Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

پیر، 20 اپریل، 2020

بھکّر /ظفر اعوان /ضلع بھکر کے علمائے کرام و مشائخ کیساتھ ایک مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ کے زیر صدارت انکے آفس کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر

بھکر(ظفر اعوان )حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کی بدولت ملکی سطح پر رونما ہونیوالے غیر معمولی حالات کے پیش نظر رمضان المبارک کے معتبرک مہینہ میں عبادات جیسے مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے ملک بھر کے جید علمائے کرام و مشائخ کے اعلی سطح کے اجلاس میں متفقہ طور پر جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے حوالہ سے ضلع بھکر کے علمائے کرام و مشائخ کیساتھ ایک مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ کے زیر صدارت انکے آفس کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر
،علمائے کرام ومشائخ حضرات،ممبران امن کمیٹی اور انجمن تاجران کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے ماہ رمضان میں عبادات کی ادائیگی کیلئے حکومت پاکستان کیجانب سے جید علمائے کرام و مشائخ کی مشاورت سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی ضلع میں کامل پیروی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مساجد میں باجماعت نمازادا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بتائی جانیوالی احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کیا جائے تاکہ ہمارے ان اقدمات کی بدولت دوسروں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔اجلاس سے رانا آفتاب احمد،سید سکندر رضا نقوی،مولانا عبدالرحیم رضوی،صاحبزادہ منصور سلطان،مفتی ظفر اقبال،بشیر حسین سیال،قاری عبدالشکور اور صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر جید علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے حکومت پاکستان کیساتھ اعلی سطحی مشاورتی اجلاس میں رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی کے ضمن میں جاری کردہ متفقہ طور پر ضابطہ اخلاق کی ہم اس پلیٹ فارم سے تائید کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔اجلاس میں علمائے کرام و مشائخ کی جانب سے مزید مفید تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے لااینڈ آرڈر کے حوالہ سے علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی پرامن فضا کو حسب روایت برقرار رکھنے میں آپ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ آپسی تعلقات کو اس بابرکت مہینہ میں مزید مستحکم بناکر بیرونی شرپسندی کا قلع قمع یقینی بنایا جاسکتا ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اجلاس کے اختتام پر کورونا وائرس سے نجات اور ملکی سالمیت کیلئے خصوصی طور دعا کی گئی #

کوئی تبصرے نہیں: