Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعرات، 9 اپریل، 2020

اوباڑو(رپورٹ اقبال انجم ملک) اباوڑو رینی کنال کے قریب شاہ پور معزہ میں بااثر شخص کے کہنے پر کوٹ سبزل پولیس کا محنت کش کے گھروں پر حملہ قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اہل۔خانہ سراپا احتجاج متاثرہ خاندان کا ڈی پی او رحمیارخان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے علاقہ رینی کنال کے قریب شاہ پور معزہ میں بااثر شخص غلام حسین سومرو،احمدد دین چاچڑ، مصری چاچڑ کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کوٹ سبزل پولیس کے زور پر محنت کش احمد دین چاچڑ اور مصری چاچڑ کے گھروں پر حملہ کردیا، متاثرہ خاندان نے کوٹ سبزل پولیس اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر غلام حسین سومرو اور یاسین سومرو ہماری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ماہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی کوٹ سبزل ایس ایچ او سے مل کر ہمارے گھروں پر حملہ کردیا اور قیمتی سامان لے گئے زرعی زمین کی رجسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے غریب لوگ ہیں کوئی سننے والا نہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا بچے خواتین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مظاہرین نے ڈی پی او رحیمیار خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے ایس ایچ او کوٹ سبزل اور بااثر افراد غلام حسین سومرو یاسین سومرو کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کریں۔۔۔


کوئی تبصرے نہیں: