Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 7 اپریل، 2020

اوباڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک) اوباڑو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث غریب دہاڑی دار طبقہ شدید متاثر، پاکستان ملک فاؤنڈیشن صوبائی صدر سندھ سیٹھ محمد ملک اقبال کیجانب سے 500 سے زائد غریب مستحق دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم۔۔۔ اوباڑو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اوباڑو اور اسکے گردو نواح کے علاقے میں غریب دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہے، سندھ حکومت یا منتخب نمائندوں کی جانب سے غریب دیہاڑی دار طبقے کو تاحال کسی قسم کی امداد فراہم نہ کی جاسکی جس کے باعث غریب خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کا سفر گزر کرنا مشکل ہو گیا ہے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اوباڑو کی سماجی سیاسی شخصیت پاکستان ملک فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر سندھ سیٹھ محمد اقبال ملک، اور سیٹھ جاوید انور ملک کی جانب سے اوباڑو رونتی و دیگر علاقوں میں غریب مستحقین دیہاڑی دار طبقے میں 500 سے زائد راشن پیک شب کی تاریکی میں تقسیم کیےگئے،پاکستان ملک فاؤنڈیشن صوبائی صدر سندھ سیٹھ محمد اقبال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم غریب مستحق دیہاڑی دار طبقے ساتھ ہیں 500 سے زائد راشن تقسیم کیے گئے ہیں،مزید راشن اگلے ہفتہ تقسیم کیے جائے گا،سیٹھ محمد اقبال ملک نے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آگے آئے اور اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کریں،اس موقع پر وائس چیئرمین رونتی محمداسلم ملک بھی موجود تھے،پاکستان ملک فاؤنڈیشن بھائیاڑو رونتی کی ٹیم، نزیر احمد ملک،محمدعلی ملک،عمران ملک،عابد شاہین ملک،جہاں زیب ملک،صادق ملک، عدنان ملک،عمیر اسلم ملک، ادریس ملک، آصف ملک، و دیگر نے غریب مستحق خاندانوں کو گھر گھر راشن پہنچایا


کوئی تبصرے نہیں: