Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

ضرورت نمائندگان:۔

ضرورت نمائندگان:۔ ملک بھر سے پڑھے لکھے میل، فی میل حضرات فوری رابطہ کریں موبائل نمبر 03469200126

بدھ، 8 اپریل، 2020

لاوہ (امتیاز احمد ) پیر سید واصف شاہ ہمدانی کی کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم ۔دندہ شاہ بلاول کی معروف سماجی شخصیت اور فیض طیبہ لنگر ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو سید واصف علی شاہ ہمدانی کی جانب سے اہل علاقہ کو کرونا وائرس کےخلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔اڈا دندہ شاہ بلاول اور مختلف جگہوں پر آنے والے مسافروں اور کار سواروں میں آگاہی پمفلٹ ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ۔ اس موقعہ پر سید واصف علی شاہ ہمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے علاقے کے مکینوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہم جاری رکھوں گا ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اسوقت تک عوام اس وبا سے محفوظ ہیں ۔انھوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ اسوقت کرونا وائرس کا واحد حل سماجی فاصلہ ہے۔لوگ گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں تا کہ وہ خود اور ان کے بچے اس وبائ مرض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہ سکیں


کوئی تبصرے نہیں: