک جاوید حسین چنڑ ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن۔کی بکھر آمد کے موقع پر علی مدثر  کھوکھر نے شاندار استقبال کیا ۔
اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان  سرائیکی پارٹی ملک اللہ نواز ایڈوکیٹ نے علی مدثر کھوکھر  کو ضلع بھکر کا صدر منتخب کر دیا ۔۔۔جس پر اہل علاقہ دوستوں رشتہ داروں نے علی مدثر  کو مبارکباد پیش کی ۔

ہفتہ، 22 فروری، 2020

سیالکوٹ: سمبڑیال کے نواحی گاؤں جیٹھکے میں لڑکی کے والدین کا انوکھا جہیز, سیالکوٹ: دولہے اور اُسکی فیملی کو دو عمرہ ٹکٹ ،7لاکھ روپے نقدی سلامی ، سیالکوٹ: 6موٹر سائیکل ،دو خرگوش،دواونٹ اور اونٹنی ،دو گائے ،دوبھینسیں ،دو بھیڑیں اور 2بچھڑے،دو سیالکوٹ:بکریاں ، دو بطخیں، دومرغیاں اور انکی رکھوالی کیلئے کتوں کا جوڑا بھی ساتھ دیا گیا، سیالکوٹ: باراتیوں کو مختلف قسم کی سلامیاں اور تحفے, سیالکوٹ: 350بریاتیوں کوایک ایک جائے نماز ، قرآن پاک اور ایک ایک سوٹ بھی ساتھ دیا گیا, سیالکوٹ: بارات ستراہ کے نواحی علاقہ مرہانے سے آئی تھی سیالکوٹ: انوکھا جہیز ملنے پر دلہا محمد سلیم خوشی سے نہال,

سیالکوٹ: سمبڑیال کے نواحی گاؤں جیٹھکے میں لڑکی کے والدین کا انوکھا جہیز,

سیالکوٹ: دولہے اور اُسکی فیملی کو دو عمرہ ٹکٹ ،7لاکھ روپے نقدی سلامی ،

سیالکوٹ: 6موٹر سائیکل ،دو خرگوش،دواونٹ اور اونٹنی ،دو گائے ،دوبھینسیں ،دو بھیڑیں اور 2بچھڑے،دو

سیالکوٹ:بکریاں ، دو بطخیں، دومرغیاں اور انکی رکھوالی کیلئے کتوں کا جوڑا بھی ساتھ دیا گیا،

سیالکوٹ:  باراتیوں کو مختلف قسم کی سلامیاں اور تحفے,

سیالکوٹ: 350بریاتیوں کوایک ایک جائے نماز ، قرآن پاک اور ایک ایک سوٹ بھی ساتھ دیا گیا,

سیالکوٹ: بارات ستراہ کے نواحی علاقہ مرہانے سے آئی تھی

سیالکوٹ: انوکھا جہیز ملنے پر دلہا محمد سلیم خوشی سے نہال,

روح عصر نیوز //کی ٹیم