Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

جمعہ، 17 اپریل، 2020

اوباڑو( رپورٹ اقبال انجم ملک) اباوڑو کے کھمبڑا تھانے کے ایس ایچ او کو رشوت نا دینے پر روڈ حادثے میں گرفتار مزدہ ڈرائیور عمران میرانی پر سخت تشدد کیا جو اس وقت اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے والدین کو بیہوشی کے دورے.

اوباڑو( رپورٹ اقبال انجم ملک)  اباوڑو کے کھمبڑا تھانے کے ایس ایچ او کو رشوت نا دینے پر روڈ حادثے میں گرفتار مزدہ ڈرائیور عمران میرانی پر سخت تشدد کیا جو اس وقت اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے والدین کو بیہوشی کے دورے.
تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے قریب مریدشاخ کھمبڑا تھانے کی حدود میں چھ دن قبل روڈ حادثہ ہوا تھا پولیس تشدد کا شکار ڈرائیور عمران میرانی کے مزدہ کی زد میں راہگیر اللہ بخش چاچڑ آ کر جانبحق ہو گیا تھا جس کے بعد جانبحق افراد کے لواحقین نے ڈرائیور عمران میرانی کو کھمبڑا پولیس کے حوالے کیا تھا جسکو پولیس نے لاک اپ میں بند کر کے اس پر مقدمہ درج کر لیا تھا
پوليس تشدد کا نشانہ بننے والے ڈرائیور عمران کے والد امیر بخش میرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے راوں ماہ گزشتہ گیارہ تاریخ کو صادق آباد مریدشاخ لنک روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اللہ بخش چاچڑ فوت ہو گئے تھے جس کے بعد کھمبڑا پولیس نے میرے بیٹے کو گرفتار کر کے لاک اپ حوالے کر دیا تھا میں اس سے لاک اپ میں ملا بھی تھا وہ بلکل ٹھیک تھا اس کے بعد اس پر مقدمہ درج کیا گیا مجھے ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا اربيلو بنگوار نے بلایا اور کہا کہ چالیس ہزار دو ورنہ رات تمھارے بیٹے سے تفتیش کی جائے گی میں نے اس کی منت سماجت کی کہا کہ میں نہایت غریب ہوں میں نے اسے دس ہزار بھی دیئے عمران کو رات کی روٹی بھی تھانے لاک اپ پر پہنچائی وہ بھی اس نے کھائی اچانک رات کو ساڑھے گیارہ بجے تھانے سے کسی اہلکار کا فون آیا کہ آپ کا بیٹا سیریس ہے جلدی آؤ اسے اسپتال لے کر جاؤ جب میں تھانے پر پہنچا تو دیکھا کہ میرا بیٹا عمران پولیس موبائیل کے فرش پر نیچے پڑا ہے اور اس کے منہ سے خون نکل رہا ہے میں وہاں بیحوش ہوگیا اور رشتيداروں نے میرے بیٹے کو رحیمیارخان اسپتال منتقل کر دیا جہاں اب وہ آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث اس کو شدید اندرونی چوٹیں آئیں ہیں پولیس نے میرے بیٹے کو دن دو بجے گرفتار کیا جسے میں لاک اپ پر متعدد بار مل بھی آیا تھا اور رات کے ساڑھے گیارہ بجے مجھے اسپتال لی جانے کے لیے بلایا جاتا ہے اگر مجھے علم ہوتا کہ ایس ایچ او اربيلو بنگوار کو چالیس ہزار رشوت نا دینے کا یہ انجام ہوگا تو میں بھیک مانگ کر بھی اسے رشوت پوری کر دیتا کل ایس ایس پی گھوٹکی فرخ علی لنجار تھانے پر انکوائری کے لیے آئے انھوں نے کہا کہ آپ کے لڑکے کو چاچڑ برادری کے لوگوں نے تشدد کیا ہے آپ ان پر مقدمہ درج کرائیں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے عمران کے والد امیربخش میرانی نے میڈیا کے تسلسل سے حکومت وقت اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ، آر پی او سکھر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رشوت نا دینے کے جرم میں میرے بیٹے کو ایس ایچ او کھمبڑا نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جسکی زندگی خطرے میں ہے تشدد میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے.
دوسری طرف سے کھمبڑا تھانے کی پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ تشدد ہم نے نہیں کیا عمران کا جب ایکسیڈنٹ ہوا تھا تب وہاں فوت ہونے والے اللہ بخش چاچڑ کے برادری کے مشتعل افراد نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا رات کو لاک اپ میں اسے تکلیف ہوئی تو اس کے والد کو بلا کر اسپتال لے جانے کا کہا تھا

کوئی تبصرے نہیں: