Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 16 اپریل، 2020

گئی گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم) گھوٹکی میں چند دن پہلے تبلیغ جماعت کے179 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 116 افراد میں کوروناوائرس کی رپورٹ مثبت آ

گھوٹکی(رپورٹ اقبال انجم)  گھوٹکی میں چند دن پہلے تبلیغ جماعت کے179 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 116 افراد میں کوروناوائرس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی غزالی پبلک اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گٸے179افراد کے کورونا ٹیسٹ  لیٸے گٸے تھے  جن میں سے 116 افراد میں کورونا کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ خالد سلیم نے بتایا ہے کہ تبلیغ جماعت کے179 افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن سے 116 افراد کی کوروناوائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ضلع گھوٹکی میں جن افراد میں کورونا پازیٹو پائی گٸی ہے ان میں ایک بھی مقامی افراد نہیں ہے بلکہ یہ سب تبلیغی جماعت  سے تعلق رکھتے ہیں اور تبلیغ  کرنے کے سلسلہ میں  آئے ہوئے تھے اور ان تمام  افراد کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ کے پی کے،  کے مختلف شہروں سے ہے ان کو شک کی بنیاد پر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا اور ان کے ٹیسٹ لیے گئے تھے آج ان کی رپورٹ آ گئی ہے گھوٹکی ضلعی کی عوام سے اپیل ہے کہ حکومت ہدایات پر عمل کریں کوروناوائرس سے صرف احتیاط سے ہی بچا جا سکتا ہے اردگرد نظر رکھیں کسی میں اگر کوروناوائرس کی علامات پائی جائیں تو فوراً انتظامیہ سے رابطہ کریں گھروں میں رہیں سینیٹائزر، فیس ماسک استعمال کریں اور سوشل ڈسٹینس کا خیال رکھیں

کوئی تبصرے نہیں: