Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 17 اپریل، 2020

اٹک (ملک نوید ممتاز )کورونا وائرس،گندم خریداری،احساس کفالت پروگرام اور دیگر انتطامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔سیکر ٹر ی زکوۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے اجلاس کی صدار ت کی



اٹک17  (ملک نوید ممتاز )کورونا وائرس،گندم خریداری،احساس کفالت پروگرام اور دیگر انتطامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔سیکر ٹر ی زکوۃ و
عشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے اجلاس کی صدار ت کی

۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حسنات احمد نے شرکت کی۔اس موقع پر گندم خریداری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ شروع میں گندم خریداری کا ہدف 2507میٹرک ٹن تھا،جو ترمیم کے بعد 2786میٹرک ٹن ہوگیا۔نئے ہدف کے مطابق اٹک کے لیے 200میٹرک ٹن،حضرو50،حسن ابدال 100،فتح جنگ 1500،بسال(جنڈ)50،پنڈگھیب100 اور چونترا (جنڈ)786میٹرک ٹن ہے۔اب تک 31درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور باردانہ 20اپریل سے جاری کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سال گندم خریداری کی قیمت 1400روپے فی من مقرر کی ہے،جبکہ ڈیلوری چارجز 9روپے فی بیگ ہونگے۔ اٹک میں اس وقت 39فلور ملز اور13چکیاں ہیں۔گندم کی سمگلنگ روکنے کے لیے 6چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جن میں اٹک خورد میں 1،حسن ابدال 2،حضرو 2اور جنڈ میں 1شامل ہے۔کورونا وائرس کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع اٹک میں اس وقت تک کورونا وائرس کے 20افراد آئے جن میں سے 2 ہلاک ہوئے اور 18افراد قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں،جن کی مجموعی صحت بہتر ہے۔104افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے اور58افراد کے نتائج کا انتظار ہے۔ضلع اٹک میں 14 قرنطینہ سنٹرز ہیں اور ان سنٹرز پر 1073افراد کو رکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کورونا وائرس اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 78بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جس میں تمام طبی سہولیات مہیاکردی گئی ہیں۔موجودہ حالات میں 12ہزار فوڈ ہیمپرز اٹک کی عوام میں تقسیم کیے گئے۔احساس کفالت پروگرام کے تحت 11ہزار افراد میں 15کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔سیکٹری زکوۃ و عشر پنجاب عالمگیر احمد خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف کیے گئے مجموعی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے ضلع اٹک کی عوام کو ریلیف حاصل ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں: