Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

      ایس ایچ او سٹی بھکر ملک اختر بگا نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔62 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار//۔رپورٹ//حسن چھینہ


ایس ایچ او سٹی بھکر ملک اختر بگا نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔62 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر فیصل گلزار کی ہدایات پر بھکر پولیس حالیہ لاک ڈاؤن صورتحال میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کی سرکوبی کیلئے بھی پوری طرح متحرک اور فعال ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او سٹی بھکر ملک اختر بگا نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔ ملزم طارق اقبال شیخ  ولد محمد اقبال  سکنہ محلہ نواب خان نے ایک خستہ مکان میں شراب کی بھٹی لگا رکھی تھی۔ ریڈ کے دوران موقع سے 62 لیٹر شراب، کشید کرنے کے آلات اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: