Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

منگل، 28 اپریل، 2020

ادبا تعارفی سلسلہ تعارف: محترمہ سعدیہ ہماشیخ ۔۔

ادبإ کا تعارفی سلسلہ

تعارف:
محترمہ سعدیہ ہما شیخ

آج آپکی ملاقات کرواتے ہیں بہت ہی مشہور و معروف  شخصیت سے جو شاید ہمارے خیال میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔
آپ پیشے سے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ  بہت اچھی مضمون نگار، کہانی مصنفہ،شاعرہ اور آپ کو اب تک ادبی خدمات پر ملنے والے بہت سے ایورڈز سے نوازا جا چکا ہے۔۔۔
تو آٸیے ملتے ہیں محترمہ سعدیہ ہما شیخ صاحبہ سے۔۔۔

والدہ چاچو پھپھو اور ماموں کی کاوشوں کا نتیجہ مرا نام
قلمی نام نہیں اصلی نام سے ہی لکھا
سعدیہ ہما صاحبہ 26 جنوری کو سرگودھا میں پیدا ہوٸیں۔۔
آپ کے والد محترم کا نام مجید احمد ہے۔۔۔
آپ اپنے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہتی ہیں۔۔
والدین کی خوبی
ہر خواہش پوری کی اور دنیاوی تعلیم سے پہلے دینی تعلیم کا خیال کیا۔۔۔
خراج تحسین۔
ہر ایک لب پہ ہے جو مرا نام.....ان کے نام
جو مرے دل میں ہے سب احترام......ان کے نام
خدا کے بعد جنہوں نے مجھے زباں دی ہے
اسی زباں سے نکلا کلام......ان کے نام
انہیں کے نام سے پہچان ہے ہما میری
میرے خلوص و محبت ودوام.....ان کے نام

سعدیہ ہما اپنے اساتذہ  کے بارے میں کہتی ہیں۔۔
سب سے پہلے استاد توطقاری صاحب تھے اور وہ بہت سخت مزاج تھے
بہترین اساتذہ میں لاء کالج کے پرنسپل ظفر علی نصیر چیمہ اور سجاد نیازی ہیں
اور اسکالر نگہت ہاشمی جنہوں نے قران کی محبت دل میں ڈالی۔۔۔
محترمہ سعدیہ ہما شیخ کی تعلیم۔۔
بی ایس سی ایم اے پول سائنس
ایم اے پاک سٹڈیز
ڈپلومہ ان اسلامک ایجوکیشن
ایل ایل بی
اور آپ اس وقت وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں۔۔۔
سعدیہ ہما صاحبہ  اپنی بہترین اور اعلیٰ کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈ کے بارے میں کہتی ہیں۔۔
ایوارڈز تو الحمداللہ بہت ہیں اور شاباشی بھی
بی ایس سی کے دوران دو دفعہ مجھے پی ٹی وی پر بلایا گیا میں اپنے کالج کی اور شہرکی پہلی کراٹے لیڈی انسٹکٹر تھی اور کرکٹ باسکٹ بال لان ٹینس کی پلیر اور یونین کی صدر اس کے ساتھ بیسٹ ڈیبیٹر۔
پاک نوبل ایوارڈ۔
امن گولڈ میڈل۔
ماہنامہ پاکیزہ سے چھ ایوارڈز۔
ماہنامہ ریشم سے دو ایوارڈ۔
بیسٹ شاعرہ 2018،2019۔
نظر یہ پاکستان ایوارڈ
آل پاکستان مضمون نویسی ایوارڈ۔
فروغ ادب ایوارڈ۔
پاکستان ایوارڈ۔
ایوارڈ براے صحافتی و ادبی خدمات۔
ایکسیلنٹ ایوارڈ2020
تمغہ براے حسن کارکردگی۔۔۔

سعدیہ ہما صاحبہ کی
بچپن سے ہی آپکی  دوست آپکی کتابیں ہیں آپ کو کسی کی ضرورت محسوس نہیں ہوٸی اور نہ وقت ملا دوستیاں پالنے کا۔۔۔
سعدیہ ہما صاحبہ شادی شدہ ہیں اور ازدواجی زندگی کے بارے میں کہتی ہیں۔۔۔۔۔
روۓ زمین پر جو پہلا رشتہ بنا وہ میاں بیوی کا تھا اگر نیک نیتی سے نبھایا جاے تو یہ سب رشتوں پر بھاری ہے اس کی اہمیت کے لئے اتنا ہی کہوں گی کہ جنت میں بھی یہی رشتہ ہو گا
مرے شوہر کی خامی رات دیر تک باہر رہنا اور دیر تلک سونا
خوبی دوسروں کی مدد اور رشتے داروں کی خبر گیری
محترمہ کی موجودہ مصروفیات۔۔۔
ہای کورٹ کی وکالت
شاعری کہانیاں اور کالم نگاری مستقبل ميں بھی یہی کریں گے اور اب قرآن پاک لکھ رہی ہوں۔۔۔۔

آپ کی پسندیدہ کتابیں۔۔
 راجہ گدھ،شہاب نامہ،انسان،شیطان،خالی گھر،شکست آرزو،چلمن گڈریا،چلتے ہو تو چین کو چلیے،پیار کا پہلا شہر،ٹھنڈا گوشت۔۔۔

سعدیہ ہما صاحبہ کےپسندیدہ لکھاری اور شعراۓ کرام۔۔۔
اشفاق احمد،علیم الحق حقی،محی الدین نواب، سعادت حسن منٹوڈ عصمت چغتاٸی، ممتاز مفتی،اقبا ل بانو،عقیلہ حق اور باقی اچھا لکھنے والے شعراءکرام

اپنے پڑھنے والوں کو نصیحت۔۔۔۔
عرض ہے کہ اپنی نسلوں کی بقإ کے لئے خود کو دین اسلام سے جوڑیں کیونکہ اسلام ہی وہ واحد چھتری ہے جو ہماری نسلوں کو بے حیاٸی کے طوفان سے بچا سکتی ہے۔۔
محترمہ حوصلہ کے بارے میں کہتی ہیں۔۔۔
حوصلہ ماشاء اللّٰہ بہت سے لوگوں کا حوصلہ بن گیا ہے اور بہت ضرورت تھی راٸٹرز کے لیے کسی ایسی تنظیم کی جس سے انا مجروع نہ ہو ہاں اسے شعبدہ بازوں سے دور رکھیں

کوئی تبصرے نہیں: