Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

اتوار، 12 اپریل، 2020

ایک جملے کے لطائف ///انتخاب ظفر اعوان

_*ایک جملے کے لطائف*_

*ہر آدمی اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس کی بیوی اس کو سمجھتی ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں ہوتا جتنا اس کی ماں اس کو سمجھتی ہے۔*

*ہر عورت اتنی بری نہیں ہوتی جتنی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو میں نظر آتی ہے اور اتنی اچھی بھی نہیں ہوتی جتنی فیس بک اور واٹس اپ پر نظر آتی ہے۔*

*آج کل ‎صابن کےاشتہارت دیکھ کرسمجھ نہیں آتی کہ انہیں کھانا ہے یا ان سے نہانا ہے دودھ،بادام اور انڈے سے بنا بس ذرا سا (LUX)۔*

*شوگر کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ میٹها کهانا پینا تو کیا میٹھا بولنا بهی چهوڑ گئے ہیں۔*

*اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے سچا پیار کرتے ہیں اور "سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے"۔*

*اگر سلاد کھانے سے وزن کم ہوتا تو ایک بھی بھینس موٹی نہ ہوتی۔*

*کچھ شادی شدہ افراد گھر میں بیوی سے ٹھڈے کھا کہ باہر دوستوں سے کہتے ہیں آج میں بھینس کے پائے کھا کر آیا ہوں۔*

*بےشک دکھ ، حالات اور بیوٹی پارلر انسان کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔*

*کچھ خواتین کو کچھ یاد رہے نہ رہے یہ ضرور یاد رہتا ہے کہ ہماری ایک پلیٹ اس کے ہاں گئی تھی ایک پلیٹ اس کے یہاں گئی تھی ابھی تک واپس نہیں آئی۔*

*سیلفی کی ابتدا کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں. فیس بکی علماء اسے علامہ اقبال کی ایجاد قرار دیتے ہیں ان علماء نے خودی اور سیلفی کا یہ تعلق حال ہی میں دریافت کیا ہے۔*

*کچھ لوگوں کی شکل تو بس دال چاول جیسی ہوتی ہے جب کے نخرے بریانی جیسے۔*

*آج بہت غور و فکر اور ادراک کی گہرائیوں جاکر دریافت ہوا ہے کہ ناک کو الٹا لکھیں تو کان بنتا ہے۔*

*شکر ہے شوہر عام طور پر خوبصورت ہوتے ہیں ورنہ سوچیں اس مہنگائی میں دو لوگوں کا بیوٹی پارلر کا خرچا کتنا بھاری پڑتا۔*

*لوگ پتہ نہیں کیسے پرفیکٹ لائف گزار لیتے ہیں ہمارے تو ناشتے میں کبھی پراٹھا پہلے ختم ہوجاتا ہے اور کبھی انڈا۔*

*ہم پاکستانی واحد قوم ہیں جو کہتے ہیں بھائی ایک ٹھنڈی Cold Drink تو دینا ۔*

*ایک نئی تحقیق کے مطابق، سکون صرف اس گھر میں ہوتا ہے جہاں ایک سے زیادہ چارجر موجود ہوں۔*

*اکثر اوقات ہمارا انٹرنیٹ ایسا چلتا ہے جیسے شادی کے دن دلہن لہنگا پکڑ کر چلتی ہے ۔*

*شادی کے بعد ہمیں سمجھ آئی کہ ہیرو ہیروین کے ملتے ہی فلم ختم کیوں کر دیتے ہیں۔*

*اگر ماں باپ بیٹے کو مولوی بنانے کی کوشش کریں اوربیٹا شاہ رخ خان بننا چاہے تو وہ عامر لیاقت بن جاتا ہے۔*

*جو بیوی اپنے شوہر کی ساری غلطیاں معاف کر دیتی ہے وہ بیوی صرف ڈرامے کی آخری قسط میں پائی جاتی ہے۔*

*اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو غلطی کر کے شوہر کو معاف کر دیتی ہے۔*

*اگر بیوی سے کوئی غلطی ہو جائے تو غلطی ہمیشہ غلطی کی ہی ہوتی ہے۔*

*آج کل کے ‏چھوٹے بچوں کو کوئی بھی کام کہو تو آگے سے کہتےہیں" پھر ‎موبائیل دو گے نا؟"۔*

*مجھے وہ لوگ زہر لگتے ہیں جو Urdu بولتے ہوئے Englishکے الفاظ use کرتے ہیں۔*

*جو لوگ گوشت کھاتے وقت داخلہ پالیسی پہ دھیان نہیں دیتے ان کی خارجہ پالیسی خود مختار ہوجاتی ہے ۔*

*پاکستان میں گھی کے ڈبے سے کار تونکل سکتی ہے پر اصلی گھی نہیں۔*

*ہسپتال کی نوکری بھی بدترین ہوتی ہے بندہ یہ بھی نہیں کہہ سکتا “میں بیمار ہوں آ نہیں سکتا۔*

*ننانوے فیصد پاکستانیوں کو وچلی گل جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔*

*محبت اور نوکری تقریباً تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہے، بندہ کرتا بھی رہتا ہے اور روتا بھی رہتا ہے۔*

*ہم نے ان سب دکانداروں کی لسٹ بنالی ہے جن کا کہنا تھا عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ادھار بند ہے۔*

*ایمبولنس ہو یا بارات دونوں کو جلدی راستہ دے دینا چاہئے کیونکہ دونوں ہی زندگی کی جنگ لڑنے جا رہے ہوتے ہیں ۔*

*صرف ننانوے فیصد پھوپھیوں کی وجہ سے ساری پھوپھو بدنام ہیں۔*

*کون کہتا ہے خواتین کی عزت نہیں اگر کوئی خاتون فیس بک پر ا ب ت بھی لکھ دے تو 540 لائیکس اور 890 کمنٹس ایک گھنٹے میں آ جاتے ہیں۔*

*ادھیڑ عمری میں عشق ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں پرانی گیند ہی ریوس سوئنگ کرتی ہے۔*

*کتنی عجیب دنیا ہے، جہاں عورتیں دوسری عورتوں کی شكايت کرتے نہیں تھكتيں جبکہ مرد دوسری عورتوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے, مرد واقعی عظیم ہیں۔*

*پرانے زمانے میں جب کوئی اکیلا بیٹھ کر ہنستا تھا، تو لوگ کہتے تھے کہ اس پر کوئی بھوت پریت کا سايا ہے اور آج کوئی اکیلے میں بیٹھ کر ہنستا ہے تو کہتے ہیں مجھے بھی SEND کرو۔*

*غور کرو تو دُم دار جانوروں میں کتا ہی تنہا ایسا جانور ہے جو اپنی دُم کو بطور آلہء اظہار خوشی میں استعمال کرتا ہےجبکہ باقی ماندہ جانور تو دُم سے صرف مکھیاں ہی اُڑاتے ہیں۔ اور دنبہ یہ بھی نہیں کر سکتا۔*
*(مشتاق احمد یوسفی -مرحوم)*

*شادی وہ بندھن ہے جس میں ایک فریق ہمیشہ درست ہوتا ہے... اور دوسرا خاوند۔*

*یہ دنیا بھی بڑی عجیب ہے یہاں جو ٹیڑھا ہو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے اور جو سیدھا ہو اسے ٹھوک دیا جاتا ہے ۔*

کوئی تبصرے نہیں: